مبارکباد یاہو (رزلٹ نمبر دو )

حجاب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو باجو اللہ آپ کو اسی طرح خوشیاں دے ، نمرہ کو بہت سا پیار دعائیں اور ڈھیروں مبارکباد ۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماورہ جلدی آو ، سہیلیوں کہاں ہیں آپ سب ۔ آج میں بہت بہت خوش ہوں :music: نمرہ کا رزلٹ آؤٹ ہوا ، اور اس نے بھی اپنے ٹارگٹ Achive کئے ہیں ، اور پاس ہوئی بہت اچھے گریڈز سے

آج میرا دل چاہ رہا ہے کسی کو گھما ڈالوں ۔۔ اتنی خوش ہوں
مگر نا اسوقت سارہ ہے :( نا شگفتہ ، نا ماورہ ، نا فرحت ، نا حجاب ، نا فرزانہ :(

کوئی تو آئے :music::music:



میں یہاں بھی نہیں تھی بوچھی :( یہاں بھی دیر ہوئی ۔ یہ آپ کس وقت آئی تھیں کہ کوئی بھی نہیں تھا

ابھی تو میں آپ کے لیے ، نمرہ کے لیے آپ سب کے لیے یہاں مبارک باد لکھ رہی ہوں ، آپ بس جلدی سے اب واپس آ جائیں تو پھر سب تفصیل سے بتائیں سب کچھ

آپ سب کو دلی مبارک باد !
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ آپی۔ اب تو آپ کے دو بھائی ہو گئے اور وہ بھی ایک ہی نام کے۔:)
اللہ تعالیٰ آپ کو اس سال کی طرح آئیندہ کے تمام سالوں میں بھی اس سے بھی زیادہ خوشیاں خیر و عافیت کے ساتھ عطا فرمائے۔ اٰمین۔

میرے 3 بھانجے ہیں۔:) بھانجی کوئی نہیں۔ :( جس کا مجھے بہت شوق ہے۔
لیکن اب کمی پوری ہو جائے گی :music:
تو بھانجیوں!
:).Wish you all the best:)




جی شکریہ عمران بھیا ، ہم بھی چھے بہنیں ہیں اور ہمارا ایک ہی بھائی ہے :music: آپ اندازہ لگا سکتے ہیں چھے بہنوں کا ایک بھائی ہو تو بہنیں کتنی محبت کرتیں ہونگیں اپنے بھائی سے ۔ جان تک نچھاور کرنے کو تیار :music:
سو مجھے اس نام سے بہت محبت ہے '' :music:
آپکے تین بھانجے ہیں ۔ ۔ تو لیں پھر میری تین بیٹیاں ۔۔ آپکی تین بھانجیاں ہوئیں :music:
اب آپکے پاس تین بھانجے اور تین بھانجھیاں ہوئیں :music:
 

تیشہ

محفلین
اور کیا۔۔۔ بچوں کی خوشی اور رنج مائیں بالکل ایسے محسوس کرتی ہیں جیسے ان کی اپنی خوشی یا رنج ہو۔۔۔ میرا رزلٹ :( ابھی تک تو اکلوتا پریکٹیکل ہی نہیں ہوا ہے۔۔۔ تاریخ پر تاریخ بڑھاتے گئے۔ ابھی کالج والے کہہ رہے ہیں کہ 26 کو ہے۔۔۔ جب پریکٹیکل ہوگا، اس کے تقریبا دو تین ماہ بعد رزلٹ آئے گا۔۔۔ اتنا انتظار۔۔۔ :beating: نومبر ہوجائے گا شاید۔۔۔



کوئی بات نہیں۔۔۔ موسٹ ویلکم :)


:confused:

اتنا لمبا انتظار ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی نومبر میں نکلے گا رزلٹ :confused: ،۔ میری مٹھائی ادھار ہوئی آپ پر تب تک ، ۔۔
 

تیشہ

محفلین
ہاہا باجو پرورش آپ نے کی ہے ددھیال پر کیوں جائیں گے ۔۔ :) ایسے ہی خوش رہیں ہمیشہ باجو ۔۔:)


:music:

کوئی پتا نہیں ہوتا ۔۔ بعض دفعہ غلطی سے چلے بھی جایا کرتے ہیں بچے :music:
چلو شکر ہے ابھی شکلوں سے گئے ہیں ددھیال پے ۔ ۔۔ دماغ بھی ان پے چلے جاتے تو میرا کیا بنتا :music:
:music:
 

