فراز یہ تیری قلمرو ہے بتا پیرِ خرابات ۔۔۔اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔احمد فراز

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 25, 2012

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    یہ تیری قلمرو ہے بتا پیرِ خرابات​
    غالب سا بھی کوئی دیکھا ہے میرِ خرابات​
    وہ رندِ بلا نوش و تہی دست و سدا مست​
    آزاد مگر بستۂ زنجیرِ خرابات​
    اشعار کہ جیسے ہو صنم خانۂ آذر​
    الفاظ کہ جیسے ہوں تصاویرِ خرابات​
    وہ نغمہ سرا ہو تو کریں وجد ملائک​
    یہ قلقلِ مینا ہے کہ تکبیرِ خرابات​
    اے شیخ یہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد تو نہیں ہے​
    تعمیرِ خرابات ہے تعمیرِ خرابات​
    ہم رند رہے مجلسِ واعظ کی بھی رونق​
    جوں حجلۂصوفی میں تصاویرِ خرابات​
    کس شوخ نے لکھا ہے یہ دیوارِ حرم پر​
    زمزم میں کہاں نشۂ تاثیرِ خرابات​
    میخانہ کسی شاہ کا دربار نہیں ہے​
    ساقی کے تصرّف میں ہے زنجیرِ خرابات​
    سعدیؔ ہو کہ حافظؔ ہو کہ خیامؔ کہ ہم ہوں​
    یہ لوگ تو ہیں جانِ اساطیرِ خرابات​
    ہیں ساغر و مینا کی طرح دل بھی شکستہ​
    ملّا ہو جہاں کاتبِ تقدیرِ خرابات​
    انسان کہ انساں کا لہو پینے لگا ہے​
    اے چارہ گرو پھر کوئی تدبیرِ خرابات​
    میخانہ پنہ گاہ تھی ہم دل زدگاں کی​
    پر اب کہاں جائے کوئی دلگیرِ خرابات​
    کب سے حرم و دیر ہیں بے نور، خدارا​
    لے آؤ کہیں سے کوئی تنویرِ خرابات​
    سرشار تو ہو جاتے ہیں سرکش نہیں ہوتے​
    ساقی کی نگاہیں ہیں عناں گیرِ خرابات​
    گر حور و مے و نغمہ سے جنّت ہے عبارت​
    دنیا میں یہی خواب ہے تعبیرِ خرابات​
    اے مفتیِ بد کیش نہ کر فتویٰ فروشی​
    کیا تُو بھی نہیں لائقِ تعزیرِ خرابات​
    میخوار کہ واعظ یہاں گردن زدنی ہے؟​
    کچھ تُو ہی بتا صاحبِ تفسیرِ خرابات​
    "ویراں شود آں شہر کہ میخانہ نہ دارد"​
    اب جائیں کہاں ڈھونڈھنے اکسیرِ خرابات​
    (احمد فراز)​
    (اے عشق جنوں پیشہ)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. اسد قریشی

    اسد قریشی محفلین

    مراسلے:
    172
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت خوب ہے جناب! عمدہ انتخاب،

    شریک کرنے کا شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    خوبصورت انتخاب ہے بلال۔ بہت خوب
    کسی زمانے میں محب علوی، محمد وارث، امیداورمحبت ، ہم اور کچھ دیگر احباب نے بھی "اے عشق جنوں پیشہ" سے انتخاب ارسال کرنا شروع کیا تھا بلکہ ایک دھاگا بھی بنایا تھا کہ جہاں فراز کی اس کتاب سے منتخب مواد اکٹھا کیا جا سکے۔ چلیں اب آپ کی شمولیت سے اس پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع ہو گیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    خرابات پسند کرنے کا ازحد شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ فاتح بھائی انتخاب کی پسندیدگی پہ۔
    "اے عشق جنوں پیشہ" آدھی کتاب مکمل ہو چکی ہے، ٹائپنگ کا کام جاری ہے محفل کی لائبریری میں۔
    آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  7. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    17,843
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہترین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ حسان بھائی۔
     
  9. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    چلو فاتح ، اب تو محمد بلال احمد ہی یہ کام کر لے گا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جناب میرا نام محمد بلال اعظم ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,177
    موڈ:
    Asleep
    زبردست شیئرنگ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اچھا یاد دلایا آ پ نے فاتح۔۔۔
    اس پر مسلسل کام ہو ہی نہیں پایا اور اب تو نہ جنوں رہا نہ فراز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا شکریہ ذیشان بھائی۔
     
  14. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جنوں کا تو علم نہیں لیکن فراز صاحب تو خیر اب بھی ہمارے دلوں میں ہیں۔
    اور احمد فراز صاحب کا سارا کلام میں انشاءاللہ ضرور یونی کوڈ میں کروں گا۔
     
  15. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اچھی خبر یہ ہے کہ اکیلے بلال نے ہم سب کی جگہ لے لی ہے اور یہ کام بڑی رفتار سے اپنے نکتۂ انجام تک پہنچ رہا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ واقعی بہت اچھی خبر ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ضرور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کا سارا کلام ہونا بھی چاہیے یونی کوڈ میں ۔۔۔ان کا کلام اتنا خوبصورت ہے کہ اسے سب تک پہنچنا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • متفق متفق × 2
  18. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
  19. غ۔ن۔غ

    غ۔ن۔غ محفلین

    مراسلے:
    2,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت خوب شیئرنگ ۔ ۔ ۔ ۔
    شریکِ محفل کرنے کے لیے بہت شکریہ محمد بلال اعظم بھیا
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  20. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    وجد آور و کیف آگیں غزل
    ہر شعر لاجواب
    ہر شعر حاصل غزل
    موتیوں کی یک لڑی​
    اقبال کا ایک شعر یاد آ گیا​
    چہروں پر جو سرخی نظر آتی ہے سرِ شام
    یا غازہ ہے یا ساغر و مینا کی کرامات

    بہت خوب انتخاب​
    شاد و آباد رہیں​
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر