مبارکباد یاز بھائی کے تین ہزار مراسلے

بلا شبہ ہماری اپنی زبان پنجابی سے ہمہ وقت چپکے رہنے والے چوہدری صاحب کو سلیس مگر شستہ اردو میں مراسلہ نگاری کرتے دیکھ کر مابدولت خوشگوار حیرت میں غلطاں و پیچاں ہیں!:);)
کوشش تو یہی تهی کہ آپ کو غلطاں و پیچاں حیرت سے دیس نکالا کا سامان کرتے، پر، درد دل کی دوا بیچنے والے دوکان ذرا جلدی بڑها گئے۔:)
فیر کدرے ملساں:p
 

یاز

محفلین
ماشاءاللہ، یاز بھائی۔ مبارک باد!
ویسے ہمارے خیال میں اس قسم کے ہر سنگِ میل کی ایک ضمنی مبارک باد محفل کے بانیوں کو بھی دی جانی چاہیے کہ ان کا لگایا ہوا پودا بحمداللہ پھل پھول رہا ہے اور جس مقصد کے تحت فورم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا وہ بحسن و خوبی پورا ہوتا چلا جا رہا ہے۔
بہت شکریہ راحیل بھائی۔
اور ہم بھی متفق کہ انتظامیہ بمعہ بانیانِ محفل کو بھی مبارک باد بنتی ہے۔
ہم تو توقع کر رہے تھے کہ آپ فلمی ہیروئنوں کے کپڑے بدلنے کی مثال دیں گے۔ اب یہ مت کہیے گا کہ کپڑے رہ کہاں گئے ہیں!
مثال دینے کی ایسی مثال کو ہم بے مثال ہی کہیں گے۔ ایں مثال خوب است۔
:applause:
یہی دھول آپ پچھلے کچھ عرصے سے محفلین کی آنکھوں میں جھونک رہے ہیں۔
اوہ :surprised:۔
ہم نے کوشش کی تھی کہ وہی منجن پھر سے بیچ سکیں، لیکن آپ نے ابتدائے پرواز میں ہی چھاپ لیا۔
:sarcastic:
چوہدری صاحب کے کیفیت نامے ملاحظہ فرمائیے ذرا۔ ہم نے تو ان سے پہلے بھی کہا تھا کہ بعض کیفیت ناموں سے تو یہ چوہدری معلوم ہی نہیں ہوتے!
چوہدری صاحب ماشااللہ ہمہ جہت اور رستمِ نہاں قسم کی شخصیت ہیں۔
زبردست۔ ویسے بین السطور اس شعر کا مطلب یہی ہے کہ اگلی ہزاریاں بھی پل دو پل کی مار ہیں، انشاءاللہ!
جی ضرور۔ انشاءاللہ۔ شکریہ۔
 

یاز

محفلین
بہت شکریہ عثمان بھائی۔
ہمارا خیال ہے کہ پہلی فرصت میں ایک عدد اردو ڈکشنری خرید لیں۔ :D مجال ہے کہ ِ"بولتے تو ہم بھی بہت کم ہیں" کے علاوہ کوئی لفظ ہمیں سمجھ آیا ہو۔ :unsure:
:eyerolling:
جی ہاں!! تاکہ تمام محفلین ہماری ذہنی حالت پہ شبہ کریں۔ :unsure:
کیسا شبہ؟
تسلی بخش بات یہ ہے کہ ہمیں شعر کی سمجھ آ گئی ہے۔:D
بہت خوب یاز بھائی!!
یہ تو خوشی کی خبر ہے۔
ہمیں تو خود ابھی تک اس کی سمجھ نہیں آئی تھی۔
 

یاز

محفلین
باز کی طرح اڑ رہے ہیں آپ
بہت مبارک
بہت شکریہ صائمہ شاہ صاحبہ۔
یہ "باز" لکھا ہے یا "یاز" لکھا ہے :thinking:۔
خیر مبارک یاز بہت باتونی ہو گئے ہیں
شکریہ جناب۔
جی، ہمیں بھی یہی لگنے لگا ہے اب۔ بقول غالب
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔۔۔!

بہت بہت بہت مبارک ہو! :)

اب رُکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے ہی قدم قدم پر پھول بکھیرتے رہیں عنقریب آپ کے باغات ہی باغات ہوں گے۔ :)
 
بہت شکریہ خواہرِ محترم۔ بولتے تو ہم بھی بہت کم ہی ہیں۔ جبھی تو یہ کسر کلیدی تختے کی اعانت سے نکلتی ہے۔ اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا۔۔ وغیرہ وغیرہ
ہمارا خیال ہے کہ پہلی فرصت میں ایک عدد اردو ڈکشنری خرید لیں۔ :D مجال ہے کہ ِ"بولتے تو ہم بھی بہت کم ہیں" کے علاوہ کوئی لفظ ہمیں سمجھ آیا ہو۔ :unsure:
یاز بھائی کی اس فصاحت سے ہمیں ایک بالکل ایسا ہی واقعہ یاد آ گیا۔
ہم یار دوست اپنی آوارگی کے دنوں میں اکٹھے ہو کر کسی ایک کے ہاں شب بسر کیا کرتے تھے۔ ایک رات ایک قریبی گاؤں میں ٹھہرے۔ باتیں ہو رہی تھیں کہ ہمارے میزبان کے بوڑھے اور سادہ لوح والد اندر داخل ہوئے۔ ایک لڑکے نے ان سے مخاطب ہو کر کہا:
"ایہہ برادرِ مکرمی افضل صاحب مدظلہ دے قبلہ و کعبہ والدِ گرامی جناب اوری ہن؟"
(ہمارے برادرِ مکرمی افضل صاحب مدظلہ کے قبلہ و کعبہ والدِ گرامی آپ جناب ہیں؟)
بزرگوار گھبرا کے بولے:
"نئیں اوہ باہر ودَے!"
(نہیں، وہ باہر گیا ہوا ہے!)
 

یاز

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔۔۔!

بہت بہت بہت مبارک ہو! :)

اب رُکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے ہی قدم قدم پر پھول بکھیرتے رہیں عنقریب آپ کے باغات ہی باغات ہوں گے۔ :)

بہت نوازش جناب :)۔ امیدِ واثق ہے کہ آپ قدم بقدم "گُل کھِلانے" کی بابت ارشاد نہیں فرما رہے!
:thinking2:
 
Top