1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

یوم دفاع ِ پاکستان پر میرے والد صاحب کا خراج تحسین ۔نظم یوم ِدفاع

سید عاطف علی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 6, 2014

  1. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,141
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    یوم دفاع ِ پاکستان پر میرے والد صاحب کا خراج تحسین ۔نظم یوم ِدفاع

    ہماری سرزمینِ پاک میں دشمن در آئے تھے
    اسی شب ہم نے عزمِ خاص کے سورج جگائے تھے

    قیامت ساز ہنگامے وہ اپنے ساتھ لائے تھے
    مگر ہم نے مقابل میں نئے محشر اٹھائے تھے

    جوان و پیر و کمسن سب بھرے گھر سے نکل آئے
    کماں تھی باپ کے ہاتھوں میں بچے تیر لائے تھے

    ہمارے پاس تکبیر و رسالت کی صدائیں تھیں
    خودی و بے خودی اقبال جس کے ساتھ آئے تھے

    سپاہِ پاک کی تیغوں کی چاندی اس طرح بکھری
    سماعت پر دل اغیار پر سکے جمائے تھے

    ضیاؔ ہم سرزمین ِ پاک کا جب نام لیتے ہیں
    صنم خانے برہمن کا کلیجہ تھام لیتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سید خورشید علی ضیا عزیزی جے پوری
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    عمدہ جناب!
    شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,673
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ ۔۔۔! لاجواب کلام ہے۔

    ماشاءاللہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    بہت عمدہ، شراکت کا بہت شکریہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت عمدہ شراکت ۔
    ہمارے پاس تکبیر و رسالت کی صدائیں تھیں
    خودی و بے خودی اقبال جس کے ساتھ آئے تھے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    واہ واہ . بہت خوب.
    پوسٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    " ہمارے پاس تکبیر و رسالت کی صدائیں تھیں " اور اب یہ صدائیں بھی سیاسی ہوگئیں ہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,141
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ضیاؔ ہم سرزمین ِ پاک کا جب نام لیتے ہیں
    صنم خانے برہمن کا کلیجہ تھام لیتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,268
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوبصورت کلام۔ لاجواب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,141
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    باز گشت ۔ یوم دفاع۔

    ضیاؔ ہم سرزمین ِ پاک کا جب نام لیتے ہیں
    صنم خانے برہمن کا کلیجہ تھام لیتے ہیں
     
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,908
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لاجواب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,272
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    پاکستان زندہ باد! اے وطن تیرے بیٹے سلامت رہیں ، تا قیامت رہیں !

    ضیاؔ ہم سرزمین ِ پاک کا جب نام لیتے ہیں
    صنم خانے برہمن کا کلیجہ تھام لیتے ہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر