مبارکباد یاز صاحب کے پندرہ ہزار مراسلہ جات

یاز

محفلین
یاز بھائی آپ نے عرفان سعید کے مراسلے کو بیک وقت پرمزاح اور پسندیدہ کیسے قرار دے دیا؟؟ ہم سے تو نہیں ہوتا۔ :)
کسی مراسلے کو ریٹنگ دے کے کسی اور ربط پہ کلک کیجئے کہ کوئی نیا صفحہ کھل جاوے۔ تب موبائل کا بیک والا بٹن پریس کرنے سے واپس اسی صفحے پہ آ جائیں تو وہی مراسلہ بغیر ریٹنگ کے دکھائی دیوے گا۔ اب کوئی اور ریٹنگ دیجئے اور فوراً دونوں ریٹنگ دی ہوئی دکھائی دیویں گی۔
یہ بات ملحوظ رہے کہ یہ ٹوٹکا صرف کچھ کامبی نیشن میں کام کرتا ہے، جیسے پسندیدہ و پرمزاح، پسندیدہ و متفق وغیرہ۔
 
لیں جی کشمیر کی جنت نظیر وادی میں گھومتے گھماتے، فٹبال ورلڈکپ میں ٹیموں اور میچوں پر تبصرے اٹھاتے بٹھاتے، سیاستدانوں کی درفطنیوں پر برجستہ جملے کستے کساتے، سحری میں چند پراٹھے کھاتے کھلاتے، بے نظیر انکم سپورٹ والے میسج سے پیمنٹ کرتے کراتے، چنگا پھڑیا جے اور جی جی وہی تو کے نعرے لگاتے لگاتے اپنے یاز پائین مراسلہ جات کا پندرہ ہزاری ہندسہ ٹپ گئے ہیں۔

اس پرمسرت موقع پر میری طرف سے اور باقی محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارکاں ہوں۔

15000.jpg
15000-Page-Views-in-a-day.jpg
امید ہے کہ آپ اسی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اگلے ہزار Yazian مراسلے بھی جلد ہی کر ڈالیں گے۔
اور یقینا" " پرمزاح " بھی ۔ حسب روایت برادرم چوہدری صاحب ! :):)
 
مابدولت رفیق دیرینہ عزیزی یاز کو اس منصب کے حصول پر دلی مبارک باد پیش کرنے کو اپنے تئیں ایک اعزاز فاخرانہ و مسرت آمیز گردانتے ہیں ۔:):)

:zabardast1: :good: :best: :great: :a6: برادرم یاز ،آپ کو بہت بہت :congrats: ہو ۔
 

ہادیہ

محفلین
بہت مبارک ہو سرجی آپ کو:):):)
آپ نے بھی مجھے عیدی نہیں دی۔۔ اس لیے روکھی پھیکی مبارکباد آپ کے نام۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔:p
 
Top