ملائکہ

محفلین
ارے بھائی آپ تو غُصہ ہی کر گئے میں نے تو ازراہ تفنن(یہ اصطلاح پہلی بار استعمالی ہے پتہ نہیں مطلب کیا ہے اسکا۔۔۔ )کہا تھا ہیری پورٹر موویز کا کچھ کچھ پتہ ہے اور میں نے دیکھی بھی ہیں کچھ ۔۔۔ ۔ :grin:

آپکا مذاق ہوا انھوں نے پوری تصفیل لکھ دی۔۔۔:beating:
 
میں بھی یہی سوچ رہا ہوں ! انہوں نے صرف میرے لئے ! اتنی ساری ڈیٹیل لکھ دی چلو اچھا ہی ہوا۔۔۔ ۔۔۔
معذرت جناب۔۔۔ ۔!
ویسے آج مذاق مہنگا پڑا!

ارے بھلکڑ بھائی ہم نے نہ برا مانا نہ ہی جذ بذ ہوئے بلکہ آپ کے اس مزاحیہ مراسلے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس تمام محفلین کے لیے حوالے لکھ دئیے جنھوں نے نہ کتابیں پڑھیں نہ فلمیں دیکھیں، بس ہیری پوٹر کا نام سن رکھا ہے اور ہمارے مراسلے سے لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ وسیے بھی آپ سمیت تمام نوجوان نسل نے نہ صرف ان کتابوں کو پڑھ رکھا ہے بلکہ فلمیں بھی دیکھ رکھی ہیں۔ سو نو اوفینس۔گڈ بوائے
 
بھلکڑ

لائبریرین

تھینکو تھینکو۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب خلیل۔ اگرچہ ہیری پوٹر پڑھے پانچ سات سال ہو گئے، لیکن کچھ نام تمہاری اس نظم سے یاد آ گئے۔
 
بہت خوب خلیل۔ اگرچہ ہیری پوٹر پڑھے پانچ سات سال ہو گئے، لیکن کچھ نام تمہاری اس نظم سے یاد آ گئے۔

آداب عرض ہے استادِ محترم۔ بہت شکریہ قبول فرمائیے۔

سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ نہ ہم شرمائے اور نہ استاد ِ محترم یہ کہتے ہوئے کہ ہم نے ہیری پوٹر پڑھی۔ واقعی یہ کتاب بھی آٹھ سے اسی سال کے بچوں کے لیے ہے۔
 
چھپُانے کی کیا باات ہے، ہاں شاید خود سے نہیں پڑھتا، وہ تو بٹیا نے مجبور کر دیا تھا، خریدنے کے لئے بھی اور خود پڑھنے کے بعد مجھ سے پڑھوانے کے لئے بھی۔لیکن اب یاد آیا کہ یہ 2001، 2002 کی بات ہے، اسے پانچ سات سال نہیں دس سال سے زائد ہو چکے!!
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ ۔۔۔۔!

بہت اچھی نظم ہے محمد خلیل الرحمٰن بھائی ۔۔!

داد قبول کیجے۔

اور ہاں وہ تفصیلی مراسلہ آپ نے شاید ہمارے لئے لکھا ہے اور بھلکڑ بھائی نے لکھوایا ہے کہ ہم نے صرف ہیری پورٹر کا نام ہی سن رکھا ہے۔ :)
 
Top