تیشہ

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔ مجھے آپ کی خوشیوں کا بھرپور اندازہ ہے، بچہ جب چلنا شروع کرتا ہے یا نیا نیا بولنا شروع کرتا ہے یا شرارتیں کرتا ہے تو والدین کو اتنی خوشی ہوتی ہے جو بیان نہیں کی جا سکتی یہ تو پھر زندگی کی ایک اہم کامیابی ہے جو آپ کی بچیوں سے حاصل کی ہے۔ اللہ انہیں زندگی کے ہر موڑ پر کامیابیاں اور کامرانیاں نصیب کرے۔ آمین۔





بہت شکریہ جناب ، ۔۔ ۔ :) :hatoff:
 

تیشہ

محفلین

میں یہاں بھی نہیں تھی بوچھی :( یہاں بھی دیر ہوئی ۔ یہ آپ کس وقت آئی تھیں کہ کوئی بھی نہیں تھا

ابھی تو میں آپ کے لیے ، نمرہ کے لیے آپ سب کے لیے یہاں مبارک باد لکھ رہی ہوں ، آپ بس جلدی سے اب واپس آ جائیں تو پھر سب تفصیل سے بتائیں سب کچھ

آپ سب کو دلی مبارک باد !



کوئی بات نہیں شگفتہ ۔ ۔ خیر ہے ، :music: آپکی مبارکباد وصول کی ۔ بہت شکریہ
تفصیل یہ ہے کہ ( دو ،چار دن مجھے ٹینشن سے سر چکراتا رہا ہے یہ سوچ سوچ کر کے اقراء کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں اور میرا دل ہولتا رہا ہے ۔ کبھی الگ ہی نہیں ہوئے آجتک بچے مجھ سے تو اب مجھے ڈپریشن ہونے لگا :( یہی فکر ہے پتا نہیں کیسے رہے گی ۔؟ کیا پکائے گی ۔؟ کیسے پکائے گی ؟ وغیرہ وغیرہ ،
اور یہ چلی گئی تو میرا کام تو اور بڑھ جائے گا ،۔۔ کہ اس نے آدھا سنبھالا دے رکھا ہے گھر کو بھی ۔ ۔۔ مجھے بھی ۔ ۔اور باقی دو کو بھی :music:
کبھی کبھی سب گھر والے بولتے ہیں کہ لگتا ہے اقراء تم سب کی ماں ہے :music: جیسے تم سب کو سنبھالتی ہے یہی لگتا ہے کہ یہی تمھاری ماں ہے ورنہ تم تو اسکے بغیر کچھ بھی نہیں :blush:
پھر لازمی بات ہے اب مجھے تو ڈپریشن ہونا ہی ہے ناں ۔۔۔ پھر بہنیں سنبھال لیتی ہیں ۔۔ بڑی بہن کی ایک بڑی بیٹی دو سال سے آکسفورڈ یونیورستی میں ہے پی ۔ ایچ ۔ ڈی کر رہی ہے ۔ اور اب انکی چھوٹی بیٹی بھی نوٹنگہم یونی ورسٹی جارہی ہیں ۔۔ گھر سے بہت دورُ ہاسٹل میں ۔۔ انکے دونوں بیٹے (میرے بھانجے ) ایک نیویارک جاب پے ہوتا ہے ۔۔ دوسرا بھی امریکہ ہی جارہا ہے جاب کے لئے ، چھوٹا بھی کالج میں ، سو جب انکو میں دیکھتی ہوں تو ڈھارس ہوتی ہے کہ بھانجے بھانجیاں گھر کے قریب رہتے ہوئے بھی سب ہاسٹل میں لندن سے تین ، تین گھنٹے دور ہیں تو تب میں بھی ہمت باندھ ہی لیتی ہوں :music:
پھر حسن کو دیکھتی ہوں یہ بچارہ بھی تو اتنی دور اپنے گھر والوں سے رہتے ہوئے یہاں آیا ہے پڑھائی کے لئے اور کھانا بنانا بھی اسے نہیں آتا تو پھر کچھ اور تسلی ہوجاتی ہے :music:
ساتھ میں فرحت بھی ہمت بندھاتیں رہتی ہیں تو کچھ آرام ہے فلحال ،
اب آگے کا نہیں پتا ہماری (ماں اقراہ ) ماں چلی جائے گی تو کیا بنتا ہے ۔ :blush: مگر ٹینشن بہت ہے مجھے ابھی سے ۔ ۔ مگر چار سال ہی ہیں گزر ہی جائے گے یہ بھی ۔
 
Top