یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے ۔ مینا کماری

فاتح

لائبریرین
مینا کماری جس کا اصل نام 'ماہ جبین بانو' تھا انڈین فلموں میں ٹریجڈی کوئین کے طور پر مشہور ہوئی۔ وہ ایک شاعرہ بھی تھی اور ناز تخلص کرتی تھی۔

مینا کماری ناز کی ایک غزل کے چند اشعار پیش خدمت ہیں۔
ذیل میں مینا کماری کی اپنی آواز میں اس غزل کی آڈیو بھی منسلک کر رہا ہوں

[ame]http://www.divshare.com/download/4421549-a8f[/ame]

یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے

بیٹھے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کر
شاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے

بہتی ہوئ یہ ندیا۔۔۔ گھُلتے ہوئے کنارے
کوئی تو پار اترے، کوئی تو پار گزرے

تو نے بھی ہم کو دیکھا، ہم نے بھی تجھ کو دیکھا
تو دل ہی ہار گزرا۔۔۔ ہم جان ہار گزرے

مینا کماری ناز​
 
محمد وارث

لائبریرین
بیٹھے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کر
شاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے​

تو نے بھی ہم کو دیکھا، ہم نے بھی تجھ کو دیکھا
تو دل ہی ہار گزرا۔۔۔ ہم جان ہار گزرے​

مینا کماری ناز​

واہ واہ حضور کیا خوبصورت اشعار ہیں لاجواب۔ بہت شکریہ شیئر کرنے کیلیئے اور آیڈیو کیلیئے بھی۔
 
نیلم

محفلین
مینا کماری پاکیزہ کی "صاحب جان" جس کا اصل نام 'ماہ جبین بانو' تھا انڈین فلموں میں ٹریجڈی کوئین کے طور پر مشہور ہوئی۔ وہ ایک شاعرہ بھی تھی اور ناز تخلص کرتی تھی۔

مینا کماری ناز کی ایک غزل کے چند اشعار

یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے

بیٹھے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کر
شاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے

تو نے بھی ہم کو دیکھا، ہم نے بھی تجھ کو دیکھا
تو دل ہی ہار گزرا۔۔۔ ہم جان ہار گزرے

مینا کماری ناز
 
فاتح

لائبریرین
چلیےایک بار پھر2012 میں بھی سہی
:)
کیا ہماری لکھی ہوئی تعارفی سطر میں ان چار الفاظ (پاکیزہ کی "صاحب جان") کا یہ اضافہ آپ نے کیا؟
مینا کماری جس کا اصل نام 'ماہ جبین بانو' تھا انڈین فلموں میں ٹریجڈی کوئین کے طور پر مشہور ہوئی۔ وہ ایک شاعرہ بھی تھی اور ناز تخلص کرتی تھی۔

مینا کماری پاکیزہ کی "صاحب جان" جس کا اصل نام 'ماہ جبین بانو' تھا انڈین فلموں میں ٹریجڈی کوئین کے طور پر مشہور ہوئی۔ وہ ایک شاعرہ بھی تھی اور ناز تخلص کرتی تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
کیوں جی کوئی غلطی ہوگئی کیا؟
توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔۔۔ ہم اور غلطی نکالیں۔۔۔ یہ ہماری مجال۔۔۔
ہم تو صرف یہ سوچ رہے تھے کہ ماشاء اللہ ماشاء اللہ فلموں کے متعلق آپ کا علم بھی خاصا وسیع ہے۔ :laughing:
ہمیں پاکیزہ میں مینا کماری کے "صاحب جان" کے کردار سے کہیں بڑھ کے اس کا "نرگس" کا کردار پسند ہے اور اگر ہمیں لکھنا ہوتا تو ہم لکھتے کہ "پاکیزہ کی نرگس" :)
 
نیلم

محفلین
اصلاح کے لیے غلطی نکالنا بھی کوئی بُری بات نہیں...ویسے آپ کو ایک راز کی بات بتاؤ..فلموں کے متعلق میراعلم بلکل ویسع نہیں اور وہ بھی اتنی پُرانی فلم....تازہ تازہ انفارمیشن ملی تو آپ لوگوں سے شیئر کرلی.
توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔۔۔ ہم اور غلطی نکالیں۔۔۔ یہ ہماری مجال۔۔۔
ہم تو صرف یہ سوچ رہے تھے کہ ماشاء اللہ ماشاء اللہ فلموں کے متعلق آپ کا علم بھی خاصا وسیع ہے۔ :laughing:
ہمیں پاکیزہ میں مینا کماری کے "صاحب جان" کے کردار سے کہیں بڑھ کے اس کا "نرگس" کا کردار پسند ہے اور اگر ہمیں لکھنا ہوتا تو ہم لکھتے کہ "پاکیزہ کی نرگس" :)
 
فاتح

لائبریرین
اصلاح کے لیے غلطی نکالنا بھی کوئی بُری بات نہیں...ویسے آپ کو ایک راز کی بات بتاؤ..فلموں کے متعلق میراعلم بلکل ویسع نہیں اور وہ بھی اتنی پُرانی فلم....تازہ تازہ انفرمیشن ملی تو آپ لوگوں سے شیئر کرلی.
:) اگر آپ نے "پاکیزہ" ابھی تک نہیں دیکھی تو ضرور دیکھیں۔۔۔ بہت خوبصورت فلم ہے۔
ہمارے دھاگے میں ڈِو شیئر کے لنک پر سے آپ مینا کماری کی یہ غزل مینا کماری کی اپنی آواز میں ترنم سے گائی ہوئی سن بھی سکتی ہیں۔
اور ہاں لیجیے پانچ سال پرانی ایک اور تازہ انفارمیشن: پوچھتےہو تو سنو کیسے بسر ہوتی ہے۔ مینا کماری
 
پوری تو نہیں دیکھی کٹ پیس میں دیکھی ہے،اب دیکھوں گی.
 
مینا کماری جس کا اصل نام 'ماہ جبین بانو' تھا انڈین فلموں میں ٹریجڈی کوئین کے طور پر مشہور ہوئی۔ وہ ایک شاعرہ بھی تھی اور ناز تخلص کرتی تھی۔

مینا کماری ناز کی ایک غزل کے چند اشعار پیش خدمت ہیں۔
ذیل میں مینا کماری کی اپنی آواز میں اس غزل کی آڈیو بھی منسلک کر رہا ہوں

[ame]http://www.divshare.com/download/4421549-a8f[/ame]

یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے​
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے​
بیٹھے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کر​
شاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے​
بہتی ہوئ یہ ندیا۔۔۔ گھُلتے ہوئے کنارے​
کوئی تو پار اترے، کوئی تو پار گزرے​
تو نے بھی ہم کو دیکھا، ہم نے بھی تجھ کو دیکھا​
تو دل ہی ہار گزرا۔۔۔ ہم جان ہار گزرے​
مینا کماری ناز​

کیا خوب بھیا۔ بہت عمدہ۔
 
Top