شاہ نیاز یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ۔ شاہ نیاز بریلوی

نایاب

لائبریرین
بہت خوب لاجواب شراکت محترم باباجی
ظاہر کی نگاہ تو اس کلام پر فتوی " دار " سنائے۔
سرسری اس " جہان کلام " سے گزرنا بھی " ٹھوکر " کہلائے ۔۔۔
" اپنے من میں ڈوب کر جو پا جا ئےسراغ زندگی " وہی اس کلام کو سمجھائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نیلم

محفلین
یہ کلام میں اکثر گُنگناتی رہتی ہوں:)میراپسندیدہ ہےیہ،،آپ کابہت شکریہ اتناخوبصورت کلام شئیرکیاآپ نے:)
 

پردیسی

محفلین
بابا جی آپ کو ہم نے ایویں ہی بابا جی سرکار کا خطاب نہیں دیا تھا۔۔۔ بہت ہی خوب بابا جی سرکار ۔۔آج کل ویسے بھی یہ کلام ٹی وی والوں نے مشہور کر دیا ہے۔۔۔اب تقریبا بہت سی لڑکیاں اپنے ماں باپ کے سامنے (بے دھڑک) یار کو ہم نے جابجا دیکھا پڑھ رہی ہیں :LOL:
 

عاطف بٹ

محفلین
شاہ جی، یہ میرے پسندیدہ ترین کلاموں میں سے ایک ہے اور اکثر ہی سنا کرتا ہوں۔ شریکِ محفل اور ٹیگ کرنے پر ممنون ہوں۔
 

حسان خان

لائبریرین
ابھی شاہ نیاز کا اردو دیوان دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ در حقیقت دو الگ الگ غزلیں ہیں جن کے اشعار کو آپس میں خلط ملط کر دیا گیا ہے۔ میں یہاں وہ دونوں غزلیں ارسال کر رہا ہوں۔

غزل یکم

عشق میں آ عجب مزا دیکھا
خویش و بیگانہ آشنا دیکھا


نکتۂ انما سے واقف ہو
چہرۂ یار جا بجا دیکھا


بلکہ یہ بولنا تکلف ہے
ہم نے اُس کو سنا ہے یا دیکھا


دیکھتا آپ ہی سنے ہے آپ
نہ کوئی اُس کا ماسوا دیکھا


دید اپنی کی تھی اُسے خواہش
آپ کو ہر طرح بنا دیکھا


صورتِ گل میں کھل کھلا کے ہنسا
شکلِ بلبل میں چہچہا دیکھا


شمع ہو کر کے اور پروانہ
آپ کو آپ میں جلا دیکھا


کر کے دعویٰ کہیں اناالحق کا
بر سرِ دار وہ کھنچا دیکھا


تھا وہ برتر شما و ما سے نیاز
پھر وہی اب شما و ما دیکھا


غزل دوم

یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
کہیں ظاہر کھیں چھپا دیکھا


کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہیں فانی کہیں بقا دیکھا


کہیں بولا بلیٰ وہ کہہ کے الست
کہیں بندہ کہیں خدا دیکھا


کہیں بیگانہ وش نظر آیا
کہیں صورت سے آشنا دیکھا


کہیں وہ بادشاہِ تخت نشیں
کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا


کہیں عابد بنا کہیں زاہد
کہیں رندوں کا پیشوا دیکھا


کہیں رقاص اور کہیں مطرب
کہیں وہ ساز باجتا دیکھا


کہیں وہ در لباسِ معشوقاں
بر سرِ ناز اور ادا دیکھا


کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہ بریان و دل جلا دیکھا


(شاہ نیاز بریلوی)
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
ابھی شاہ نیاز کا اردو دیوان دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ در حقیقت دو الگ الگ غزلیں ہیں جن کے اشعار کو آپس میں خلط ملط کر دیا گیا ہے۔ میں یہاں وہ دونوں غزلیں پوسٹ کر رہا ہوں۔

غزل یکم
عشق میں آ عجب مزا دیکھا
خویش و بیگانہ آشنا دیکھا
نکتۂ انما سے واقف ہو
چہرۂ یار جا بجا دیکھا
بلکہ یہ بولنا تکلف ہے
ہم نے اُس کو سنا ہے یا دیکھا
دیکھتا آپ ہی سنے ہے آپ
نہ کوئی اُس کا ماسوا دیکھا
دید اپنی کی تھی اُسے خواہش
آپ کو ہر طرح بنا دیکھا
صورتِ گل میں کھل کھلا کے ہنسا
شکلِ بلبل میں چہچہا دیکھا
شمع ہو کر کے اور پروانہ
آپ کو آپ میں جلا دیکھا
کر کے دعویٰ کہیں اناالحق کا
بر سرِ دار وہ کھنچا دیکھا
تھا وہ برتر شما و ما سے نیاز
پھر وہی اب شما و ما دیکھا
غزل دوم
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
کہیں ظاہر کھیں چھپا دیکھا
کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہیں فانی کہیں بقا دیکھا
کہیں بولا بلیٰ وہ کہہ کے الست
کہیں بندہ کہیں خدا دیکھا
کہیں بیگانہ وش نظر آیا
کہیں صورت سے آشنا دیکھا
کہیں وہ بادشاہِ تخت نشیں
کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا
کہیں عابد بنا کہیں زاہد
کہیں رندوں کا پیشوا دیکھا
کہیں رقاص اور کہیں مطرب
کہیں وہ ساز باجتا دیکھا
کہیں وہ در لباسِ معشوقاں
بر سرِ ناز اور ادا دیکھا
کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہ بریان و دل جلا دیکھا
(شاہ نیاز بریلوی)
واہ واہ واہ کیا بات ہے
حسان بھائی کیا دیوان نیاز کا کوئی ڈاؤن لوڈ لنک مل سکتا ہے
 

نیلم

محفلین
(حضرت شاہ نیاز بریلوی صاحب کا کلام)

یار کو ہم نے جا بجا دیکھا _____ کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
کہیں ممکن ہوا کہیں واجب ______ کہیں فانی کہیں بقا دیکھا

دید اپنے کی تھی اسے خواہش ____ آپ کو ہر طرح بنا دیکھا
صورتِ گُل میں کھل کھلا کے ہنسا ___ شکل بلبل میں چہچہا دیکھا

شمع ہو کر کے اور پروانہ ________ آپ کو آپ میں جلا دیکھا
کر کے دعویٰ کہیں انالحق کا _____ بر سرِ دار وہ کھنچا دیکھا

تھا وہ برتر شما و ما سے نیاز ______ پھر وہی اب شما و ما دیکھا
کہیں ہے بادشاہ تخت نشیں ______ کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا

کہیں عابد بنا کہیں زاہد ______ کہیں رندوں کا پیشوا دیکھا
کہیں وہ در لباسِ معشوقاں _______ بر سرِ ناز اور ادا دیکھا

کہیں عاشق نیاز کی صورت ______ سینہ بریاں و دل جلا دیکھا
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ______ کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
 

عاصم العصر

محفلین
السلام علیکم، اگر آپ احباب میں سے کوئی یہ بتا دے کہ عابدہ جی کے پڑھے ہوئے کلام میں جو فارسی اشعار ہیں وہ کس کے ہیں اور اگر ساتھ ترجمہ بھی مل جائے تو کیا بات۔

شکریہ
 
Top