ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

بنت شبیر

محفلین
شاگرد۔ کیا کسی کو ایسے کام پر سزا مل سکتی ہے جو اس نے نہ کیا ہو؟
استاد ۔ نہیں
شاگرد۔شکر ہے۔۔۔۔۔آج میں نے گھر کا کام نہیں کیا:dancing::D
 

بنت شبیر

محفلین
ایک بچہ اپنے استاد سے؛
میرے ابو کہہ رہے تھےکے آپ کو ایک مرغی تحفے میں ٰدیں گے
استاد یہ سن کر خوش ہو گیا اور مرغی کا انتظار کرنے لگا۔
ایک ہفتہ تک جب مرغی نہیں آئی تو استاد نے پوچھا ۔بیٹا آپ کی مرغی نہیں آئی؟
بیٹا ۔ ( معصومیت سے:sick: ) وہ تو اب تندرست ہو گئی ہے:grin::biggrin::laugh:
 

بنت شبیر

محفلین
ایک آدمی اپنی بیوی ٖ کی قبر پر بیٹھا رو رہا تھا اور قبر کو پنکھے سے ہوا دے رہا تھا:cry:
کسی نے کہا۔اتنی محبت
وہ بولا۔مرنے سے پہلے کہہ گئی تھی (میری قبر کی مٹی خشک ہونے سے پہلے شادی مت کرنا)
۔
۔
۔
۔
۔
۔
پتا نہیں کیرا پاگل قبر تے روز پانی پا جاندہ ہے:grin::grin::biggrin::laugh:
 

یوسف-2

محفلین
ایک آدمی اپنی بیوی ٖ کی قبر پر بیٹھا رو رہا تھا اور قبر کو پنکھے سے ہوا دے رہا تھا:cry:
کسی نے کہا۔اتنی محبت
وہ بولا۔مرنے سے پہلے کہہ گئی تھی (میری قبر کی مٹی خشک ہونے سے پہلے شادی مت کرنا)
۔
۔
۔
۔
۔
۔
پتا نہیں کیرا پاگل قبر تے روز پانی پا جاندہ ہے:grin::grin::biggrin::laugh:
لطیفہ تو بہت پُرانا ہے، مگر یہ آخری والا جملہ تازگی لئے ہوئے ہو اور بہت زبردست ہے۔ لگتا ہے کہ مرنے والی نے گورکن کو اعتماد میں لے کر پیشگی یہ ”اہتمام“ کرواگئی تھی۔ :eek: اللہ بچائے ایسی بیوی کی ایسی ”ذہانت“ سے جو۔۔۔ :biggrin:
 

شمشاد

لائبریرین
اسی طرح ایک اور ذہین عورت نے اپنے خاوند سے وعدہ لے لیا کہ جب تک میرا جسم زمین پر موجود ہے، تم دوسری شادی نہ کرنا۔

خاوند نے خوشی خوشی وعدہ کر لیا۔

بیوی نے درپردہ میڈیکل کالج والوں سے معائدہ کر لیا کہ جب میں مروں تو تم میرا ڈھانچہ اپنے کالج میں طلباء کو تعلیم دینے کے لیے لٹکا لینا۔
 

بنت شبیر

محفلین
جنگل میں شیر کی شادی ہو رہی تھی جب بارات چلنے لگی تواچانک ایک چوہا بارات کے آگے ناچنے لگا
شیر نے اس سے کہا۔بھئی تم کیوں ناچ رہے ہو یہ کسی چوہے کی شادی تو نہیں ہے؟
چوہا بولا ۔شادی سے پہلے میں بھی شیر ہوا کرتا تھا:grin:
 

بنت شبیر

محفلین
بیٹا ایک اور آئس کریم کھاؤ گے؟ کنجوس باپ نےپوچھا ۔
لیکن ابو میں نے تو ایک آئس کریم بھی نہیں کھائی بیٹا حیرانی سے بولا:eek:
تم بھول رہے ہوں بیٹا۔پچھلے سال جب ہم یہاں آئے تھے
تو کیا تم نے ایک آئس کریم نہیں کھائی تھی؟:grin::grin:
 

