یو ایس بائیو لوجیکل وار

محمد سعد

محفلین
نیز آپ کے ذمے یہ وضاحت ابھی باقی ہے۔
فی الحال بحث کا ارادہ ہی نہیں تھا، لیکن اسرائیل کا اتنا مضحکہ خیز دفاع دیکھ کر یقین کرے چائے کی پیالی رکھنا ہی پڑی۔
اسرائیل کا دفاع؟ نشاندہی کرنا پسند کریں گے کہ کہاں؟
کیا یہاں پر کسی نے اسرائیل کا دفاع کیا ہے؟ اگر ہاں تو براہ کرم نشاندہی فرمائیے۔ اگر نہیں تو یہ بتاا دیجیے کہ ایسا الزام کس قسم کی ذہنیت کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اور ہاں۔ چائے پی لی؟ آپ نے ایک دلچسپ علمی موضوع پر رائے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بجائے اس فضول کی بحث میں دوبارہ کود گئے جو لگ بھگ ختم ہو چکی تھی۔ یہ کس قسم کی ذہنیت کی جانب اشارہ کرتا ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
what it says about geographical distribution of 58 haplotypes of SARS-CoV-2 in the research paper with reference to Figure 3?

جیسا کہ آپ تصویر 3 کے legends میں دیکھ سکتے ہیں کہ haplotypes کے پانچ گروپس ہیں اے سے ای تک اور ہر گروپ کو ایک رنگ دیا گیا ہے۔ اب آپ نقشے میں یو ایس اے کو دیکھیں گے تو آپ کو پانچ مختلف رنگ نظر آئیں گے۔ لہذا وائرس کا ممکنہ ماخذ امریکہ ہے۔
میں نے پیپر میں سے اسی کے نکالے گئے نتائج پیش کیے ہیں۔ آپ نے پڑھے؟
 
ایم اے

معطل
آپ کا یہ مراسلہ مانوں یا وہ والے جن میں آپ کہہ رہے ہیں کہ واضح طور پر اسرائیل کی سازش کے امکان کی طرف اشارہ ہے؟

اگر واقعی سازش کی طرف اشارہ تھا تو دوسرے کی جانب سے سازش کے لفظ کا استعمال ایک "بلا وجہ الزام" کیوں ٹھہرا؟
اگر نہیں تھا تو کیا آپ ان سے رابطے میں ہیں کہ آپ نے پوچھ کر اپنی درستگی کر لی ہے؟
یہ بات تو طے ہیں کہ کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا تھا، کہ اس میں اسرائیل کی سازش شامل ہے۔
جہاں تک امکان کا تعلق ہے تو یہ سوال میرا آپ سے ہے کہ آپ نے سازش نہ ہونے کا تاثر قائم کرنے کے بجائے سازش ہونے کا تاثر کیوں قائم کیا۔ کیا کل کوئی یہ کہہ کر کہ آپ ہر جگہ امریکا اور یہودیوں کو سازشوں سے مبرا قرار دینے یا حتی المقدور بچانے کی کوششیں کرتے آئے ہیں، لہذا آپ کی فلاں بات بھی ان ہی کی سپورٹ میں ہے، درست ہوگا؟

اور آخر میں ایک سوال یہ بھی کہ آپ نے جاسم محمد کو پہلے کیوں نہیں روکا؟ تعصب کی حد تو یہ ہے کہ الٹا مراسلے ہی کو معلوماتی قرار دے دیا۔
 
محمد سعد

محفلین
کیا کل کوئی یہ کہہ کر کہ آپ ہر جگہ امریکا اور یہودیوں کو سازشوں سے مبرا قرار دینے یا حتی المقدور بچانے کی کوششیں کرتے آئے ہیں، لہذا آپ کی فلاں بات بھی ان ہی کی سپورٹ میں ہے، درست ہوگا؟
آپ کی بات میں وزن ہے۔
فی الحال بحث کا ارادہ ہی نہیں تھا، لیکن اسرائیل کا اتنا مضحکہ خیز دفاع دیکھ کر یقین کرے چائے کی پیالی رکھنا ہی پڑی۔
 
ایم اے

معطل
نیز آپ کے ذمے یہ وضاحت ابھی باقی ہے۔
کیا یہاں پر کسی نے اسرائیل کا دفاع کیا ہے؟ اگر ہاں تو براہ کرم نشاندہی فرمائیے۔ اگر نہیں تو یہ بتاا دیجیے کہ ایسا الزام کس قسم کی ذہنیت کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
اس کا جواب اوپر دے چکا ہوں۔
کیا آپ کے نزدیک دوسری لڑیوں سے بغیر کسی وجہ کے یہودی اٹھا کر لے آنا اور پھر یہ کہنا یہودیوں کا اس میں کیا کردار ہوسکتا ہے، دفاع نہیں ہے؟

