مبارکباد یاز بھائی کے تین ہزار مراسلے

یوسف سلطان

محفلین
محفل میں مٹر گشت کرتے ہوئے یاز بھائی کے مراسلوں پر نظر پڑی تو دیکھا کہ تین ہزار سے اوپر ہو گئے ہیں،پھر خیال آیا کے اب کیا فائدہ اب تو دیر ہو گئی ، مگر اچانک ذہن نے پلٹا کھایا اوریاز بھائی کی خوبیاں (ہر کسی سے محبت بھرے انداز میں بات کرنا ، ہر کسی سےغل مل جانا ، خوش اخلاقی ، وغیرہ وغیرہ ) سامنے آ گئیں اور رہا نہ گیا ،تو یہ لڑی کھول لی ۔
تو یاز بھائی کو تین ہزاری ہونے پر میری طرف سے بہت بہت مبارک ۔:party2:
 
یاز

بہت شکریہ و نوازش جناب۔ بہت سی مبالغہ آرائی میں بھی آپ کی محبت اور خلوص جھلک رہا ہے۔
:smile2:
مبارک ہو یاز

ابھی مہینہ بھی نہیں ہوا کہ دو ہزار کی مبارک دی تھی۔
بہت شکریہ زیک بھائی۔

مجھے بھی یہی لگتا ہے :thinking2:۔
 
یاز صاحب ۔۔۔۔ اتنی تیزی سے مری کا موسم اور مزاج یار بهی نہیں بدلتا جتنی تیزی سے آپ کے ہزاری بدلتے جا رہے ہیں بڑهتے جا رہے ہیں۔۔۔۔ ماشاءاللہ

بہت بہت بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیے اور اسی رفتار سے لگے رہیے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
مبارک ہو جناب.
لگتا ہے شمشاد بھائی کا ریکارڈ توڑنے کا عزم لے کر آئے ہیں.
شکریہ جناب۔
جی جی وہی تو۔ اکائی کے قاعدے کی رو سے 8 سال میں تین ہزار ہوئے تو 533 سال میں شمشاد صاحب کی ہمسری ممکن ہو سکے گی۔

یاز صاحب ۔۔۔۔ اتنی تیزی سے مری کا موسم اور مزاج یار بهی نہیں بدلتا جتنی تیزی سے آپ کے ہزاری بدلتے جا رہے ہیں بڑهتے جا رہے ہیں۔۔۔۔ ماشاءاللہ

بہت بہت بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیے اور اسی رفتار سے لگے رہییے۔

نوازش ہے جناب چوہدری صاحب۔
ہزاریوں اور مزاجِ یار کا تقابل کیونکر ہو۔۔ کہ ہزاریے صرف ایک رخ میں سفر کرتے ہیں جبکہ مزاجِ یار کبھی سرد، کبھی گرم، کبھی برہم، کبھی مہربان، کبھی پریشان وغیرہ۔
 
یاز

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
دو ہزار سے تین ہزار پہ بھی آ گئے اور وہ بھی ایک ماہ کے قلیل عرصے میں..... یہ تو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے.. ہم نے تو سنا تھا کہ خواتین زیادہ بولتی ہیں :D
تفنن برطرف!! آپ کو بہت بہت مبارک ہو یاز بھائی کہ آپ تین ہزاری ہو گئے...:)
ذرا بہنا کو بھی کوئی ٹِپ دے دیں جلدی جلدی مراسلوں کی تعداد بڑھانے کا :D
 
یاز صاحب ۔۔۔۔ اتنی تیزی سے مری کا موسم اور مزاج یار بهی نہیں بدلتا جتنی تیزی سے آپ کے ہزاری بدلتے جا رہے ہیں بڑهتے جا رہے ہیں۔۔۔۔ ماشاءاللہ

بہت بہت بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیے اور اسی رفتار سے لگے رہییے۔
بلا شبہ ہماری اپنی زبان پنجابی سے ہمہ وقت چپکے رہنے والے چوہدری صاحب کو سلیس مگر شستہ اردو میں مراسلہ نگاری کرتے دیکھ کر مابدولت خوشگوار حیرت میں غلطاں و پیچاں ہیں!:);)
 
یاز

محفلین
دو ہزار سے تین ہزار پہ بھی آ گئے اور وہ بھی ایک ماہ کے قلیل عرصے میں..... یہ تو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے.. ہم نے تو سنا تھا کہ خواتین زیادہ بولتی ہیں :D
تفنن برطرف!! آپ کو بہت بہت مبارک ہو یاز بھائی کہ آپ تین ہزاری ہو گئے...:)
ذرا بہنا کو بھی کوئی ٹِپ دے دیں جلدی جلدی مراسلوں کی تعداد بڑھانے کا :D
بہت شکریہ خواہرِ محترم۔ بولتے تو ہم بھی بہت کم ہی ہیں۔ جبھی تو یہ کسر کلیدی تختے کی اعانت سے نکلتی ہے۔ اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا۔۔ وغیرہ وغیرہ
مراسلوں کی تعداد کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دینے کا ایک مجرب نسخہ یہ ہے کہ ہر ایک مراسلے کو سہ بارہ کیا کریں، اور چوتھے مراسلے میں سرور کی ہجو اور شکوہ کنائی کیا کریں کہ یہ کیا، کیوں وغیرہ
ویسے آپ کا مراسلہ دیکھ کر ہم سے ایک شعر موزوں ہو گیا "رمل مسدس مخذوف" میں۔ (زندگی میں پہلی بار کوئی شعر موزوں کیا ہے)۔
پل دو پل میں سہ ہزاری ہو گئے
لگ رہا ہے اشتہاری ہو گئے
8)
عزیزم یاز کواس کار ہاے نمایاں پر مبارک باد پیش کرنے میں مابدولت کا کسی سے پیچھے رہنا امرناممکنات میں شامل ہوگا.
مبارک ہو برادرم یاز ۔ :congrats: ۔:):)

