یو ایس بائیو لوجیکل وار

محمد سعد

محفلین
یقینا وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ
وہ یہ دعوی نہیں کررہے ہیں کہ اس میں اسرائیل کی سازش شامل ہے، بلکہ امکان ظاہر کررہے ہیں کہ عین ممکن ہے ایسا ہوسکتاہو۔
آپ اپنی ذہنیت درست کرلیجیے، دوسروں کے الفاظ کے مثبت مفہوم کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
میں تو تب ہی مانوں گا جب وہ خود یہ بات کہیں گے۔ اب آپ کوئی ان کے ترجمان یا ان کی دوسری آئی ڈی تو ہو نہیں، نہ ہی آپ ان سے رابطے میں ہوں گے کہ ان کی ترجمانی کرنے کی اچھی پوزیشن میں ہوں۔
 

ایم اے

معطل
یار۔۔۔ سیریسلی؟ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
منہ اور آواز کے اتنے out-of-sync ہونے کے باوجود آپ کو ذرا سا شک نہیں گزرا؟ یا اس کا مقصد مزاح تھا؟ آئی ایم سو کنفیوزڈ۔
اب دیکھیں نا، جس نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ ٹیکنالوجی یا سائنس میں اعلیٰ درجے کی مہارت رکھتا ہے، اور آؤٹ آف سنک جیسے اصطلاحات کو سمجھتا ہو،
جب کہ اس نے صرف اسے پوسٹ کیا ہے جو ممکن ہے یہاں رائے طلب کرنے کے لیے کیا ہو، لیکن آپ کا وہی پرانا رویہ، کہ ہو نہ ہو یہ بندہ جاہل ہی ہوگا لہذا تضحیک آمیز انداز میں بچگانہ قسم کے سوالات جھاڑ دیتے ہیں۔ یہ رویہ کبھی بھی ایک تعلیم یافتہ اور اخلاق ساز شخص کا نہیں ہوسکتا۔
 

ایم اے

معطل
میں تو تب ہی مانوں گا جب وہ خود یہ بات کہیں گے۔ اب آپ کوئی ان کے ترجمان یا ان کی دوسری آئی ڈی تو ہو نہیں، نہ ہی آپ ان سے رابطے میں ہوں گے کہ ان کی ترجمانی کرنے کی اچھی پوزیشن میں ہوں۔
ویسے آپ یہ بھی مان سکتے تھے کہ یہ امکانی سوال ہوسکتا ہے۔ نہ کہ اپنی مرضی کا الزام بنا کر تھوپ دو۔
 

محمد سعد

محفلین
اب دیکھیں نا، جس نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ ٹیکنالوجی یا سائنس میں اعلیٰ درجے کی مہارت رکھتا ہے، اور آؤٹ آف سنک جیسے اصطلاحات کو سمجھتا ہو،
جب کہ اس نے صرف اسے پوسٹ کیا ہے جو ممکن ہے یہاں رائے طلب کرنے کے لیے کیا ہو، لیکن آپ کا وہی پرانا رویہ، کہ ہو نہ ہو یہ بندہ جاہل ہی ہوگا لہذا تضحیک آمیز انداز میں بچگانہ قسم کے سوالات جھاڑ دیتے ہیں۔ یہ رویہ کبھی بھی ایک تعلیم یافتہ اور اخلاق ساز شخص کا نہیں ہوسکتا۔
آپ مجھے کتنے عرصے سے جانتے ہیں؟
 

محمد سعد

محفلین
اواز کس کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
پتہ نہیں کس کی ہے لیکن ویڈیو صاف جعلی نظر آ رہی ہے۔ کئی جگہوں پر منہ چل رہا ہے تو آواز بند ہے، کئی جگہ آواز چل رہی ہے تو منہ بند ہے۔ ساتھ اتنے لوگ بیٹھے ہیں لیکن ان کے ہلنے جلنے کے باوجود بیک گراؤنڈ آواز میں کوئی ہلچل نہیں ہوتی۔ اتنا تو آپ خود بھی جانچ سکتے تھے۔
 

محمد سعد

محفلین
ایم اے چلیں چھوڑیں یہ فضول بحثیں۔
اس بارے میں کیا رائے ہے؟
آپ نے کچھ دعویٰ کیا تھا جس کے جواب میں یہ حقیر سی کاوش پیش کی تھی۔
کچھ رائے دینا چاہیں گے؟

ایک بار پھر۔ دعویٰ کرنے سے پہلے فیکٹ چیک کر لیا کریں۔ غلط معلومات کی بنیاد پر اسلام کی برتری کی بات کرنا کوئی اسلام کی خدمت نہیں ہے بلکہ الٹا نقصان پہنچاتی ہے۔

حج جیسے موقع تک پر طاعون پھیلتا رہا ہے۔

Shafi, S., Booy, R., Haworth, E., Rashid, H., & Memish, Z. A. (2008 ). Hajj: Health lessons for mass gatherings. Journal of Infection and Public Health, 1(1), 27–32.
Hajj: Health lessons for mass gatherings - ScienceDirect

The potential for spread of infectious diseases associated with travel has long been recognised [1]. Throughout its 14-century history, Hajj has been witness to a series of major health issues. Historical records document outbreaks of plague and cholera, involving large numbers of pilgrims, when quarantine was the prime means of control [2].


