مضمون یونیکوڈ کیا ہے؟

اجنبی

محفلین
?What is Unicode
یونیکوڈ ہر حرف کے لیے ایک مخصوص عدد یا نمبر فراہم کرتا ہے۔ چاہے
کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو،
کوئی بھی پروگرام ہو،
کوئی بھی زبان ہو۔

بنیادی طور پر کمپیوٹر ٹیکنالوجی نمبرز کا کھیل ہے۔ کمپیوٹر ہر حرف یا ہندسے کو محفوظ کرنے کے لیے اس کو ایک مخصوص نمبر دیتا ہے۔ اس عمل کو Encoding کہا جاتاہے اور اس کام کے لیے قوانین کا جو نظام استعمال ہوتا ہے، اسے Encoding System کہتے ہیں۔ یونیکوڈ کی ایجاد سے قبل، سینکڑوں ایسے نظام موجود تھے جو نمبرز تفویض کرنے کا کام کرتے تھے۔ لیکن کوئی بھی ایسا نظام موجود نہیں تھا جو تمام حروف اور اعداد کے لیے نمبرز فراہم کر سکے۔ مثال کے طور پر، صرف یورپی یونین میں ہی کوئی ایک ایسا encoding system موجود نہیں جو اس یونین کی تمام زبانوں کے تمام حروف، اعداد اور علامتوں کو نمبر دے سکے۔ اس کی ہر زبان کے لیے ایک الگ encoding system استعمال ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ خود English کے تمام حروف، اعداد اور علامات کو ظاہر کرنے کے لیے بھی ایک اینکوڈنگ سسٹم موجود نہیں تھا۔

یہ encoding system ایک شش و پنج کی کیفیت بھی پیدا کرتے ہیں۔ مثلاً دو مختلف encodings ایک ہی نمبر سے دو مختلف اعداد کو ظاہر کرتی ہیں یا مختلف نمبرز کو کسی ایک حرف کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں ۔

تقریباً ہر کمپیوٹر (خاص طور پر server), میں مختلف encodings کی تکنیک موجود ہوتی ہے، تاہم جب کوئی ڈیٹا مختلف کمپیوٹرز یا encodings سے گزرتا ہے، تو اس میں خرابی کے خطرات بہرحال موجود ہوتے ہیں۔

یونیکوڈ نے encoding کا یہ گھمبیر مسئلہ حل کر دیا ہے۔ یونیکوڈ ہر حرف کے لیے ایک مخصوص عدد یا نمبر فراہم کرتا ہے۔ چاہےکوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو،کوئی بھی پروگرام ہو،کوئی بھی زبان ہو۔ یونیکوڈ سسٹم تقریباً تمام بڑی بڑی کمپنیوں کے زیرِ استعمال ہے، جن میں Apple, HP, IBM, JustSystem, Microsoft, Oracle, SAP, Sun, Sybase, Unisys اور بہت سے دوسرے ادارے شامل ہیں۔یونیکوڈ کمپیوٹر کی بہت سی زبانوں اور سکرپٹس کے ساتھ قابلِ استعمال ہے، جن میں XML, Java, ECMAScript (JavaScript), LDAP, CORBA 3.0, WML اور بہت سی دوسری شامل ہیں۔ اور یہ ISO/IEC 10646 کے لیے ایک مسلّم ضابطہ ہے۔ یہ تقریباً تمام آپریٹنگ سسٹمز، ویب براؤزرز اور بہت سے پروگرامز میں استعمال ہوتا ہے۔ موجودہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز میں یونیکوڈ کی موجودگی اور استعمال ایک اہم مقام کا حامل ہے۔ client-server یا multi-tiered سافٹ ویئرز اور ویبسائٹس میں یونیکوڈ کا انضمام ، پرانے نظاموں کی نسبت بہت سستا اور مؤ ثر ہے۔ یونیکوڈ کی مدد سے ایک ہی پروگرام یا ایک ہی ویبسائٹ کو تمام پلیٹ فارمز، زبانوں اور ملکوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بغیر کسی فنی خرابی کے، ڈیٹا کو ایک پلیٹ فارم سے دوسرے تک منتقل کرتا ہے۔

یونیکوڈ سٹینڈرڈ حروف، اعداد اور علامتوں کی encoding کا ایک سسٹم ہے جو ایک عالمگیر حیثیت رکھتا ہے۔ یہ انٹرنیٹ پر ڈیٹا کی منتقلی، پروسیسنگ، تکنیکی اصولوں اور مختلف زبانوں کے ٹیکسٹ کو دکھانے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ مضمون جو آپ ملاحظہ کر رہے ہیں، یونیکوڈ ٹیکسٹ کی صورت میں ہے۔ اسے دکھانے کے لیے UTF-8 اینکوڈنگ استعمال کی گئی ہے ۔ چونکہ ہر ٹیکسٹ کو دیکھنے کے لیے ایک مناسب فونٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس لیے اردو ٹیکسٹ کو دیکھنے کے لیے اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا نفیس کے فونٹس استعمال کیے جاتے ہیں ۔

مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہوگا ۔ اگر آپ یونیکوڈ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو لکھیے ۔ اور اگرآپ یونیکوڈ کے بارے میں مزید معلومات رکھتے ہیں تو انہیں یہاں بیان کیجیے ۔
 

منہاجین

محفلین
utf-8 کے لئے ایڈیٹر

فقط اتنا جاننا چاہوں گا کہ php میں پروگرامنگ کے دوران میں کون سا ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو نہ صرف utf-8 کی سپورٹ رکھتا ہو بلکہ اس میں لائن نمبر ظاہر کرنے کی سہولت بھی موجود ہو؟
 

اجنبی

محفلین
نوت پیڈ

میں نے اس بارے میں زیادہ تر ونڈوز نوٹ پیڈ کے حق میں رائے دیکھی ہے ۔ نوٹ پیڈ کسی بھی فائل کو یو ٹی ایف ٨ کی صورت میں محفوظ کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ لائینیں بھی بتادیتا ہے
 

منہاجین

محفلین
اردو یونیکوڈ ایڈیٹر

قدیر:
نوٹ پیڈ utf-8 میں تو معتبر ہے مگر لائن نمبر بتانے سے قاصر ہے۔ مجھے سٹیٹس بار پر نہیں ہر لائن کے بائیں جانب لگی لائن درکار ہے تاکہ کوڈنگ کے دوران میں ماؤس کی مدد سے متعلقہ لائن پر براہِ راست پہنچا جا سکے۔

دوسرے نوٹ پیڈ بہت سادہ ہے، کوڈنگ کے دوران میں کام کی رفتار آہستہ ہو جاتی ہے، ورنہ utf-8 کے حوالے تو ہر کوئی اس سے مطمئن ہے۔

نبیل:
یہ Ultra Edit تو معلوم نہیں کیا چیز ہے،اگر آپ کا آزمودہ ہے تو بتائیں کیونکہ آپ کا بتایا ہوا دوسرا سافٹ ویئر Dream Weaver تو اردو لکھنے کی اجازت بھی نہیں دے رہا، درست طور پہ محفوظ کرنا تو بعد کی بات ٹھہری۔

میں دراصل اپنی تمام کوڈنگ cuteHTML LE میں کرتا ہوں، جو نوٹ پیڈ کی طرح سادہ ہونے کے باوجود نہ صرف HomeSite کی طرح ہر لائن کے بائیں طرف لائن نمبر ظاہر کرتا ہے بلکہ مختلف قسموں کی کوڈنگ کو مختلف رنگوں میں دکھانے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ اس سے کام میں کافی تیزی آ جاتی ہے۔

بس اس میں ایک ہی خامی ہے کہ اردو کو سپورٹ نہیں کرتا۔
 
ج

جہانزیب

مہمان
میں نے dream weaver میں ترجمہ کیا ہے اور اس میں صیح اردو لکھی جاتی ہے اور لائن نمبر کا بھی پتا رہتا ہے۔۔۔اور ڈریم وویور اردو کو مدد بہم نھیں پہنچاتا سمجھ نہیں آئی یہ بات۔۔۔
 

منہاجین

محفلین
ڈریم ویور میں اردو

آپ ڈریم ویور میں اردو کیسے لکھ رہے ہیں؟ کیا اس کے لئے آپ نے کوئی سیٹنگ کی ہے یا میرے اور آپ کے ورژن میں فرق ہے؟ میرے پاس Dream Weaver MX ہے۔ میں نے تو جتنی بھی کوشش کی وہ محض الٹی سیدھی شکلیں ہی ظاہر کر رہا ہے۔ اور میں گزارے کے لئے پھر سے نوٹ پیڈ میں آ گیا۔

اگر آپ کو اس کی کوئی وجہ معلوم ہو کہ میری ممکنہ غلطی کیا ہے تو ضرور بتایئے گا۔ شکریہ
 
ج

جہانزیب

مہمان
نہیں منہاجین میں نے کوئی خاص سیٹنگ نیہں کی ہے صرف اردو ٹائپ کرو تو صیح آتا ہے خود ہی اور میں dream weaver MX 2004 استعمال کرتا ہوں۔۔۔
 

صابرحسین

محفلین
اردو، اردو، اردو

السلام علیکم
بھائی آپ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اتنی سنجیدگی سے اردو پرکام کررہے ہیں-
 

شعیب صفدر

محفلین
منہاجین تمہاری بات ٹھیک ہے کہ Dream Weaver اردو لکھنے کی اجازت بھی نہیں دیتا ،اور Ultra Edit کو میں نے خود کبھی استعمال نہیں کیا۔آپ کے دونوں مسائل کا حل http://www.nvu.com/ یہاں موجود ہے۔یہ اچھا بھی ہے اور مفت بھی!
امید کرتا ہو کہ آپ کو پسند آئے گا۔میں خود بھی اس کو استعمال کر چکا ہو اپنے بلاگ کے ٹمپلٹ کی تیاری کے لئے۔مجھ جیسا html سے ناواقف اس کو استعمال کرسکتا ہے تو آپ کے لئے لازمی طور پر مشکل نہ ہو گی
ویسے میں آپ سے اس فورم کے علاوہ بھی واقف تھا آپ کی سائیٹ سے میں نے چند آڈیو فائل ڈاؤن لوڈ کی تھی میں نے شائد،اس کے علاوہ gmail اور yahoo کے گروپ پر آپ کی میل ملتی ہیں،آپ وہ ہی ہیں نا؟؟؟
 