بنت شبیر

محفلین
استاد بچوں سے ۔ اچھا یہ بتاؤ دن میں تارے کیوں نہیں نکلتے ۔۔۔۔ایک بچے نے معصومیت سے جواب دیا
سر وہ سورج کے راستے میں ٹانگ نہیں اڑانا چاہتے:):mrgreen::laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہو کر ایک گھنے جنگل میں گر گیا۔ ماہرین وہاں پہنچے تو دیکھا کہ تمام مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔ کوئی بھی زندہ نہیں بچا تھا۔ قریب ہی ایک درخت پر ایک بندر نظر آیا۔ اس کے گلے میں اسی ہوائی کمپنی کا ٹیگ لٹک رہا تھا۔ پتہ چلا کہ یہ بھی اسی بدقسمت جہاز کا مسافر تھا۔

ماہرین نے جھانسہ دے کر بندر کو پکڑ لیا۔ اشاروں کی زبان میں بات کرنے والے ایک ماہر کی خدمات حاصل کی گئیں کہ وہ بندر سے حادثے کی وجہ جان سکیں۔

تفتیشی بورڈ نے اس کے ماہر کے ذریعے کے بندر سے بات چیت کی۔

حادثہ کس وقت پیش آیا؟

اشاروں کی زبان میں بات کرنے والے نے سوال بندر کو سمجھایا۔ بندر نے سوال سمجھ کر اپنی کلائی کی طرف اشارہ کیا، پھر دونوں ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کی مدد سے بتایا کہ حادثہ 10 بجے ہوا تھا۔ ساتھ ہی اس نے اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر گال پر رکھے اور سر کو ٹیڑھا کر لیا۔ جس کا مطلب تھا کہ حادثہ رات کو پیش آیا۔

اگلا سوال یہ تھا کہ مسافر اس وقت کیا کر رہے تھے۔
بندر نے پھر دونوں ہاتھ اپنے گال کے ساتھ رکھ کر سر کو ٹیڑھا کیا۔ ماہر نے پھر بتایا، بندر کہہ رہا ہے کہ مسافر سو رہے تھے۔

ائیر ہوسٹسیں کیا کر رہی تھیں۔
بندر نے کہا سو رہی تھیں۔

تفتیش کرنے والوں نے پوچھا پائلٹ کیا کر رہا تھا۔
بندر نے پھر وہی جواب دیا سو رہا تھا۔

تفتیشی ٹیم کے ایک رکن نے سوال کیا "جب سب سو رہے تھے تو تم کیا کر رہے تھے؟"
بندر نے دونوں ہاتھوں کو گھماتے ہوئے اشارے سے بتایا "جہاز چلا رہا تھا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
چیمپین

کرکٹ کے ایک کھلاڑی کی شادی ہوئی تو اس نے اپنی دلہن سے کہا :

میری جان آج ہماری زندگی کا ایک نیا ٹیسٹ میچ شروع ہونے والا ہے۔ میرے والدین کو تمہیں امپائر کی حیثیت سے قبول کرنا ہو گا، چاہے وہ تمہیں ایل بی ڈبلیو دے کر واپس پویلین ہی کیوں نہ بھیج دیں۔ ہم اپنی محبت کے رولز سے اپنے گھر کو مضبوط پچ کی طرح بنائیں گے۔ میری بہنیں مجھے سے رن آؤٹ کی اپیل کر دیں یا بھائی اسٹمپ آؤٹ کی تو ایسے میں اپنی خدمت کی گیندیں پھینک کر میرے گھر والوں کا دل جیتنے کی کوشش کرنا۔ تم اپنی خدمت اور محبت کے چوکے چھکے لگا کر اپنی وفاداری سے زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر ہمارے خاندان میں چیمپئین بن سکتی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
کار ڈرائیور

ایک چھوٹے بچے نے اپنے والد سے پوچھا، "ابو، کیا ہم ہوائی جہاز کے ذریعے اللہ میاں کے پاس پہنچ سکتے ہیں؟"

باپ نے جواب دیا، "ارے اللہ میاں کے پاس تو کار میں بیٹھ کر بھی پہنچا جا سکتا ہے، بشرطیکہ کار تمہاری امی چلا رہی ہوں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ساڑھی

ایک اجنبی ایک عورت کے پیچھے پیچھے کپڑے کی دکان میں داخل ہوا۔ چند لمحوں کے بعد یکایک عورت نے زوردار چیخ ماری۔ اجنبی بوکھلا کر بھاگا اور سیدھا گشت کرتے ہوئے دو پولیس والوں سے جا ٹکرایا۔ انہوں نے اجنبی کو پکڑ لیا۔ معلوم ہوا وہ آدمی مجرم اور لٹیرا ہے۔

