یوں نہ بولو بیچ میں بے کار خرم چپ رہو

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یوں نہ بولو بیچ میں بے کار خرم چپ رہو
چل نہ جائے تم پہ بھی تلوار خرم چپ رہو

سچ کو سچ کہنا نہیں حق بات پر بھی چپ رہو
بین کر دے گی تمہیں سرکار خرم چپ رہو

قتل ہوتا دیکھ کر اس کو تماشا جان لو
بیٹھ کے چپکے سے تم اس پار خرم چپ رہو

تم گواہی دو تو خود مجرم ہی سمجھے جاؤ گے
دیکھ لو سب کچھ مگر ہر بار خرم چپ رہو

گولیوں کی یہ صدا چونکا رہی ہے مجھ کو بھی
تم نے بھی سن لی ہے لیکن یار خرم چپ رہو

جان کر انجان بن جاؤ وگرنہ موت ہے۔
کھل نہ جائے سب پہ یہ اسرار خرم چپ رہو

اس غزل پر بھی بہت کچھ تم کو سننا ہے مگر
اس طرح سدھریں گے یہ اشعار خرم چپ رہو

ایک غزل خرم شہزاد خرم کے قلم سے :grin:
 
مغزل

محفلین

بھئی بہت خوب ،
کیا مرصع و مرقع ہے ۔۔ سبحان اللہ ۔۔
طنز کی لہر روح کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔
اس عمر میں اور یہ قدرتِ کلام اللہ اللہ۔
سدا سلامت رہو خوش رہو ۔۔
ایک ایک مصرعے اور ایک ایک شعر پر ۔۔ سبحان اللہ۔
داد بے توقیر لگتی اس ضمن میں۔۔ سو دعا ہے :
اللہ کرے مشقِ سخن زورِ‌قلم تیز۔

(ایک شعر میں ’” چپ رہو ‘‘ کو سرخ رنگ سے نمایاں کیا ہے ۔۔ یہاں تقابلِ ردیفین کا سامنا ہے ۔۔۔ مناسب خیال کرو تو ’’ چپ رہو ‘‘ کو یہاں سے ہٹا دو ۔۔ کہ ’’تقابلِ ردیفین ‘‘ کو معائبِ سخن میں گردانا جاتا ہے)
یا اسے :
سچ کو سچ کہنا نہیں ، ہربار خرم چپ رہو
بین کر دے گی تمہیں سرکار خرم چپ رہو
کرکے ۔۔ ایک اور مطلع کرسکتے ہو !

والسلام
 
مغزل

محفلین
شامل کے ابا استاد بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے توخبر ہی نہ تھی ۔۔
میں نے انہیں ایسے ہی جانے دیا اس دن ۔۔ اللہ خیر کرے !
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھئی بہت خوب ،
کیا مرصع و مرقع ہے ۔۔ سبحان اللہ ۔۔
طنز کی لہر روح کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔
اس عمر میں اور یہ قدرتِ کلام اللہ اللہ۔
سدا سلامت رہو خوش رہو ۔۔
ایک ایک مصرعے اور ایک ایک شعر پر ۔۔ سبحان اللہ۔
داد بے توقیر لگتی اس ضمن میں۔۔ سو دعا ہے :
اللہ کرے مشقِ سخن زورِ‌قلم تیز۔

(ایک شعر میں ’” چپ رہو ‘‘ کو سرخ رنگ سے نمایاں کیا ہے ۔۔ یہاں تقابلِ ردیفین کا سامنا ہے ۔۔۔ مناسب خیال کرو تو ’’ چپ رہو ‘‘ کو یہاں سے ہٹا دو ۔۔ کہ ’’تقابلِ ردیفین ‘‘ کو معائبِ سخن میں گردانا جاتا ہے)
یا اسے :
سچ کو سچ کہنا نہیں ، ہربار خرم چپ رہو
بین کر دے گی تمہیں سرکار خرم چپ رہو
کرکے ۔۔ ایک اور مطلع کرسکتے ہو !

والسلام

بہت بہت شکریہ مغل صاحب میں نے کوشش کی ہے اس کو تبدیل کرنے کی لیکن کوئی نیا سمجھ میں نہیں آیا میرا خیال ہے آپ والا مشورہ ہی بہتر ہے بہت شکریہ اصلاح کا
 
الف عین

لائبریرین
واقعی میں نے مغل کی بات پر غور نہیں کیا تھا، بلکہ جب اصلاح دی تھی تو محض اس مصرعے کی روانی کا خیال آیا تھا، تب ردیف بھول گیا تھا۔ مغل کا مشورہ اچھا ہے، اسے مطلع بنایا جا سکتا ہے ایک اور۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یوں نہ بولو بیچ میں بے کار خرم چپ رہو
چل نہ جائے تم پہ بھی تلوار خرم چپ رہو

