یونیکوڈ اردو سے رومن اردو میں تبدیلی کی ضرورت!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے بالا کا عنوان ٹائپ کیا تو فوراً ملتے جلتے تھریڈز کی ایک لسٹ سامنے آ گئی۔ اسی میں یہ تھریڈ بھی شامل تھا۔ یہ تھریڈ میں نے کافی عرصے پہلے پوسٹ کیا تھا۔ اب اس پوسٹ میں شامل ربط تو کارآمد نہیں رہا ہے البتہ خالد الشمع صاحب کی سائٹ ابھی تک باقی ہے اور اس پر ان کے پراجیکٹس کے روابط بھی موجود ہیں۔ وہاں سے ہی مجھے سورس فورج پر ان کی ڈیویلپ کردہ پی ایچ پی کلاسز کا ربط ملا جنہیں میں نے فوراً ڈاؤنلوڈ بھی کر لیا ہے۔ ان میں عربی سے انگریزی ٹرانسلٹریشن کی کلاس بھی شامل ہے جس کے استعمال کا نمونہ اس ربط پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ مذکورہ صفحے پر عربی سے انگریزی میں ٹرانسلٹریشن کے لیے کچھ پی ایچ پی کوڈ دکھایا گیا ہے اور صفحے پر دائیں جانب اس کی آؤٹ پٹ بھی دکھائی گئی ہے۔ میں نے عربی سے انگریزی میں ٹرانسلٹریشن کے کوڈ کا جائزہ لیا ہے۔ خالدالشمع کے کوڈ میں عربی سے انگریزی ٹرانسلٹریشن کے لیے ریگولر ایکسپریشنز پر مبنی رولز کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ایک ایکس ایم ایل فائل Transliteration.xml میں محفوظ کیے گئے ہیں۔ ذیل میں میں اس ایکس ایم ایل فائل کا ایک چھوٹا سا حصہ بطور نمونہ پیش کر رہا ہوں۔

PHP:
<preg_replace function="en2ar">
    <pair>
      <search>/^au/</search>
      <replace>ا</replace>
    </pair>
    <pair>
      <search>/^a/</search>
      <replace>ا</replace>
    </pair>
    <pair>
      <search>/^e/</search>
      <replace>ا</replace>
    </pair>
    <pair>
      <search>/^i/</search>
      <replace>ا</replace>
    </pair>
    <pair>
  </preg_replace>

بظاہر یہ الگورتھم ہمارے لیے بھی کافی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ہمارے لیے پی ایچ پی میں کام کرنا ضروری نہیں ہے۔ میرے خیال میں اس آئیڈیا کو بآسانی سی شارپ/ڈاٹ نیٹ میں پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاٹ نیٹ میں ریگلولر ایکسپریشنز کی اچھی سپورٹ موجود ہے۔ ایک مرتبہ باقی ماہرین اس کام کا جائزہ لے لیں تو اسے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

پس نوشت: پرانا ربط سامنے آنے پر مجھے فارسی کا ایک محاورہ ادھورا یاد آ رہا ہے۔ شاید یہ اس طرح ہے "داشتہ آرد بکار"۔۔:confused: اگر غلط ہے تو اس پر پیشگی معذرت۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم،
پس نوشت: پرانا ربط سامنے آنے پر مجھے فارسی کا ایک محاورہ ادھورا یاد آ رہا ہے۔ شاید یہ اس طرح ہے "داشتہ آرد بکار"۔۔:confused: اگر غلط ہے تو اس پر پیشگی معذرت۔
داشتہ آید بکار
رکھی ہوئی چیز ﴿ رکھیل:)﴾ کام آتی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
یونیکوڈ سے رومن میں تبدیلی کےلیے کوئی سادہ ترکیب دستیاب نہیں ہے۔ اس کا واحد حل یہی معلوم ہوتا ہے کہ اردو سے رومن (اور واپس) تبدیلی کے لیے ایک ڈکشنری کا ڈیٹا تشکیل دیا جائے۔ اس موضوع پر تبادلہ خیال کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ اگر تھوڑا بہت بھی کام کیا جاتا تو اب تک ایک اچھے سائز کی لغت تیار ہو چکی ہوتی۔ برادرم محب علوی سے درخواست ہے کہ یہاں اپنی روایتی پراجیکٹ منیجمنٹ اور لیڈرشپ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پراجیکٹ کو شروع کریں۔ :)
 
میرے ذہن میں بھی یہ آئیڈیا کب سے کلبلا رہا ہے بلکہ اردو بلاگنگ کی دنیا سے کامران راشد سے ایک دفعہ ایک چھوٹی سی ایپ بنوائی بھی تھی جاوا میں۔

چلیں جی اس پر ایک عدد دھاگہ کھول لیتا ہوں اور پراجیکٹ کی تیاری شروع کر لیتے ہیں۔

اس سے پہلے پراجیکٹ کے مقاصد اور بنیادی اہداف پر ایک مختصر تبادلہ خیال ہو جائے ۔
 
جی، بنیادی مقاصد اور اہداف پر ہم روشنی ڈال دیتے ہیں، ٹیم پر جال آپ ڈالیے۔ :)

اردو سے رومن میں کنورژن کی ضرورت کافی پہلے اس وقت سامنے آئی تھی جب یہ معلوم ہوا تھا کہ بہت سے اردو کے شائقین ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ اردو رسم الخط پڑھنے سے قاصر ہیں۔ ان کے لیے ایسا اطلاقیہ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے جو کہ یونیکوڈ اردو کو کسی معیاری رومن اردو میں منتقل کر سکے۔ یہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ ابھی تک رومن اردو کا کوئی متفقہ معیار موجود نہیں ہے۔
اردو سے رومن میں تبدیلی کی اشد ضرورت اس وقت سامنے آئی جب معلوم ہوا کہ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے ذریعے اردو کی املا کروائی جا سکتی ہے اور یہ کہ اس کی accuracy بہت متاثر کن ہے۔ لیکن اس کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ایک ایسی ڈکشنری تشکیل دی جائے جس میں اردو کے الفاظ کے صوتی اور رومن متبادلات موجود ہوں۔ مثال کے طور پر محفل کے لیے اس ڈکشنری میں صوتی متبادل mHfl اور رومن متبادل mehfil موجود ہوں گے۔ اس سلسلے میں کی گئی ابتدائی کوششوں کے بارے میں یہاں کئی دھاگے موجود ہیں۔ ابن سعید نے اس زمانے میں شاید کچھ سکرپٹس کے ذریعے خودکار کنورژن پر کام بھی کیا تھا۔ یہ وہی بتا سکتے ہیں کہ اب یہ کام ان کے پاس موجود ہے یا نہیں اور یہ کہ قابل استعمال حالت میں ہے یا نہیں۔

اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے اردو الفاظ کی ایک قابل استعمال فہرست درکار ہوگی۔ یہ فہرست ترسیمہ جات کی تشکیل کے سلسلے میں کئی مرتبہ یہاں شئیر ہو چکی ہے۔ جو دوست اس بارے میں مزید معلومات شئیر کر سکتے ہیں وہ ہیں arifkarim ، دوست ، شمزا ۔

اگر ایک مرتبہ ایسی ڈکشنری تیار ہو جاتی ہے تو یہ کامیاب اردو سپیچ ریکگنیشن کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
 
چونکہ گوگل نے اسکرپٹ کنورژن والا ٹول گوگول لیب کے غروبکے ساتھ ہی ہٹا لیا تھا اور ہماری اسکرپٹ اسی پر بنیاد تھی جو کے اس کے ساتھ ہی غروب ہو گئی۔ ویسے ہم نے حال ہی میں فاتح صاحب کے "حکم" پر رومن سے اردو مبدل تیار کیا تھا، اس کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ اس کو ریورس موڈ میں استعمال کرنا ممکن ہے یا نہیں! :) :) :)
 
نبیل ، اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے دھاگہ کس زمرے میں کھولا جائے۔

میں سوچ رہا ہوں کہ اردو سے رومن میں تبدیلی سے آغاز کرتا ہوں اور بندے پکڑنا شروع کروں ویسے بھی تعارف کے دھاگے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔

نئے لوگوں پر جال ڈالنا ویسے بھی آسان ہوتا ہے۔ :LOL:
 
اس طرح کا ایک ٹول میں نے گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا۔ کیا آپ نے کوئی اور طریقہ استعمال کیا ہے؟
 
اس پراجیکٹ پر کام کے لیے اردو سپیچ پراسیسنگ فورم ٹھیک رہے گی۔ میں بھی اس کام کے لیے حاضر رہوں گا۔ جہاں تک طریقہ کار کا تعلق ہے تو میرے خیال میں انٹرانس جیسے ٹول کا استعمال مناسب ثابت ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلے اردو الفاظ کی فہرست حاصل کرنے کی کوشش کرو۔
 
اس طرح کا ایک ٹول میں نے گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا۔ کیا آپ نے کوئی اور طریقہ استعمال کیا ہے؟
ہم نے بھی وہی استعمال کیا ہے، بس ان کی اجاکس کال کو کیپچر کر کے ایک علیحدہ اسکرپٹ میں کراس ڈومین ٹرک لگا کر کام چلا لیا تھا۔ بس اس کے پیرامیٹرس بدل کر دیکھیں گے، شاید کام کر جائے۔۔۔ :)
 
یہ ٹرک استعمال کرکے دیکھیں۔ اگر یہ کارآمد ثابت ہوتا ہے تو اس سے کافی مدد مل سکتی ہے۔
 
دوست

محفلین
اعجاز اختر صاحب والی ورڈ سپیل چیکر فائل یہاں کام دے سکتی ہے۔ ان کے دستخطوں میں ربط ہوتا ہے اس کا۔
 
Top