بہت شکریہ حضورِ پر نور! لیکن کیسی مبارک سلامت کہ زودگوئی تو ایک عارضہ ہے۔
:sarcastic:
 
آخری تدوین:
ماشاءاللہ، یاز بھائی۔ مبارک باد!
ویسے ہمارے خیال میں اس قسم کے ہر سنگِ میل کی ایک ضمنی مبارک باد محفل کے بانیوں کو بھی دی جانی چاہیے کہ ان کا لگایا ہوا پودا بحمداللہ پھل پھول رہا ہے اور جس مقصد کے تحت فورم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا وہ بحسن و خوبی پورا ہوتا چلا جا رہا ہے۔
یاز صاحب ۔۔۔۔ اتنی تیزی سے مری کا موسم اور مزاج یار بهی نہیں بدلتا جتنی تیزی سے آپ کے ہزاری بدلتے جا رہے ہیں بڑهتے جا رہے ہیں۔۔۔۔ ماشاءاللہ
ہم تو توقع کر رہے تھے کہ آپ فلمی ہیروئنوں کے کپڑے بدلنے کی مثال دیں گے۔ اب یہ مت کہیے گا کہ کپڑے رہ کہاں گئے ہیں!
جی جی وہی تو۔ اکائی کے قاعدے کی رو سے 8 سال میں تین ہزار ہوئے تو 533 سال میں شمشاد صاحب کی ہمسری ممکن ہو سکے گی۔
یہی دھول آپ پچھلے کچھ عرصے سے محفلین کی آنکھوں میں جھونک رہے ہیں۔
بقول عبداللہ صاحب کے "فارم عارضی ہوتی ہے، جبکہ کلاس مستقل" :cool:۔
عمدہ خیال۔
بلا شبہ ہماری اپنی زبان پنجابی سے ہمہ وقت چپکے رہنے والے چوہدری صاحب کو سلیس مگر شستہ اردو میں مراسلہ نگاری کرتے دیکھ کر مابدولت خوشگوار حیرت میں غلطاں و پیچاں ہیں!:);)
چوہدری صاحب کے کیفیت نامے ملاحظہ فرمائیے ذرا۔ ہم نے تو ان سے پہلے بھی کہا تھا کہ بعض کیفیت ناموں سے تو یہ چوہدری معلوم ہی نہیں ہوتے!
پل دو پل میں سہ ہزاری ہو گئے
لگ رہا ہے اشتہاری ہو گئے
زبردست۔ ویسے بین السطور اس شعر کا مطلب یہی ہے کہ اگلی ہزاریاں بھی پل دو پل کی مار ہیں، انشاءاللہ!
 
ماشاءاللہ، یاز بھائی۔ مبارک باد!
ویسے ہمارے خیال میں اس قسم کے ہر سنگِ میل کی ایک ضمنی مبارک باد محفل کے بانیوں کو بھی دی جانی چاہیے کہ ان کا لگایا ہوا پودا بحمداللہ پھل پھول رہا ہے اور جس مقصد کے تحت فورم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا وہ بحسن و خوبی پورا ہوتا چلا جا رہا ہے۔

ہم تو توقع کر رہے تھے کہ آپ فلمی ہیروئنوں کے کپڑے بدلنے کی مثال دیں گے۔ اب یہ مت کہیے گا کہ کپڑے رہ کہاں گئے ہیں!

یہی دھول آپ پچھلے کچھ عرصے سے محفلین کی آنکھوں میں جھونک رہے ہیں۔

عمدہ خیال۔

چوہدری صاحب کے کیفیت نامے ملاحظہ فرمائیے ذرا۔ ہم نے تو ان سے پہلے بھی کہا تھا کہ بعض کیفیت ناموں سے تو یہ چوہدری معلوم ہی نہیں ہوتے!

زبردست۔ ویسے بین السطور اس شعر کا مطلب یہی ہے کہ اگلی ہزاریاں بھی پل دو پل کی مار ہیں، انشاءاللہ!
برادرم راحیل فاروق کے اس دلچسپ اورعلم افزا مراسلے کو پڑھ کر مابدولت اپنے آپ کو کلمات دادوتحسین کے ضمن میں تہی دست پارہے ہیں.۔:best:
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت شکریہ خواہرِ محترم۔ بولتے تو ہم بھی بہت کم ہی ہیں۔ جبھی تو یہ کسر کلیدی تختے کی اعانت سے نکلتی ہے۔ اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا۔۔ وغیرہ وغیرہ
ہمارا خیال ہے کہ پہلی فرصت میں ایک عدد اردو ڈکشنری خرید لیں۔ :D مجال ہے کہ ِ"بولتے تو ہم بھی بہت کم ہیں" کے علاوہ کوئی لفظ ہمیں سمجھ آیا ہو۔ :unsure:
مراسلوں کی تعداد کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دینے کا ایک مجرب نسخہ یہ ہے کہ ہر ایک مراسلے کو سہ بارہ کیا کریں،
جی ہاں!! تاکہ تمام محفلین ہماری ذہنی حالت پہ شبہ کریں۔ :unsure:
ویسے آپ کا مراسلہ دیکھ کر ہم سے ایک شعر موزوں ہو گیا "رمل مسدس مخذوف" میں۔ (ویسے زندگی میں پہلی بار کوئی شعر موزوں کیا ہے)۔
پل دو پل میں سہ ہزاری ہو گئے
لگ رہا ہے اشتہاری ہو گئے
تسلی بخش بات یہ ہے کہ ہمیں شعر کی سمجھ آ گئی ہے۔:D
بہت خوب یاز بھائی!!
 
Top