یوں نہ بولو بیچ میں بے کار خرم چپ رہو

مغزل

محفلین
ban اور قید کے معانی میں تو شاید آدم اور عیسیٰ کا فرق بھی نکل آئے;) لیکن مجھ جاہل کی ناقص رائے میں مصرع اولیٰ میں جو طنز کیا گیا اس کی معنویت پر کوئی حرف نہیں آتا ban یا قید کے الفاظ سے۔

حضور مجھ جہل مرتبت سے سوال سرزد ہوا تھا ۔
قطعاًً کوئی قدغن نہیں لگائی ۔۔ ہاں اس مراسلے کا مزاج ایسا رہا ہو گا
جس کیلئے میں دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں۔:(
یقینا ً جیسا آپ نے کہا ویسا ہی ہے ۔ :cry:
اب مجھ ایسا دقت پسند ۔۔ تو ایسا خیال ظاہر کرسکتا ہے نا ۔۔:confused:

مگر کیا معانی ۔۔ میں عیسیٰ و موسٰی کا فاصلہ نہ آجائے گا۔۔؟؟
قید ۔۔ سے مرادی معنے لیئے جاتے ہیں ۔۔
کوئی اور متبادل ۔۔ ؟؟ خرم تم بھی کچھ کہو !

میرے خیال میں ban سے مراد ۔۔ ’’ پابندی لگانا ہے ‘‘ جو خرم کا مطمحِ نظر بھی ہے ۔
جب کہ ’’ قید ‘‘ سے یہ معانی زبردستی تو وصولے جاسکتے ہیں ۔۔ وگرنہ نہیں
 

ناہید

محفلین
ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے:

سچ کو سچ کہنا نہیں ، ہربار خرم چپ رہو
کروا دے گی چپ تمہیں سرکار، خرم چپ رہو

گو کہ مصرعہ میں "چپ" کی تکرار ہے مگر مطلب خوب ادا ہو رہا ہے۔
شکریہ
ناہید
 

مغزل

محفلین
صحیح کہا ۔۔ ناہید ۔۔ مگر مصرعِ کا ابتدائیہ ’’ کروا دے گی ‘‘ کی صوت
انتہائی بھدّی اور نامناسب ہے دوم یہ کہ کروا کی الف بری طرح مجروح ہورہی ہے۔
لیکن ’’ چپ ‘‘ انتہائی مناسب لفظ‌ ہے Ban کی بجائے ۔۔۔
شکریہ
 

ابو کاشان

محفلین
طفلِ مکتب کی انتہائی ناقص رائے

صحیح کہا ۔۔ ناہید ۔۔ مگر مصرعِ کا ابتدائیہ ’’ کروا دے گی ‘‘ کی صوت
انتہائی بھدّی اور نامناسب ہے دوم یہ کہ کروا کی الف بری طرح مجروح ہورہی ہے۔
لیکن ’’ چپ ‘‘ انتہائی مناسب لفظ‌ ہے Ban کی بجائے ۔۔۔
شکریہ

سچ کو سچ کہنا نہیں ، ہربار خرم چپ رہو
بین کر دے گی تمہیں سرکار خرم چپ رہو


اب ٹھیک ہےمیرے خیال سے آپ کیا کہتے ہیں مغل صاحب

طفلِ مکتب کی انتہائی ناقص رائے

سچ کو سچ کہنا نہیں ہربار، خرم چپ رہو
زنداں تلک لیجائے گی سرکار، خرم چپ رہو

کیونکہ زنداں سے پہلے بھی بہت عزّت افزائی ہوتی ہے۔:beating:

یا پھر
بند کر دے گی تمہیں سرکار خرم چپ رہو
 
Top