ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے وقت براک اوباما کا سر دروازے سے ٹکرا گیا

زین

لائبریرین
ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے وقت براک اوباما کا سر دروازے سے ٹکرا گیا
:whistle:

واشنگٹن ……ہیلی کاپٹر میں سوار ہوتے وقت اندازہ نہ ہونے کے باعث امریکی صدر براک اوباما کا سر دروازے سے ٹکرا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر براک اوباما جن کا قد 6 فٹ ایک انچ ہے، واشنگٹن سے میری لینڈ جانے کیلئے جب ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے لگے تو ہیلی کاپٹر کے دروازے کا صحیح اندازہ نہ ہونے کے باعث داخل ہوتے وقت ان کا سر دروازے کی چھت سے ٹکرا گیا تاہم امریکی صدر معمولی چوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سر کو ہلکا سا سہلانے کے بعد میری لینڈ کیلئے روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ براک اوباما کا اس ہیلی کاپٹر میں یہ پہلا سفر نہیں تھا بلکہ وہ پہلے بھی اس ہیلی کاپٹر میں کئی بار سفر کر چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
واشنگٹن ڈی سی میں صدر اوباما کےلئے بندوق کی ڈیلیوری لے جانے والا گرفتار
واشنگٹن ........واشنگٹن ڈی سی میں صدر اوباما کےلئے بندوق کی ڈیلیوری لے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں پولیس نے ٹریفک بیریئر پر ایک گاڑی کو روکا جس کے ڈرائیور نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں صدر اوباما کےلئے ڈیلیوری لے کر جا رہا ہے۔ پولیس کی مزید تفتیش پر مشتبہ شخص نے بتایا کہ اس نے گاڑی میں رائفل چھپا رکھی ہے اور ٹریفک بیریئر سے آسانی سے باہر نکلنے کےلئے اس نے یہ کہا کہ وہ صدر اوباما کےلئے ڈیلیوری لے کر جا رہا ہے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف واشنگٹن میں گن لے کر گھومنے کا مقدمہ قائم کر دیا۔ یاد رہے صدر اوباما کو امریکہ کے بعض معتصب گروپوں کی جانب سے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران متعدد بار دھمکیاں دی گئی۔ امریکہ میں 800 سے زائد معتصب نسلی گروپ متحرک ہیں جن میں کوکلس کلان اور آڑیا نیشنز نمایاں ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی عقل جاتی بھی رہی ہو تو کابینہ والے مل کر پوری کر دیں گے، لیکن قد نہیں۔
 

مغزل

محفلین
آئندہ خبر یہ ہوگی ۔ کہ اوبامہ کو مچھر نے کاٹ لیا ۔
۔ کتنے احساس ِ کمتری کا شکار ہیں ہم کہ امریکہ میں بلی مرجائے تو رورو ہلکان ہوجاتے ہیں ۔
اللہ ہی رحم کرے ہم پر۔
 
Top