یونیکوڈ اردو سے رومن اردو میں تبدیلی کی ضرورت!

میں ایک مرتبہ اس پراجیکٹ کے مقاصد کی جانب توجہ مبذول کروانا چاہوں گا۔ ہمارا مقصد اردو سے رومن ڈکشنری کا حصول ہے ناکہ کسی ایسی سروس کی تشکیل جس کے ذریعے اس قسم کی کنورژن کی جا سکے۔ البتہ ایسی ڈکشنری کو بنانے کے لیے جو مشترکہ کاوش درکار ہے اس کی کوآرڈینیشن کے لیے کوئی ویب بیسڈ ٹول جیسے کہ انٹرانس وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جہاں تک اردو الفاظ کی فہرست کا تعلق ہے تو میں نے اسی بارے میں اوپر دریافت کیا ہے کہ کیا ہمیں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ پر پہلے کام نہیں کر لینا چاہیے؟ اس طرح زیادہ استعمال ہونے والے تقریبا 5000 الفاظ کی اردو ٹو رومن ڈکشنری تیار ہو جائے گی جس کی بدولت سپی ریکگنیشن کے تجربات ممکن ہو سکیں گے۔

اعجاز صاحب والی فہرست میں نے دیکھی ہے ، اس میں تقریبا 45 ہزار سے کچھ زائد الفاظ ہیں۔ اگر اسی فہرست پر اتفاق ہوتا ہے تو پھر کام کو بانٹنے کے لیے زیادہ الفاظ کی فہرست ہی بہتر رہے گی کیونکہ اس وقت ماشاءللہ جتنی دلچسپی لوگوں کی محفل پر ہے اور جس تیزی سے نئے ممبران آ رہے ہیں ، کافی لوگوں میں کام بانٹ کر پھر اس کے ریویو میں ہم زیادہ استعمال والے 5000 ہزار الفاظ نکال سکتے ہیں۔

میرے خیال میں اس میں کام کے آغاز کے بعد دو ہفتوں سے زیادہ نہیں لگنے چاہیے۔
 
hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں
simpleconverter.png

ڈاؤنلوڈ لنک
http://urduencyclopedia.org/soft/SimpleConverter.zip
 
نعیم سعید

محفلین
ہیکر بھائی! ٹول کے ساتھ مہیّا ’’لسٹ ‘‘ میں عموماً الفاظ کی بجائے، الفاظوں کے مجموعے یا کہیں تو مکمل جملے لکھے گئے ہیں۔
اس صورت میں تو بہت سے الفاظ کا ’تکرار‘ ہو رہا ہے۔
مثلاً : لفظ ’معمول‘ کو ہی دیکھ لیں، چھ باراستعمال ہوا ہے۔
اور ایسا کرنے میں تو یقینا ٹائیپنگ کی محنت بھی زیادہ کرنی پڑے گی۔
کیا وجہ ہے جو آپ نے اس صورت میں لسٹ فائل تیار کی؟
 
محمد اسلم

محفلین
پلیز محترم اس میں ایک دو چیزیں شامل کردیں
ایک،، الٹا ٹرانسلیٹریشن بھی ممکن ہو،،، ایک بٹن وہیں ایڈ کردیں ،،، ضروری تبدیلیوں کے ساتھ
دوسرے ،، اس میں یہ خوبی ہونی چاہیئے کہ وہ نئے الفاظ کو پہچان سکے اور انہیں بھی ایڈ کرسکے
اور انت میں ایک بار پھر ،،،، پرانے الفاظ کی بھی اگر ضروری ہو تو ہم تدوین کرسکیں
جزاک اللہ
 
hackerspk

محفلین
احباب معذرت کے ساتھ حاضری کی اجازت طلب کرتا ہوں۔ میں تعلیمی مشاٍغل کی وجہ سے مصروف رہا۔ یہ فہرست میں نے نہیں بنائی بلکہ بنی بنائی فہرست کو استعمال کرنے کا سافٹ وئیر بنایا ہے۔ جو نہایت ناقص ہے۔ الٹا ٹرانسلیشن کے لیے الفاظ معیار کون متعین کرے گا؟ اگر آپ اس سافٹ وئیر کو مناسب سمجھتے ہیں۔ تو اس میں باقی ماندہ فیچرز شامل کیے جا سکتے ہیں اور اسے اردو ایڈیٹر کا جزو بنایا جا سکتا ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
اگر معیار واحد نہیں ہے تو پھر ہر ایک آزاد ہے ،،، اپنی پسند سے ہم ایڈ کرسکیں اور اس طرح کچھ تو ہو جائے
آپ سے درخواست ہے کہ آپ وہ میرے بتائے ہوئے فیچرس اس میں شامل کردیں اور الگ سے بھی ریلیز کردیں
 