سچ کو سچ کہنا نہیں ، ہربار خرم چپ رہو
بین کر دے گی تمہیں سرکار خرم چپ رہو

قتل ہوتا دیکھ کر اس کو تماشا جان لو
بیٹھ کے چپکے سے تم اس پار خرم چپ رہو

تم گواہی دو تو خود مجرم ہی سمجھے جاؤ گے
دیکھ لو سب کچھ مگر ہر بار خرم چپ رہو

گولیوں کی یہ صدا چونکا رہی ہے مجھ کو بھی
تم نے بھی سن لی ہے لیکن یار خرم چپ رہو

جان کر انجان بن جاؤ وگرنہ موت ہے۔
کھل نہ جائے سب پہ یہ اسرار خرم چپ رہو

اس غزل پر بھی بہت کچھ تم کو سننا ہے مگر
اس طرح سدھریں گے یہ اشعار خرم چپ رہو

اب ٹھیک ہےمیرے خیال سے آپ کیا کہتے ہیں مغل صاحب
 
مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ مغل صاحب میں نے کوشش کی ہے اس کو تبدیل کرنے کی لیکن کوئی نیا سمجھ میں نہیں آیا میرا خیال ہے آپ والا مشورہ ہی بہتر ہے بہت شکریہ اصلاح کا

ارے دوست ۔۔ اصلاح نہیں ایک نمونہ مشورتاَ دیا تھا۔
اصلاح کیلئے بزرگانِ سخن سے رجوع کرو ۔۔
شکریہ
 
مغزل

محفلین
واقعی میں نے مغل کی بات پر غور نہیں کیا تھا، بلکہ جب اصلاح دی تھی تو محض اس مصرعے کی روانی کا خیال آیا تھا، تب ردیف بھول گیا تھا۔ مغل کا مشورہ اچھا ہے، اسے مطلع بنایا جا سکتا ہے ایک اور۔

بہت شکریہ باباجانی ۔۔
شکریہ خرم قبولیت کا شرف بخشنے کیلئے ۔
 
مغزل

محفلین
اب ٹھیک ہےمیرے خیال سے آپ کیا کہتے ہیں مغل صاحب

شکریہ خرم ۔۔ اب روئے سخن باباجانی کی طرف ۔۔
کوشش کیا کرو کہ انگریزی سے مستعار لیئے لفظ کا احسان نہ اٹھانا پڑے ۔
کیوں کے اس سے اچھی خاصی غزل میں مضحکہ خیزی در آتی ہے ۔
کیا خیال ہے ۔۔ ؟؟ مثلا ََ ’’ بین ‘‘ کا لفظ
 
فاتح

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے خرم صاحب! ماشاء اللہ! تاخیر سے سہی مگر داد قبول کیجیے۔

شکریہ خرم ۔۔ اب روئے سخن باباجانی کی طرف ۔۔
کوشش کیا کرو کہ انگریزی سے مستعار لیئے لفظ کا احسان نہ اٹھانا پڑے ۔
کیوں کے اس سے اچھی خاصی غزل میں مضحکہ خیزی در آتی ہے ۔
کیا خیال ہے ۔۔ ؟؟ مثلا ََ ’’ بین ‘‘ کا لفظ

ویسے ban کو 'قید' سے بدلا تو جا سکتا ہے۔
 
مغزل

محفلین
مگر کیا معانی ۔۔ میں عیسیٰ و موسٰی کا فاصلہ نہ آجائے گا۔۔؟؟
قید ۔۔ سے مرادی معنے لیئے جاتے ہیں ۔۔
کوئی اور متبادل ۔۔ ؟؟ خرم تم بھی کچھ کہو !
 
فاتح

لائبریرین
مگر کیا معانی ۔۔ میں عیسیٰ و موسٰی کا فاصلہ نہ آجائے گا۔۔؟؟
قید ۔۔ سے مرادی معنے لیئے جاتے ہیں ۔۔
کوئی اور متبادل ۔۔ ؟؟ خرم تم بھی کچھ کہو !

ban اور قید کے معانی میں تو شاید آدم اور عیسیٰ کا فرق بھی نکل آئے;) لیکن مجھ جاہل کی ناقص رائے میں مصرع اولیٰ میں جو طنز کیا گیا اس کی معنویت پر کوئی حرف نہیں آتا ban یا قید کے الفاظ سے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مگر کیا معانی ۔۔ میں عیسیٰ و موسٰی کا فاصلہ نہ آجائے گا۔۔؟؟
قید ۔۔ سے مرادی معنے لیئے جاتے ہیں ۔۔
کوئی اور متبادل ۔۔ ؟؟ خرم تم بھی کچھ کہو !
میں تو ابھی آپ کو پڑھ رہا ہوں یہی سے فائدہ ہو رہا ہے بعد میں بولوں‌گا :grin:
 
Top