دکان دار نے عورت کا شکریہ ادا کیا کہ اس کی وجہ سے وہ لٹنے سے بچ گیا۔ پھر اس نے عورت سے پوچھا، "لیکن آپ کو کیسے علم ہوا کہ وہ لٹیرا ہے؟"

عورت بولی، "مجھے کیا معلوم؟ میں تو ساڑھی کی قیمت سُن کر چلائی تھی۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک موٹے آدمی کو ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ گھڑ سواری کیا کرو۔

چند دن بعد ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا کہیے کچھ دبلے ہوئے؟

موٹے آدمی نے جواب دیا، "میں تو نہیں البتہ گھوڑا بے حد دبلا ہو گیا ہے۔"
 
بیٹا: ”ابو! میں نے ہاتھی کو 11کیلے دیے، اُس نے 10تو کھا لئے، لیکن ایک چھوڑ دیا، بتائیں کیوں؟“
والد: ”اُس کا پیٹ بھر گیا ہوگا۔“
بیٹا: ”غلط ۔ گیارہواں کیلا پلاسٹک کا تھا، اس لئے ہاتھی نے چھوڑ دیا۔ اچھا اب ایک اور سوال کا جواب دیں۔“
والد: ”پوچھو بیٹا۔“
بیٹا: ”میں نے ہاتھی کو 11کیلے دئیے، اب کی بار ایک بھی نہیں کھایا، بتائیں کیوں؟“
والد: ”سارے کیلے پلاسٹک کے ہوں گے، اس لئے ہاتھی نے نہیں کھائے۔“
بیٹا: ”بالکل غلط ۔ ابو آپ کو تو آتا ہی نہیں ہے۔ اس بار ہاتھی ہی پلاسٹک کا تھا۔“
 
والد: بیٹا، اگر میرے ندی میں تیر نے تک تم ایک ہی جگہ بیٹھے رہو گے تو میں تمہیں 10 روپے دوں گا۔

بیٹا: اور پاپا اگر آپ واپس نہیں آئے تو کیا میں یہ پیسے ممی سے لے لوں ؟:)
 

شمشاد

لائبریرین
بیٹا: ”ابو! میں نے ہاتھی کو 11کیلے دیے، اُس نے 10تو کھا لئے، لیکن ایک چھوڑ دیا، بتائیں کیوں؟“
والد: ”اُس کا پیٹ بھر گیا ہوگا۔“
بیٹا: ”غلط ۔ گیارہواں کیلا پلاسٹک کا تھا، اس لئے ہاتھی نے چھوڑ دیا۔ اچھا اب ایک اور سوال کا جواب دیں۔“
والد: ”پوچھو بیٹا۔“
بیٹا: ”میں نے ہاتھی کو 11کیلے دئیے، اب کی بار ایک بھی نہیں کھایا، بتائیں کیوں؟“
والد: ”سارے کیلے پلاسٹک کے ہوں گے، اس لئے ہاتھی نے نہیں کھائے۔“
بیٹا: ”بالکل غلط ۔ ابو آپ کو تو آتا ہی نہیں ہے۔ اس بار ہاتھی ہی پلاسٹک کا تھا۔“
اس کے آگے بھی تو ہے ابھی :

بیٹا : اس دفعہ ہاتھی بھی اصلی ہے اور کیلے بھی اصلی ہیں۔ پھر بھی ہاتھی نے کیلے نہیں کھائے۔ بھلا کیوں؟

والد : ایسا نہیں ہو سکتا۔

بیٹا : ابو آپ کو تو کچھ بھی نہیں آتا۔ وہ کیا ہے کہ اس دفعہ ہاتھی چینل نمبر ایک پر تھا اور کیلے چینل نمبر دو پر۔
 

نیلم

محفلین
کم سن نوجوان بچہ انگریزی سینما دیکھ کر گھر آیا تو ماں نے ناراض ہوکر پوچھا
" کہیں تم نے ایسا کچھ تو نہیں دیکھا جو تمھیں نہیں دیکھنا چاہیے تھا"
بیٹا : " ہاں ۔ میں نے ابا کو وہاں دیکھا"
 
Top