نعیم سعید

محفلین
اس میں صرف اردو الفاظ کی فہرست ہے ان کے رومن دستیاب نہیں۔ ایک اور فائل ہے جس میں اردو کے ساتھ رومن کی بھی ایک بڑی ڈکشنری موجود ہے۔
http://www.scribd.com/doc/14203656/English-to-Urdu-and-Roman-Urdu-Dictionary
اس ڈکشنری کو ڈاؤنلوڈ کیسے کیا جائے؟
اردو الفاظ درست نظر نہیں آرہے ہیں اور ٹیکسٹ فائل میں کاپی پیسٹ کرنے پر بھی مسئلہ برقرار ہے۔ اس کا کوئی حل ممکن ہے؟
 
محمد اسلم

محفلین
احباب معذرت کے ساتھ حاضری کی اجازت طلب کرتا ہوں۔ میں تعلیمی مشاٍغل کی وجہ سے مصروف رہا۔ یہ فہرست میں نے نہیں بنائی بلکہ بنی بنائی فہرست کو استعمال کرنے کا سافٹ وئیر بنایا ہے۔ جو نہایت ناقص ہے۔ الٹا ٹرانسلیشن کے لیے الفاظ معیار کون متعین کرے گا؟ اگر آپ اس سافٹ وئیر کو مناسب سمجھتے ہیں۔ تو اس میں باقی ماندہ فیچرز شامل کیے جا سکتے ہیں اور اسے اردو ایڈیٹر کا جزو بنایا جا سکتا ہے۔
عزیزی میری درخواست پر توجہ کریں!
 
hackerspk

محفلین
توجہ شروع ہے جناب، سافٹ وئیر کو پہلے کی نسبت تیز اور ذرا زیادہ متن کے لیے بنا لیا ہے۔ کچھ معاملات قابو میں نہیں آرہے۔ جتنا بہتر ہو سکا آج اسے اپلوڈ کر دوں گا۔
 
hackerspk

محفلین
عزیزی میری درخواست پر توجہ کریں!
لیں جناب خصوصی توجہ کے بعد
http://urduencyclopedia.org/soft/SimpleConverter.zip
الفاظ کو ڈکشنری میں درج کرنے کی سہولت شامل کر دی ہے۔ جس کلمے کو ڈکشنری میں شامل کرنا مقصود ہو اس پر رائٹ کریں مگر کنورٹ کرنے کے بعد یعنی نیچے والے خانے میں اور ڈکشنری میں شامل کر دیں۔ سافٹ وئیر کی سپیڈ پہلے سے دوگنی ہو گئی ہے۔ مگر رومن سے اردو کنورٹر نہیں ہے۔ میں معیار سے مطمئن نہیں میں نے اپنے لکھے کو کنورٹ کرنے کیو کوشش کی تو پتا چلا میں خود بھی ایک لفظ کو کئی سپیلنگ سے لکھتا دیتا ہوں۔
 
بہت شکریہ ،،،،،،،، بڑی مہربانی،،،،،،،،،،،،،،،

کمال کے شخص ہو آپ ،،،، جزاک اللہ

اور جہاں تک بات ہے معیار کی تو میں یہ عرض کرنا چاہونگا کہ ،،، بھلے ہی وہ سافٹویئر ہمیں دوچار آپشنس دے دے ،،،مگر کچھ تو شروعات ہو ،،،، اور میں جس کسی معیار پر مطمئین ہوجاؤں تو آپ سے بھی ضرور شیئر کرونگا
پلیز تھوڑی اور کوشش کردیجیئے
والسلام و رحمہ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
والسلام و رحمہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

