1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

یاد ماضی کی نہ بن جائے عذاب

میم الف نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 11, 2019

  1. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    184
    ایک دن سب ہوں گے جاگے دیکھیے
    لیک کتنی دیر لاگے دیکھیے

    فرق کرنا ہو اگر رنگوں کے بیچ
    آنکھ سے درزی کی دھاگے دیکھیے

    مغربی کھنچنے لگے مشرق کی اور
    مشرقی مغرب کو بھاگے دیکھیے

    یاد ماضی کی نہ بن جائے عذاب
    پیچھے مت دیکھیں بس آگے دیکھیے

    بلبلوں کا نام ہی سنیے الفؔ
    اڑتے چاروں اور کاگے دیکھیے
     
    آخری تدوین: ‏اگست 11, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    184
    حضرتِ دل نواز! یاسر شاہ
    اِس غزل کو ہم آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں
    اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کہتے
     
    آخری تدوین: ‏اگست 11, 2019
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    742
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    عزیزم منیب ! حقیقی دلنوازی کو تو ڈھونڈیے بیگم فی الحال ہم تو آپ کو باسی عید مبارک کہہ سکتے ہیں اور بطور دل نوازی میر کا ایک شعر پیش کر سکتے ہیں :

    عید آئندہ تک رہے گا گلہ
    ہو چکی عید تو گلے نہ ملا

    اب آتے ہیں آپ کی غزل کی طرف سو صاحب بات یہ ہے کہ جو بات آپ کی شاعری میں ہے وہ بات اس غزل میں نہیں -یوں لگتا ہے بیٹھے بٹھائے ایک تجربہ کیا گیا ہے جس میں اچھے مضامین کا اظہار تو ہے مگر یہ اظہاریہ ترجمان دل نہیں محسوس ہوتا -

    بھائی یہ تھا میرا بےتکلفانہ تبصرہ اور اس بے تکلفی کی اجازت میں پہلے ہی آپ سے لے چکا ہوں -;)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    184
    یہ گلہ بنتا اگر ہم ہم محلہ و ہم قریہ و ہم سایہ میں سے کچھ ہوتے!
    میں آپ سے متفق ہوں۔
    اصل میں زمین دشوار تھی۔ جو بن پڑا وہ کہا۔
    آپ نے کہا کہ مضامین اچھے ہیں،
    میرے لیے یہی ہمت افزا ہے کہ زمین کی سنگلاخی کے باوجود مضامین پست نہیں ہونے دیے۔
    بارِ دگر اجازت ہے، یا علامہ راشد الخیری :jokingly:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,171
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میم الف ، یہ کیواڑی کیا چیز ہے ؟

    پہلی نظر میں کیماڑی سے بھاگ پڑھا گیا ۔ اپنی اس غلطی پر خاصی دیرمسکراتا رہا ۔ :):):) کراچی میں کیماڑی کا ساحل میری پسندیدہ جگہوں میں سے ہے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    184
    اصل میں ’کیواڑی سے بھاگ‘ میری ایک دوسری نظم ہے۔
    غلطی سے اس عنوان کے تحت اس غزل کو پوسٹ کر دیا :)
     
  7. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,591
    جھنڈا:
    Pakistan
    اب اُس نظم کو کس عنوان کے تحت پیش کریں گے؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,757
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    عنوان بتا دیجیے۔ تبدیل ہو جائے گا۔ :)
     
  9. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,515
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    اب اس نظم کو غزل کے عنوان سے پیش کریں گے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    184
    کیواڑی سے جلدی بھاگ :car:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    184
    بہت شکریہ تابش بھائی :)
    اسے کر دیجیے: یاد ماضی کی نہ بن جائے عذاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر