جون ایلیا یہ غم کیا دل کی عادت ہے؟ نہیں تو

محمد فائق نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 27, 2016

  1. محمد فائق

    محمد فائق محفلین

    مراسلے:
    354
    یہ غم کیا دل کی عادت ہے؟ نہیں تو
    کسی سے کچھ شکایت ہے؟ نہیں تو

    کسی کے بِن، کسی کی یاد کے بِن
    جیئے جانے کی ہمت ہے؟ نہیں تو

    ہے وہ اک خوابِ بے تعبیر، اس کو
    بھلا دینے کی نیت ہے؟ نہیں تو

    کسی صورت بھی دل لگتا نہیں؟ ہاں
    تو کچھ دن سے یہ حالت ہے؟ نہیں تو

    تیرے اس حال پر ہے سب کو حیرت
    تجھے بھی اس پہ حیرت ہے؟ نہیں تو

    ہم آہنگی نہیں دنیا سے تیری
    تجھے اس پر ندامت ہے؟ نہیں تو

    ہُوا جو کچھ یہ ہی مقسوم تھا کیا
    یہ ہی ساری حکایت ہے؟ نہیں تو

    اذیت ناک امیدوں سے تجھ کو
    اماں پانے کی حسرت ہے؟ نہیں تو

    تُو رہتا ہے خیال و خواب میں گم
    تو اِس کی وجہ فرصت ہے؟ نہیں تو

    سبب جو اِس جدائی کا بنا ہے
    وہ مجھ سے خوبصورت ہے؟ نہیں تو

    جون ایلیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    عمدہ انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    303
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 19, 2021

اس صفحے کی تشہیر