یہ 'کریڈٹ' کیا ھے!!!

حسن علوی

محفلین
آج محفل میں حاضری کے ساتھ ہی یہاں ایک نئے فیچر کی موجودگی کا احساس ہوا جس کو کریڈٹ کہا جا رہا ھے، پوچھنا صرف یہ درکار ھے کہ اس فیچر کے کیا اغراض و مقاصد ہیں، اس کو کس طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ھے اور اس سے کیسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جا سکتا ھے؟؟؟
 
جی ہاں‌مجھے بھی اس آپشن نے کنفیوز کردیا ہے اور میرے تو اکاونٹ میں (120) روپے بھی جمع ہوگئے ہیں :grin: اب یہ پتہ نہیں‌کہ پاکستانی ہے یا ڈالر یا یورو :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ محفل کی مجوزہ کرنسی ہے۔ ابھی چند ہی دنوں میں یہاں ایک دکان کھلے گی، وہاں پر آپ "فضول" خرچی کر لیجیئے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:happy:

لیکن شمشاد بھائی ، یہ بھی تو بتائیں کہ دکان کھلنی کہاں ہیں ، محفل کے زنان خانے میں کھلے گی کہ مردانے میں :happy:

 

شمشاد

لائبریرین
دکان کے لیے جگہ لے لی گئی ہے۔ بس نبیل بھائی سے افتتاح کروانا باقی ہے۔

اور زین یہ ایک کے بدلے دو سو تو پھر اللہ سے امید رکھو۔
 
اچھا پھر تو مجھے محفل پر خریداری کیلئے محفلیان سے چندہ اکھٹا کرنا پڑھے گا شمشاد بھائی کیا خیال ہے کب شروع کردوں‌چندہ اکھٹا کرنا :)
 

فہیم

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ یہ کریڈٹ وہ دکان والا ہے۔
نبیل صاحب ہی کنفرم کرسکتے ہیں کہ یہ کریڈٹ کس کے لیے ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زیادہ پیسوں کے لیے چندہ کی بجائے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔
میری تو آج پانچسو کی دہاڑی لگ گئی ہے۔ اب میں آرام سے دو دن چھٹی کر سکتا ہوں۔
 

محمد نعمان

محفلین
یعنی جس طرح پہلے پیغامات پر ، ار شکریہ وغیرہ ادا کرنے اور دوستوں کی تعداد بڑھانے اور دھاگے کھولنے پر جو پوائنٹس ملتے تھے اب ان کا نام کریڈٹ رکھ دیا گیا ہے۔۔۔۔
ویسے دکان میں ہو گا کیا ، کوئی ایوارڈ وغیرہ بھی خرید سکیں گے ہم اپنے لیے۔۔۔
 
Top