ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

1504951_423083897819894_966639441_n.jpg

ماخوز از:فیس بُک
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیچر "تم بڑے ہو کر کیا کرو گے؟"

سٹوڈنٹ "شادی"

ٹیچر "نہیں، میرا مطلب ہے کیا بنو گے؟"

سٹوڈنٹ "دولہا بنوں گا"

ٹیچر "اوہو، میرا کہنے کا مقصد ہے، بڑے ہو کر کیا حاصل کرو گے؟"

سٹوڈنٹ "دلہن"

ٹیچر "ابے، مطلب بڑے ہو کر ممی پاپا کے لیے کیا کرو گے؟"

سٹوڈنٹ "بہو لاؤں گا"

ٹیچر "حرام خور، تمہارے پاپا تم سے کیا چاہتے ہیں؟"

سٹوڈنٹ "پوتا"

ٹیچر "ہے بھگوان، ابے زندگی کا کیا مقصد ہے؟"

سٹوڈنٹ "ہم دو، ہمارے دو۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ازدوجیات

عورتوں کے ایک گروپ سےپوچھاگیا کہ کون کون اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے؟

سب نے ہاتھ کھڑےکر دیئے۔

اس سبکو ایک ایک پیغام دیا گیا کہ اپنے اپنے شوہر کو SMS کر دو۔ پیغام تھا "I Love You"

تو ان کے شوہروں کے جواب کچھ یوں آئے :

1 - تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے ناں۔
2 - اب کیا ہو گیا؟
3 - پھر سے کار کہیں مار دی کیا؟
4 - ایکسکیوز می۔
5 - صرف اتنا بتاؤ کہ پیسے کتنے چاہییں؟
6 - نشہ تو نہیں کیا؟
7 - اب کیا کر دیا تم نے؟ اس بار معاف نہیں کروں گا۔

اور سب سے اچھا جواب یہ تھا :

8 - آپ کون ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب کا قد 9 فٹ تھا۔ وہ اپنے قد کی وجہ سے بہت پریشان رہتے۔ کئی ایک ڈاکٹروں اور حکیموں کو بھی دکھایا لیکن کوئی حل نظر نہ آیا۔

پھر کسی نے کہا کہ فلاں جنگل میں ایک بابا ہے، اس کے پاس آپ کے مسئلے کا حل ہو گا، آپ ان سے ضرور ملیں۔
تلاش کرتے کراتے آخر کار ایک دن وہ اس بابا کے پہنچ ہی گئے۔

بابا نے کہا "فلاں فلاں جگہ سمندر کے کنارے ایک لڑکی تمہیں ملے گی۔ اس سے راہ و رسم بڑھانا۔ پھر اس سے شادی کی درخواست کرنا۔ اگر اس نے انکار کر دیا تو تمہارا قد ایک فٹ کم ہو جائے گا۔

کافی تلاش کے بعد ان کو وہ لڑکی سمندر کے پاس نظر آ گئی۔ ان صاحب نے بغیر راہ و رسم بڑھائے سیدھا اس سے شادی کی درخواست کر دی۔

لڑکی نے انہیں گھور کر دیکھا اور بولی "نہیں"

صاحب کا قد ایک فٹ چھوٹا ہو گیا۔ انہوں نے سوچا کہ ایک بار اور کہوں اور اس کے انکار پر ایک فٹ اور چھوٹا ہو جائے گا۔

انہوں نے پھر درخواست کی "مجھے آپ سے شادی کرنی ہے۔"

لڑکی بولی "نہیں"

ان صاحب کا قد مزید ایک فٹ چھوٹا ہو کر 7 فٹ ہو گیا۔ تو ان کو لالچ ہوا کہ اگر ایک بار اور کہوں تو قد چھ فٹ ہو جائے گا جو ایک آئیڈیل قد ہو گا۔ تو انہوں نے ایکبار پھر کہا "مجھے سے شادی کرو گی؟"

