ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

محمد وارث

لائبریرین
اور اب اعداد و شمار نے بھی ثابت کر دیا کہ انوشکا کوہلی کے لیے "اَن لکی" ہے۔ ہوا کرے کوہلی کی بلا سے :)

26730598_10155172190632555_6447414623843462264_n.png
 
جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ شروع ہو چُکا-
کوہلی جی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ لیا- (کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے سمجھ نہیں آیا فیصلہ شائد پہلے دو میچز کی چوتھی اننگ مد نظر رکھی گئی ہو)
انڈیا 7-1

سارا میچ تقریباً بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی اور بارش کی چھپن چھپائی میں کھیلا جائے گا-
پچ پر باؤنس اور گھاس بھی ہے فاسٹ باؤلرز کی چاندی ہونے والی ہے-

جبکہ میچ کے فیصلے پر واضح طور بنگلور کے ٹیم میٹس یعنی کہ کوہلی اور اے بی ڈی وی جی ہی ہوں گے-
 
آخری تدوین:
راہول کے بعد وجے جی بھی پویلین واپس
انڈیا 13-2
کوہلی جی ایک مرتبہ پھر 10ویں اوور سے پہلے کریز پر - اور یقیناً وہ اس بات سے خوش نہ ہونگے-
 
Top