منہاجین

محفلین
ڈریم ویور میں اردو بآسانی ممکن ہے

نبیل:
آپ تو اس بحث سے ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔

جہانزیب:
بہت شکریہ کہ آپ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور مجھے تحقیق پر مجبور کر دیا۔ اور بالآخر میں جان گیا کہ رازِ درونِ مے خانہ کیا ہے۔

بات ورژن سے زیادہ سیٹنگز کی تھی۔ دراصل ڈریم ویور میں جب کوئی بنی بنائی اردو فائل کھولی جائے تو وہ اسے اردو میں کام کی مکمل سہولت دیتا ہے، مگر جب کوئی نئی فائل کھولی جائے تو بنیادی انداز میں اس فائل کو غیر اردو کے طور پر شروع کرتا ہے اور اردو لکھنے کی کوشش پر کیڑے مکوڑے ظاہر کرتا ہے۔ یہی میرے ساتھ ہو رہا تھا۔

آپ کے اصرار پر میں نے ہمت کی تو پتہ چلا کہ نئی فائل کے لئے بنیادی انداز میں تبدیلی کی سہولت ڈریم ویور میں موجود ہے۔ ذرا آپ بھی ملاحظہ کیجئے:

جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ ڈریم ویور میں کنٹرول یو ^U دبانے سے پریفرنسز کا ڈائیلاگ سامنے آتا ہے۔ اس میں بائیں جانب سے نیوڈاکومنٹ کو منتخب کرنے سے دائیں طرف جو ڈیفالٹ اینکوڈنگ کا کمبوباکس ظاہر ہوتا ہے اس میں مہیا کردہ فہرست میں UTF-8 موجود ہے۔ بس اسے منتخب کر لینے سے آئندہ ہر نئی کھلے والی فائل اردو لکھنے کی مکمل سہولت کے ساتھ کھلتی ہے۔

شعیب صفدر:
بہت شکریہ، تاہم ڈریم ویور کے ساتھ صلح صفائی کے بعد اب مجھے سوکن لانے کی ضرورت نہیں رہی۔ امید ہے کہ اس کے ساتھ اچھا گزربسر رہے گا۔

میرا خیال ہے کہ آپ کا خیال بعینہ درست ہے۔ ناچیز ایسی ہی جگہوں کی خاک چھانتا رہتا ہے، تلاشِ علم میں۔ اور میری ویب سے آپ نے ملٹی میڈیا ڈاؤن لوڈ کیا ہوگا، یہ بھی تسلیم کہ میں نے کچھ ایسی ویسی چیزیں www.i4minhaj.com/ur پر رکھی ہوئی ہیں۔

اس محفل کے منتظمین کا تعارف جاننے کی حسرت ہی رہی، منتیں کرنے پر بھی انہوں نے اپنا تعارف نہ دیا۔ اب ایسے میں ایک عام صارف کا چوپال میں اپنا تعارف شروع کر دینا کتنا عجیب لگتا ہے۔ اب چونکہ آپ پوچھ ہی بیٹھے ہیں تو انتہائی مختصر یہ کہ اردو بارے ناچیز کی تحقیقات زوروں پر ہیں۔ کام تو اور بھی بہت کیا ہے مگر فی الحال ڈیٹابیس کی مدد سے بھرپور مواد پر مشتمل 2 ویبز کا ذکر کافی ہے:


www.tv.minhaj.org/ur، اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں بنی ویب، جہاں ملٹی میڈیا کا عظیم ذخیرہ سننے، دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کو میسر ہے۔

اور دوسرے www.pakitmarket.com/it/?lang=ur، جہاں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ پیشِ خدمت ہے۔

اب مزید کچھ مت پوچھیئے گا کہ منتظمین کا تعارف آنے سے پہلے صارفین کا اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھی بات نہیں۔
 
ج

جہانزیب

مہمان
جی منہاجین اب مسلہ یہ ہوا ہے کہ جب بھی میں اردو فائل بنانے لگتا ہوں تو dream weaver کے code میں جا کر charset کو utf-8 میں تبدیل کر دیتا ہوں اس لئے میں نے کہا تھا کہ میں تو کوئی setting میں تبدیلی نھیں کرتا اور آپ جیسے مستند بندے کے لئے میرے جیسا ایک نا آموز یہ تصور کرتا ہے ایسی بات بتانا ایسے ہی ہے جیسے اونٹ کو زیرہ دکھانا۔۔ لیکن اسکا ایک فائدہ بہرحال ہو گیا کہ آپ نے تحقیق کر کے صیح طریقہ نا صرف دریافت کیا بلکہ ہمیں بھی مستفید کیا۔۔
 
Top