جواب میں لڑکی نے کہا "کتنی دفعہ کہا ہے، نہیں، نہیں، نہیں۔"

اب صاحب کا آئیڈیل قد 4 فٹ کا ہو چکا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی نے ایک بس کنڈکٹر سے پوچھا "تم کتنے گھنٹے بس میں گزارتےہو؟"

بس کنڈکٹر نے جواب دیا "24 گھنٹے"

آدمی "وہ کیسے؟"

کنڈکٹر "8 گھنٹے سٹی بس میں، باقی کے 16 گھنٹے بیوی کے بس میں۔"
 
پیارے اصلاحی بھائی مجھے اندازہ ہے کہ آپ نے غیر ارادی طور پر یہ لطیفہ شریک کر دیا، آپ غور کریں لطیفہ بنانے والے کو بھی شائد احساس نہیں ہوا کہ اس نے نیکی کی نیت کے ارادے کا مذاق اڑا دیا۔ گزارش ہے کہ اس مراسلے کی تدوین کر دیں۔
 

عمر سیف

محفلین
پاکستانی مرد سب سے زیادہ معافی کس سے مانگتے ہیں؟؟
۔
۔
۔
سوچیں ۔۔ :confused2::confused2:
۔
۔
۔
۔
۔
۔
تھوڑا اور سوچیں !! :smug::smug::smug:
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
نہیں پتہ؟؟؟:idontknow::idontknow::idontknow:
۔
۔
۔
۔۔
۔
۔
۔
فقیروں سے۔۔۔ :D:D:D
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

آپ سوچ رہے تھے کہ بیوی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :laugh::laugh::laugh::laugh:
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ویسے آپ بھی اپنی جگہ سچے ہو۔ :biggrin::biggrin::biggrin:
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
نئی نسل۔۔۔

ایک دوست دوسرے دوست سے: کل رات نیٹ نہیں چل رہا تھا اور نہ ہی موبائل سروس آ رہی تھی تو میں اپنے گھر والوں کے پاس جا بیٹھا۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
کافی اچھے لوگ ہیں یار وہ بھی۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
نوٹ : اگر آپ 18 سال سے کم عمر ہیں تو اس تحریر کو مت پڑھیں۔

-

-

-

-

-

-

پھر کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ اٹھارہ سال سے کم عمر ہیں تو یہ تحریر پڑھنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اس سے اچھا ہے کوئی دوسرا کام کر لیں۔

-

-

-

-

-

-

دیکھیں مان جائیں۔ یہ تحریر صرف اور صرف ان کے لیے ہے جو اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔

-

-

-

-

-

-

-

آپ نہیں مان رہے۔ تو اب آپ کی اپنی مرضی ہے۔ اپنی صوابدید پر پڑھ لیں۔

-

-

-

-

-

-

آخری بار آپ سے کہہ رہا ہوں۔ اب بھی رک جائیں۔++-

-

-

-

-

-

-

نہیں تو نہ سہی۔

-

-

-

-

-

-

بات یہ ہے کہ اگر آپ اٹھارہ سال کے ہو چکے ہیں تو ، تو ایسا کریں کہ

-

-

-

-

-

-

جلد سے جلد اپنا شناختی کارڈ بنوا لیں۔ بس مجھے یہی کہنا تھا۔
 

ابن رضا

لائبریرین
مکالمہ
( ٹی وی اینکرز جس طرح لوگوں کو زچ کرتے ہیں، شاید چرواہے نے اسی کا بدلہ لیا ہوگا)

