ہنسنا منع ہے

سارہ خان

محفلین
میرا پسندیدہ دھاگہ آؤ ہنسیں اپنے صفحات پورے ہونے کی وجہ سے مقفل ہو چکا ہے ۔۔ لہذا اس کی جگہ پر یہ نیا تھریڈ اوپن کر رہی ہوں ۔۔:)

ماں (اپنے لاڈلے بیٹے سے ) بیٹا ! جب تمہارے ابو امریکہ جائیں گے تومیں ان سے کہوں گی کہ وہاں سے ایسی چیز لائیں جو میرے بیٹے کا ہر کام کردے۔ بٹن دبایا تو جوتے پالش ،بٹن دبایا تو یونیفارم استری ، بٹن دبایا تو لحاف منہ پر ، بٹن دبایا تو بیگ کندھے پر ، اس طرح میرے بیٹے کو کوئی کام نہیں کرنا پڑے گا ‘‘۔
بیٹا۔’’لیکن امی! بٹن کون دبائے گا
 

سارہ خان

محفلین
بچے کےاسکو ل سے خط آیا ۔
باپ نے بچے پر گرجتے ہو کہا تم کو پتا ہے اس خط میں کیا لکھا ہے۔
بچے نے نفی میں سر ہلایا۔
ٹیچر نے لکھاہے کہ شاید میں اسے ساری زندگی کچھ نہ سکھا سکوں ۔
بچے نے کہا “ میں نےپہلے ہی کہا تھا۔یہ ٹیچر کسی قابل نہیں ہے
 

سارہ خان

محفلین
استاد: کیا کوئ مجھے حسنِ اتفاق کی مثال دے سکتا ہے؟
گڈو: جی جناب !‌ میرے ابو کی شادی اسی دن ہوئی جس دن میری ممّی کی
 
گل خان جسے اب پیار سے "گلا خانہ" کا لقب حاصل ہے انہوں نے اپنے دوست سے کہا کہ

"میں نے کل پانی کو بڑا بے وقوف بنایا "
وہ کیسے دوست نے پوچھا
"میں نے اسکو دو گھنٹہ خوب ابالا" اور پھر ٹھنڈے پانی سے نہا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گل خان نے جواب دیا
 

ظفری

لائبریرین
گھڑی اور بیوی میں کیا فرق ہے ۔ ؟

ایک بگڑتی ہے تو " بند" ہوجاتی ہے ۔
دوسری بگڑتی ہے تو " شروع " ہوجاتی ہے ۔
:beating:
 

ظفری

لائبریرین
میاں بیوی ایک ہوٹل میں گئے ۔ راہدری میں ایک عورت نے میاں‌ کو ہیلو کہا ۔
بیوی نے پوچھا " کون تھی وہ ۔ ؟
میاں نے جھنجھلا کر جواب دیا :
تم ابھی تنگ مت کرو ، میں ‌پہلے ہی پریشان ہوں کہ وہ بھی یہی پوچھے گی ۔ :music:
 

سارہ خان

محفلین
نوزائیدہ بچے کو دیکھنے کے لئے خاندان کے تمام افراد اکٹھے کھڑے تھے۔ کسی نے کہا یہ اپنی ماں جیسا ہے کوئی کہتا اس کا رنگ بالکل باپ جیسا ہے ۔ کوئی بولا اس کی ناک اپنے نانا جیسی ہے ۔ ایک چھوٹا بچہ یہ سب کچھ سُن رہا تھا کہنے لگا۔
’’امی! کاکے کے دانت تو بالکل دادا ابو کے دانتوں جیسے ہیں
 

سارہ خان

محفلین
گلی سے گزرتے ہوئے ایک صاحب نے دیکھا دس بارہ سال کا ایک بچہ گلی میں رکھے ہوئے کوڑے کے ڈرم کو سٹرک پر لڑھکا رہا ہے ۔
’’تم اس ڈرم کو سٹرک پر لڑھکا کیوں رہے ہو بیٹا ‘‘؟
راہ گیر نے اسے سمجھانے کے ارادے سے پوچھا ۔
’’منے کو بہلانے کے لئے ‘‘بچے نے جواب دیا ۔
’’اور منا کہاں ہے ؟‘‘ ان صاحب نے دریافت کیا ۔
’’ڈرم کے اندر ‘‘ ۔جواب ملا
 

سارہ خان

محفلین
ایک دعا

(نوجوان)
یا اللہ
کھانے کو روٹی دے
پہننے کو کپڑا دے
رہنے کو مکان دے
عزت اور آسودگی کی زندگی دے

(بابا جی )
میاں یہ بھی کوئی مانگنے کی چیزیں ہیں؟
کچھ اور مانگا کر

(نوجوان)
بابا جی آپ کیا مانگتے ہیں؟

(باباجی)
میں یہ چیزیں‌نہیں مانگتا
میں تو کہتا ہوں
اللہ میاں مجھے ایمان دے
نیک عمل کرنے کی توفیق دے

(نوجوان)
بابا جی آپ ٹھیک مانگتے ہیں
انسان وہی چیز تو مانگتا ہے
جو اس کے پاس نہیں‌ہوتی
 

سارہ خان

محفلین
ایک لڑکا اور لڑکی آپس میں محبت کرتے تھے، مگر ان کے گھر والے ان کی شادی پر آمادہ نہیں ہو رہے تھے۔ تنگ آ کر دونوں نے خود کشی کرنے کا اِرادہ کیا اور سوسائیڈ پوائنٹ پر چلے گئے۔

لڑکے نے پہلے چھلانگ لگا دی، لڑکی نے اُسے نیچے جاتے دیکھا تو آنکھیں بند کر یہ کہتے ہُوئے واپس چل دی کہ:

“پیار اندھا ہوتا ہے“

لڑکے نے پیراشوٹ کھولا اور بولا:

“پیار کبھی نہیں مرتا“
 

سارہ خان

محفلین
ایک مرغی نے تین انڈے دیئے اور دعا مانگی کہ
بچے نیک نکلیں۔
کچھ دن بعد چوزے نکلے

پہلا چوزا نماز پڑھتے ہوئے نکلا
دوسرا چوزا تسبیح پڑھتاہوا نکلا

تیسرے انڈے سے چوزا نہیں نکلا تو مرغی پریشان ہوگئی
اتنے میں انڈے سے آواز آئی

امّی میں اعتکاف میں بیٹھا ہوں

 

فرحت کیانی

لائبریرین
ایک مرغی نے تین انڈے دیئے اور دعا مانگی کہ
بچے نیک نکلیں۔
کچھ دن بعد چوزے نکلے

پہلا چوزا نماز پڑھتے ہوئے نکلا
دوسرا چوزا تسبیح پڑھتاہوا نکلا

تیسرے انڈے سے چوزا نہیں نکلا تو مرغی پریشان ہوگئی
اتنے میں انڈے سے آواز آئی

امّی میں اعتکاف میں بیٹھا ہوں



:ہی ہی: :ہی ہی: سو سویٹ سارہ۔۔۔بہت مزہ آیا۔۔۔شکریہ :)
 

ظفری

لائبریرین
شوہر نے اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے بیوی سے کہا :
" میرے مرنے کے بعد تم جاوید سے شادی کرلینا ۔ "
بیوی بولی :
" ارے تم تو اس کے جانی دشمن ہو "
شوہر بولا :
ہاں ۔۔۔ اسی لیئے تو کہہ رہا ہوں ۔۔۔ میں اس سے انتقام لینا چاہتا ہوں ۔ ;)
 

سارہ خان

محفلین
باپ بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئےکہا،،
بیٹا میری نصیحت یاد رکھو کبھی شادی نہیں کرنی،،
سعادت مند بیٹے نے وعدہ کیا اور کہا،،ابو جان میں بھی اپنے بیٹے کو یہی نصیحت کروں‌گا،،
 

damsel

معطل
گلی سے گزرتے ہوئے ایک صاحب نے دیکھا دس بارہ سال کا ایک بچہ گلی میں رکھے ہوئے کوڑے کے ڈرم کو سٹرک پر لڑھکا رہا ہے ۔
’’تم اس ڈرم کو سٹرک پر لڑھکا کیوں رہے ہو بیٹا ‘‘؟
راہ گیر نے اسے سمجھانے کے ارادے سے پوچھا ۔
’’منے کو بہلانے کے لئے ‘‘بچے نے جواب دیا ۔
’’اور منا کہاں ہے ؟‘‘ ان صاحب نے دریافت کیا ۔
’’ڈرم کے اندر ‘‘ ۔جواب ملا


سارہ میں نے یہ والا گیم کھیلا ہے خوب بچپن میں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ڈرم کے اندر لڑھکنے والا
:grin:
 

damsel

معطل
دکاندار نے سردار جی سے کہا "سردار جی کاکروچ کا پاوڈر لیں گے؟
سردار جی نےکہا"ہم کاکروچ کے اتنے ٌلاڈ نہیں کرتے، آج پاوڈر لائیں گے کل کو لپ اسٹک مانگے گا"
 

سارہ خان

محفلین
ل و ل ۔۔ اچھا ۔۔ ڈر نہیں لگتا تھا کہ کہیں ڈرم ادھر ادھر کسی مین ہول یا کھڈے میں گرنہ جائے ۔۔ :confused::grin:
میں نے کبھی کسی کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا نہ سنا ۔۔ بس اس ہی لطیفے میں پڑھا ہے ۔۔:)
 
Top