اور جہاں تک چائے کی بات ہے،
اور ہاں۔ چائے پی لی؟ آپ نے ایک دلچسپ علمی موضوع پر رائے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بجائے اس فضول کی بحث میں دوبارہ کود گئے جو لگ بھگ ختم ہو چکی تھی۔ یہ کس قسم کی ذہنیت کی جانب اشارہ کرتا ہے؟
تو پہلے آپ یہ بتائیں کہ کچھ پی کر بیٹھیں گے یا بغیر پیے؟
میں پینے کے بعد بحث کا عادی نہیں ہوں، نہ اسے درست سمجھتا ہوں۔:ROFLMAO:

اگر آپ کو کہیں جانا ہیں، اور اسٹیٹک ہیں تو آرام سے دوسرے کام نمٹالیجیے۔ براہِ راست بحث کے تو آپ بھی قائل نہیں کہ فیکٹس کو چیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔ کیا خیال ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
اگر آپ کو کہیں جانا ہیں، اور اسٹیٹک ہیں تو آرام سے دوسرے کام نمٹالیجیے۔ براہِ راست بحث کے تو آپ بھی قائل نہیں کہ فیکٹس کو چیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔ کیا خیال ہے؟
چلیں جیسے آپ کی مرضی۔
میرا تو خیال تھا کہ اس کے بعد اگر آپ چار سو سے زائد الفاظ (بغیر اقتباسات شمار کیے) پر مشتمل مراسلے کر چکے ہیں تو شاید آپ فارغ ہی بیٹھے ہوں گے اور آرام سے فیکٹ چیکنگ کا کام کر سکتے ہوں گے۔
 
محمد سعد

محفلین
اس سائٹ کی رپورٹنگ ناقص ثابت ہو چکی ہے۔ براہ مہربانی پیپر کے اندر سے متعلقہ حصے کی نشاندہی کریں۔ مجھے ایسا کچھ نہیں مل رہا۔
اگر اس سائٹ تک ہی رہنے پر مصر ہوں تو جو آخری تصویر اس نے پیپر سے نقل کی ہے، اس میں نچلے حصے میں hypothesized evolutionary path موجود ہے۔ اس کو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آتا ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر اس سائٹ تک ہی رہنے پر مصر ہوں تو جو آخری تصویر اس نے پیپر سے نقل کی ہے، اس میں نچلے حصے میں hypothesized evolutionary path موجود ہے۔ اس کو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آتا ہے؟
بھیا آپ نے میرے سوال کا جواب تو دیا نہیں۔ البتہ میں آپ کے کافی سوالوں کے جواب دے چکا ہوں۔ اب اگر آپ میرے سوال کا جواب دیں گے تو نوازش۔
تب تک
hypothesized evolutionary path پر میں غور کرتا ہوں۔
 
محمد سعد

محفلین
وہ ایسے کہ پیپر کے رزلٹس والے سیکشن سے اقتباسات پیش کر چکا ہوں جو اس رپورٹنگ کے ساتھ میل نہیں کھاتے، اور اس نے ریفرینسز میں بھی ہیر پھیر کیا ہے۔ بظاہر ایک بات کو سپورٹ کرنے والے تین ریفرینسز میں سے ایک وہ پیپر ہے جس کی بات ہو رہی ہے، ایک اس پیپر کے متعلق نیوز آرٹیکل ہے، اور تیسرا ایک ایسا پیپر ہے جس کا اس موضوع سے تعلق ہی نہیں۔ یہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نوٹ: اس لڑی میں شریک جو لوگ محمد سعد پر مختلف لیبل لگا رہے ہیں میں ان سے متفق نہیں ہوں لہذا کوئی رائے قائم کرنے سے قبل اس بات کو مدنظر رکھ لیا جائے۔مزید یہ کہ اس لڑی میں یہ میرا آخری مراسلہ ہے اور اس کی وجہ یہاں سے معلوم کی جا سکتی ہے
 
محمد سعد

محفلین
what it says about geographical distribution of 58 haplotypes of SARS-CoV-2 in the research paper with reference to Figure 3?

جیسا کہ آپ تصویر 3 کے legends میں دیکھ سکتے ہیں کہ haplotypes کے پانچ گروپس ہیں اے سے ای تک اور ہر گروپ کو ایک رنگ دیا گیا ہے۔ اب آپ نقشے میں یو ایس اے کو دیکھیں گے تو آپ کو پانچ مختلف رنگ نظر آئیں گے۔ لہذا وائرس کا ممکنہ ماخذ امریکہ ہے۔
جغرافیائی تقسیم خود سے اس کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی نہیں کر سکتی۔ آپ کے خیال میں سب لوگ ایک ایسے پیپر کو کیوں ڈسکس کر رہے ہیں جو جینیاتی طور پر بھی اس سب کا تجزیہ کرتا ہے؟
نیز یہ کہ نقشے کے مطابق چار میں سے پانچ گروپس چین کی حدود میں ہی موجود ہیں اور باقی بچ جانے والا اس کی بغل میں ہی تائیوان میں موجود ہے۔ ایسا کہنا غلط ہے کہ اس خطے میں تنوع نہیں ہے۔
ایوولوشنری پاتھ میں گروپ اے کی پوزیشن دیکھیں جو بالکل ابتداء میں ہے اور اس بات پر غور کریں کہ یہ صرف چین میں ہی نمایاں طور پر موجود ہے۔
یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ اس سے پہلے ہی یہ بات معلوم تھی کہ سارس کے خاندان کے کوروناوائرس میں یہ امکان ہے کہ ارتقاء سے گزر کر انسانوں میں دوبارہ پھیل جائے۔
ان سب کی روشنی میں فطری طریقے سے مرض پھیلنے کا امکان زیادہ مضبوط ہے۔
اس بات کا بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سائنس کے معاملے میں زیادہ تر رپورٹنگ کا معیار کیا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ متعلقہ ریسرچ لٹریچر سے براہ راست جاننے کی کوشش کی جائے جہاں جہاں ممکن ہو۔
 