ٹی وی اینکر چرواہے سے

ٹی وی اینکر: آپ بکرے کو کیا کھلاتے ہیں
چرواہا: کالے کو یا سفید کو
ٹی وی اینکر : سفید کو
چرواہا : گھاس
ٹی وی اینکر : اور کالے کو
چرواہا :اس کو بھی گھاس
ٹی وی اینکر: ان کو باندھتے کہاں ہو
چرواہا: کالے کو یا سفید کو
ٹی وی اینکر : سفید کو
چرواہا : بڑے کمرے میں
ٹی وی اینکر : اور کالے کو
چرواہا :اس کو بھی بڑے کمرے میں
ٹی وی اینکر: ان کو نہلاتے کیسے ہو
چرواہا: کالے کو یا سفید کو
ٹی وی اینکر : سفید کو
چرواہا : پانی سے
ٹی وی اینکر : اور کالے کو
چرواہا :اس کو بھی پانی سے
ٹی وی اینکر:( غصے سے ) منحوس آدمی جب دونوں کے ساتھ ایک جیسا کرتے ہو تو باربار مجھ سے پوچھتے کیوں ہو کہ کالے کو یا سفید کو؟
چرواہا: کیوں کہ سفید بکرا میرا ہے
ٹی وی اینکر : اور کالا
چرواہا : وہ بھی میرا ہے۔
imagesf_zpsdd74cd4e.jpg
 

ابن رضا

لائبریرین
ڈاکٹر پاگل سے: تم پاگل کیوں ہوئے
پاگل: میں نے ایک بیوہ سے شادی کی
اس کی ایک جوان بیٹی سے میرے باپ نے شادی کی
میرا باپ میرا داماد بن گیا
یوںمیری وہ بیٹی میری ماں بن گئی
ان کے گھر بیٹی ہوئی تو
وہ میری بہن ہوئی
مگر
میں اس کی نانی کا شوہر تھا
اس لیے
وہ میر ی نواسی بھی ہوئی
اس طرح
میرا بیٹا اپنی دادی کا بھائی بن گیا
اور میں
اپنے بیتے کا بھانجا.............................................۔

ڈاکٹر: اُٹھ کمینے تو مجھے بھی پاگل کر دے گا

imagesf_zpsdd74cd4e.jpg
 

ساقی۔

محفلین
ایک آدمی اپنے کسی دوست کی شادی پر گیا۔

شادی والے گھر کے دو دروازے تھے ایک دروازے پر لکھا تھا کہ رشتے دار
اور دوسرے پر دوست لکھا ہوا تھا۔

وہ دوستوں والے دروازے میں داخل ہوا ۔ آگے پھر دو دروازے تھے۔

ایک پر لیڈیز اور دوسرے پر جینٹس لکھا تھا ۔ وہ جینٹس والے دروازے میں داخل ہوا ۔ وہ کیا دیکھتا ہے کہ آگے دو اور دروازے تھے ۔ ایک پر گفٹ والے اور دوسرے پر بغیر گفٹ والے لکھا تھا ۔ وہ بغیر گفٹ والے میں داخل ہو گیا ۔ اُس نے دیکھا کہ وہ باہر گلی میں کھڑا تھا۔
 

ساقی۔

محفلین
ایک جادوئی نسخہ!!

ایک گلاس ٹھنڈا پانی لیں
اور
اسے اپنے برابر بیٹھے شخص پر ڈال دیں
یہ
ٹھنڈا پانی اسے گرم کردے گا
اور
وہ آپ کو ٹھنڈا کردے گا:)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک آدمی اپنے کسی دوست کی شادی پر گیا۔

شادی والے گھر کے دو دروازے تھے ایک دروازے پر لکھا تھا کہ رشتے دار
اور دوسرے پر دوست لکھا ہوا تھا۔

وہ دوستوں والے دروازے میں داخل ہوا ۔ آگے پھر دو دروازے تھے۔

ایک پر لیڈیز اور دوسرے پر جینٹس لکھا تھا ۔ وہ جینٹس والے دروازے میں داخل ہوا ۔ وہ کیا دیکھتا ہے کہ آگے دو اور دروازے تھے ۔ ایک پر گفٹ والے اور دوسرے پر بغیر گفٹ والے لکھا تھا ۔ وہ بغیر گفٹ والے میں داخل ہو گیا ۔ اُس نے دیکھا کہ وہ باہر گلی میں کھڑا تھا۔
ابھی دو صفحے پہلے ہی شریک محفل کیا تھا۔
 
Top