لیں جناب نیا ورژن حاضر ہے۔ اس میں آپ کے بار بار حکم کرنے پر رومن سے اردو کا آپشن بھی دے دیا ہے عکس پر کلک کر کے رومن سے اردو میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے، مگر شاید یہ اتنا اچھا کام نہ کرے۔ سافٹ وئیر کے کام کرنے کی رفتار 100 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ تقریبا ایک لاکھ حروف کو ایک لاکھ الفاظ کی ڈکشنری سے ایک منٹ میں کنورٹ کرسکتا ہے۔ (سسٹم کی رفتار بھی اس پر اثر انداز ہوتی ہے) سافٹ وئیر قیاس بھی کرنے لگا ہے۔ کنورٹ ہونے کے بعد کے کلمات پر رائٹ کلک کر کے قیاس کیا جا سکتا ہے۔ ایک عدد پراگرس بار بھی لگا دی ہے تاکہ دل لگا رہے۔ تھوڑا سا سرخی پاؤڈر لگا دیا ہے تاکہ حسین نظر آئے۔ اب اس کی ڈکشنری بنانا محب بھائی کا کام ہے۔
simpleconverter.png

ڈاؤنلوڈ لنک
http://urduencyclopedia.org/soft/SimpleConverter.zip
 
محمد اسلم

محفلین
بہت ہی خوب،،،،
کاش کہ پاپ اپ مینو میں وہ تمام الفاظ آجاتے تاکہ ہم لگاتار الفاظ کو ڈکشنری میں ایڈ کرسکیں
اور ایک بات ،،، وہ رومن الفاظ کو ایڈ نہیں کر رہا ہے
کوشش یو کریں کہ زیادہ تر کام آٹومیٹیڈ ہو سکے
اگر ٹیکسٹ دینے کے بعد اجنبی الفاظ ملیں تو وہ خود ہی ہمیں دو کالم والا ایک ونڈو کھول دے جس میں ہم الفاظ لگاتار ایڈ کرتے جائیں اردو ہو یا رومن تاکہ کام کی اسپیڈ بڑھ سکے

اور مجھے ایسی امید ہے کہ یہ پروجیکٹ بہت سی جگہ کام آئیگا

تمام الفاظ سے آپ کی مراد کونسے الفاظ سے ہے؟
میرا خیال ہے کہ پہلے ڈکشنری کے ذخیرہ الفاظ بڑھ جائیں یعنی اردو سے رومن کے پھر ان کو توڑنا مڑوڑنا زیادہ آسان ہو۔ پھر رومن الفاظ کو بھی دکھایا کرے گا۔
سافٹ وئیر کی سپیڈ ٹیسٹ کر کے بتائیے گا کہ پہلے کی نسبت بڑھی ہے یا میرا ذاتی خیال ہے۔
لگاتار والے آپشن سے آپ کی مراد وہ تمام الفاظ ہیں جو کنورٹ نہیں ہوئے ان کی فہرست سامنے آجائے؟
 
محمد اسلم

محفلین
آپ سب صحیح سمجھے
اسپیڈ بھی بڑھ گئی ہے
فہرست تو آئے ہی اور اس کے علاوہ وہیں ہم ایڈ کرسکے اور وہ پوچھتا جائے اور ہم لکھتے جائیں
 
محمد اسلم

محفلین
تمام الفاظ سے آپ کی مراد کونسے الفاظ سے ہے؟
میرا خیال ہے کہ پہلے ڈکشنری کے ذخیرہ الفاظ بڑھ جائیں یعنی اردو سے رومن کے پھر ان کو توڑنا مڑوڑنا زیادہ آسان ہو۔ پھر رومن الفاظ کو بھی دکھایا کرے گا۔
سافٹ وئیر کی سپیڈ ٹیسٹ کر کے بتائیے گا کہ پہلے کی نسبت بڑھی ہے یا میرا ذاتی خیال ہے۔
لگاتار والے آپشن سے آپ کی مراد وہ تمام الفاظ ہیں جو کنورٹ نہیں ہوئے ان کی فہرست سامنے آجائے؟
اللہ آپ کو خوش رکھے۔آمین
 
Top