محمد سعد

محفلین
مزید یہ کہ اس لڑی میں یہ میرا آخری مراسلہ ہے اور اس کی وجہ یہاں سے معلوم کی جا سکتی ہے
میرا یہ خیال ہے کہ اس موضوع کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک سائنسی موضوع ہے اور سائنسی کانفرنسز میں آپ نے دیکھا ہو گا کہ کیسے آئیڈیاز پر تابڑتوڑ حملے کر کے انہیں آزمایا جاتا ہے کہ کون سا ٹک پاتا ہے اور کون سا نہیں۔ مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس میں سے کام کے آئیڈیاز کا "فطری انتخاب" ہو جائے۔
اگر آپ سلسلہ جاری رکھنا چاہیں تو خوشی ہو گی۔ کوشش کروں گا کہ بہتر طریقے سے بات کو آگے بڑھا سکوں۔
 
اگرچہ موضوع کا دین سے کوئی تعلق نہیں اور یہ سائنسی موضوع ہے لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ بحث تعمیری نہیں ہو رہی اور لیبل لگانے کی طرف زیادہ انکلائنڈ ہے۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ خاموش ہو جاوں۔
آپ سے ہمیشہ اچھے انداز میں گفتگو ہوتی ہے اور میں اس سلسلہ کو برقرار رکھنے کے لیے خاموش ہونا مناسب سمجھتا ہوں۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کا بلاوجہ یہ جملہ لکھنا گواہ ہے کہ۔۔۔
ضرور کوئی بات ہے!!!
:):):)
ایک سیدھے سادے سوال کے جواب میں ایسے جارحانہ حملے...
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے...
ذرا غور فرمائیں کہ سید عمران نے محض اتنا پوچھا تھا:

جس کے جواب میں جاسم محمد نے بلا وجہ الزام دے ڈالا:

جس پر سید عمران کا جواب بہت ہی سادہ تھا، کہ آپ کا اس طرح کی بلاضرورت جملہ بازی کرنا ضرور کسی خاص وجہ سے ہے کہ دوسروں پر الزامات تھوپ دو اور پھر بحث چھیڑ کر خود تماشائی بن جاؤ۔

لیکن درجہ ذیل ذہنیت کا تماشا بھی کرلینا چاہیے کہ بحث جن دو افراد کے مابین ہے اور قصور وار بھی جاسم محمد ہے، اس کے باوجود درمیان میں کود جانا اور خود ہی یہودی یہودی کے نعرے بازی کے ذریعے ماحول خراب کرنا کس طرح ایک تخریبی ذہن کی نشاندہی کرتا ہے۔
جب یو ایس بائیولوجیکل وار سے متعلق دھاگے میں بلا وجہ غیر متعلقہ اسرائیل کو گھسیٹیں گے تو یہی تاثر جائے گا کہ اس عالمی وبا میں بھی کوئی یہودی سازش تلاش کی جارہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل یعنی یہودیوں کے ملک میں ۲۵۰ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ضرور کوئی بات ہے جس کی پردہ داری ہے۔
Israeli coronavirus cases spike to 250
 
حضرت۔ میرا خیال ہے کہ اب اس بات کو یہاں روک لینا چاہیے۔ میں الف نظامی صاحب سے متفق ہوں کہ لیبلنگ والی گیم کو تقویت نہیں دینی چاہیے۔ اس کے بجائے ہم زیر بحث موضوعات کا سنجیدگی کے ساتھ تجزیہ کر لیں تو بہتر ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
جب یو ایس بائیولوجیکل وار سے متعلق دھاگے میں بلا وجہ غیر متعلقہ اسرائیل کو گھسیٹیں گے تو یہی تاثر جائے گا کہ اس عالمی وبا میں بھی کوئی یہودی سازش تلاش کی جارہی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل یعنی یہودیوں کے ملک میں ۲۵۰ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ضرور کوئی بات ہے جس کی پردہ داری ہے۔
Israeli coronavirus cases spike to 250
اب سوال یہ ہونا چاہئے کہ پاکستان میں کووڈ-19داخل ہوا یا نہیں؟ اور اس کے کتنے کیس ہیں؟ سو سے کم! یعنی اسرائیل سے بھی کم!!! یعنی دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔
 
Top