ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پونے

فہد اشرف

محفلین
ہندوستان اور آسٹریلیا درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ پونے میں ہندوستانی وقت کےمطابق 9:30 بجے کھیلا جائے گا۔
وہ جس کا انتظار تھا یہ وہی سحر تو ہے
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
آسٹریلیا کے آخری گیارہ:
ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، شان مارش، اسٹیون اسمتھ، پیٹر ہینڈسکامب، مشیل مارش، میتھو ویڈ، مشیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون، اسٹیو او کیفی۔

ہندوستان:
مرلی وجے، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، ردھیمان ساہا، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجا، جَیَنت یادو، امیش یادو، ایشانت شرما۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلے سیشن میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پہ 84 رن بنا لئے ہیں، وارنر 38 رن بنا کے امیش یادو کے شکار ہوئے اور رینشا طبیعت کی ناسازی کے چلتے 36 رن ہی بنا سکے، فی الحال اسمتھ اور شان مارش ایک ایک رن بنا کے کریز پہ موجود ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کینگروز کچھ زیادہ ہی محتاط کرکٹ کھیل رہے ہیں 33 اوورز میں صرف 84 رن۔
ٹھیک ہی کر رہے ہیں، آسٹریلیا کا کڑا امتحان ہے یہاں۔ گو چوتھی اننگز انڈیا کھلے گا لیکن انڈیا میں جیسی وکٹیں ہوتی ہیں وہاں تیسری اننگز بھی آسٹریلیا پر بہت بھاری ہوگی، سو ان کی کوشش ہوگی کہ پہلی اننگز میں 'سہج پکے سو میٹھا ہو' کے مصداق آہستہ آہستہ جتنے زیادہ ہوں اسکور جوڑے جا سکیں :)
 

فہد اشرف

محفلین
انڈیا نے دوسرا ریویو بھی ضائع کر دیا اسمتھ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل تھی امیش کی گیند پہ۔
 

فہد اشرف

محفلین
اسٹارک کے 58 گیندوں پہ 57 رن
(ناٹ آؤٹ) کی مدد سے آسٹریلیا نے پہلے دن کے کھیل کے خاتمے تک9 وکٹ کھوکر 256 رن بنا لئے ہیں۔
 
Top