مبارکباد یاز بھائی کے تین ہزار مراسلے

ہم تو توقع کر رہے تھے کہ آپ فلمی ہیروئنوں کے کپڑے بدلنے کی مثال دیں گے۔ اب یہ مت کہیے گا کہ کپڑے رہ کہاں گئے ہیں!
!
ہم دل کی اتهاہ گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں کہ برادرم راحیل فاروق کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ البتہ آئندہ جب بهی کوئی ایسا موقع آیا تو ضرور بضرور یہی مثال پیش کریں گے اور ہو سکا تو تصویری اشکال میں مزید وضاحت بهی جاری کرنے کی سعی کریں گے۔ :p

اگے تسی آپ مکنا اے فیر;)
 
ہادیہ

محفلین
میں لڑی کو یہ سمجھ کر اگنور کرتی رہی کہ میں نے تو مبارک باد دی ہوئی ہےo_O
مگر یہ تو نئی لڑی بنی ہوئی ہے ابھی کچھ دن پہلے ہی تو میں نے آپ کو مبارک باد دی تھی۔:p
خیر فیر اک واری مبارک باد:)
:):):)
 
یاز

محفلین
میں لڑی کو یہ سمجھ کر اگنور کرتی رہی کہ میں نے تو مبارک باد دی ہوئی ہےo_O
مگر یہ تو نئی لڑی بنی ہوئی ہے ابھی کچھ دن پہلے ہی تو میں نے آپ کو مبارک باد دی تھی۔:p
خیر فیر اک واری مبارک باد:)
:):):)
خاکسار لڑیء جدید کو لڑیء قدیم کے ساتھ باہم مدغم سمجھنے کی سہو کے رفع ہونے پہ آپ کا مشکور و ممنون ہے اور تہنیتی کلمات کی ادائیگی پہ سراپائے احسان مندی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت مبارک ہو ۔یاز۔!
ایک با ت آج بتا ہی دو۔! ۔اور وہ کہ تمہارے نام کا الف کہاں گر گیا ؟
اگر تلاش کروانا ہو تو محفل کے منتظمین بہت معاون ہیں ۔ محفل میں کہیں گر گیا ہو تو منتظمین کے پاس کسی نہ کسی نے ضرور رکھوا دیا ہوگا وہاں سے لے لو۔
اور اگر نہیں تو پھر وجہ تسمیہ کا راز آشکار کر ڈالو۔
 
نوازش حضرت۔
جناب الف ایسے ہی گر گیا جیسے مختلف بحور میں الف گرا دیئے جاتے ہیں۔
ویسے یاز کی وجہ تسمیہ کچھ خاص نہیں۔ بس ایک رینڈم سا لفظ سمجھ لیں۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں شمشال جیسے دور افتادہ مقام سے بھی آگے یازغل نامی جگہ ہے۔ اسی میں یازغل گلیشیئر، یازغل میڈوز وغیرہ ہیں۔بس اس کی تخفیف کر کے اس میں سے یاز کشید کیا اور نام رکھ ڈالا۔
 
Top