Scrimgeour E. M. (2003). Epidemic infections and their relevance to the Gulf and other Arabian Peninsula countries. Journal for scientific research. Medical sciences, 5(1-2), 1–4.
Epidemic infections and their relevance to the Gulf and other Arabian Peninsula countries

It is inevitable that importation of communicable diseases should be a feature of such population movements. In Saudi Arabia, this has been demonstrated repeatedly over past decades, with epidemics occurring during the annual Hajj, when over a million pilgrims from more than 80 countries congregate together with a similar number of local worshippers for a week in Mecca and Medina. Plague used to break out almost every year until 1918,[1] and other frequent outbreaks have included smallpox,[2] cholera,[3] and meningococcal infection.[3,4] The latter has continued to pose a problem despite the use of bivalent (A,C) vaccination for intending pilgrims, and two recent meningococcal outbreaks in 2000 and 2001 caused by new serogroups required planning to introduce quadrivalent (A,C,Y, W135) vaccination in the future.[5]


دیگر مواقع پر بھی مسلم ممالک میں طاعون جیسی بیماریاں پھیلتی رہی ہیں، مثلاً لیبیا کے بارے میں یہ پیپر دیکھ لیں۔

Cabanel, N., Leclercq, A., Chenal-Francisque, V., Annajar, B., Rajerison, M., Bekkhoucha, S., Bertherat, E., & Carniel, E. (2013). Plague outbreak in Libya, 2009, unrelated to plague in Algeria. Emerging infectious diseases, 19(2), 230–236.
Plague Outbreak in Libya, 2009, Unrelated to Plague in Algeria
جس میں 1917ء کی طاعون کی وبا کا ذکر ہے جس میں 1449 اموات ہوئیں۔
Neighboring Libya experienced several plague outbreaks during 1913–1920, the largest of which resulted in 1,449 deaths in Benghazi in 1917 [10].

ایک ایسے دور میں، جب آپ کو دنیا بھر کے ریسرچ مٹیریل تک آناً فاناً رسائی حاصل ہو، اپنی بات کو فیکٹ چیک کر لینا اتنا مشکل کام تو نہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
یار۔۔۔ سیریسلی؟ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
منہ اور آواز کے اتنے out-of-sync ہونے کے باوجود آپ کو ذرا سا شک نہیں گزرا؟ یا اس کا مقصد مزاح تھا؟ آئی ایم سو کنفیوزڈ۔
کمال کرتے ہو سعد!
کرونا کافر وائرس ہے بلکہ بدترین کافر ہے۔ اس میں کوئی شک؟
:)
 

ایم اے

معطل
ایم اے چلیں چھوڑیں یہ فضول بحثیں۔
اس بارے میں کیا رائے ہے؟
آپ نے کچھ دعویٰ کیا تھا جس کے جواب میں یہ حقیر سی کاوش پیش کی تھی۔
کچھ رائے دینا چاہیں گے؟
چائے پی رہا ہوں۔ اگلی باری اسی کی ہے۔ فی الحال آپ بھی "کچھ" پیے۔
 

فرقان احمد

محفلین
جب تک یہ وائرس رہے گا، اس طرح کی تھیوریز گردش میں رہیں گی۔ ویسے اس لڑی کا عنوان ہونا چاہیے، ممکنہ بائیولوجیکل وار، نہ کہ یو ایس بائیولوجیکل وار چاہے امریکا ہی ماسٹر مائنڈ ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ نہ ہو اور یہ محض سازشی نظریہ ہی ہو جس کا امکان تب تک زیادہ ہے جب تک اس حوالے سے کوئی ہلکا پھلکا ثبوت ہمارے پاس نہ ہو۔ فی الوقت تو سب ہی اس وائرس کے ہاتھوں عاجز آئے پڑے ہیں۔ اگر اس میں سے سازشی تھیوری برآمد کرنی ہی ہو تو پھر شاید یہ بنتی ہے کہ کوئی دنیا کی آبادی کم کرنے کے در پے ہے، شاید اس لیے یہ نفری مکاؤ وائرس مارکیٹ میں لایا گیا ہے اور یہ کانسپرنسی تھیوری زیادہ بکے گی۔ :)
 

ایم اے

معطل
تو پھر ثابت کریں کہ مسلمان ہے
:)
فی الحال تو میں مزاح کےموڈ میں ہوں، البتہ سنجیدہ موضوع ہونے کی وجہ سے اتنی گزارش کردیتا ہوں کہ براہِ مہربانی تعمیری بحث کے لیے پہلے دوسرے کا مفہوم معلوم کرنےمیں کوئی قباحت نہیں ہے۔ البتہ اپنی انا کی تسکین کے لیے ضرور دوسروں کو جاہل سمجھیے۔ کیوں کہ اس کے بغیر انا کو سکون مل ہی نہیں سکتا۔
اور ہاں وائرس کا مسلمان ہونا یا نہ ہونا تو مجھے بالکل معلوم نہیں البتہ سزا یا امتحان کے لیے اسے بصورتِ بیماری یا وبا کے استعمال کا علم ضرور ہے۔
 
Top