ہم ہی کیا روز و شب گزرتے ہیں ----------- شاہد حمید

مغزل

محفلین
غزل

ہم ہی کیا روز و شب گزرتے ہیں
تیرے کوچے سے سب گزرتے ہیں

وہ بھی عالی نسب تھے جو گزرے
یہ بھی عالی نسب گزرتے ہیں

لوگ ہی لوگ بے شمار و قطار
چند اہلِ ادب گزرتے ہیں

دیکھنا ہے تو دیکھتے رہئے
کب وہ آتے ہےں کب گزرتے ہیں

یاد رکھتی ہے پھر اُنہیں دُنیا
جو نئے دے کے ڈھب گزرتے ہیں

اصل پر فرق کچھ نہیں پڑتا
ہیں عجب تو عجب گزرتے ہیں

غم گسارانِ بے چراغ و رِدا
ماتم و گریہ سب گزرتے ہیں

سرکشِ بے پناہ تھے شاہد
دیکھئے باادب گزرتے ہیں

شاہد حمید
 

جیا راؤ

محفلین
غم گسارانِ بے چراغ و رِدا
ماتم و گرےہ سب گزرتے ہیں

سرکشِ بے پناہ تھے شاہد
دیکھئے باادب گزرتے ہیں


بہت خوب۔۔۔۔۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
لاجواب، کیا خوبصورت غزل ہے۔

شکریہ محمود صاحب پوسٹ کرنے کیلیے، اور اس میں بھی املاء کی غلطیاں آپ کی توجہ کی طالب ہیں، یا اگر آپ اس خاکسار کو اجازت دے دیں اپنی پوسٹ کے ساتھ 'چھیڑ خوانی' کرنے کی تو یہ کام میں بھی کر سکتا ہوں :)
 

مغزل

محفلین
لاجواب، کیا خوبصورت غزل ہے۔

شکریہ محمود صاحب پوسٹ کرنے کیلیے، اور اس میں بھی املاء کی غلطیاں آپ کی توجہ کی طالب ہیں، یا اگر آپ اس خاکسار کو اجازت دے دیں اپنی پوسٹ کے ساتھ 'چھیڑ خوانی' کرنے کی تو یہ کام میں بھی کر سکتا ہوں :)


بڑی محبت وارث صاحب ، آپ کو اجاز ت کی نہیں ’’ فوری ایکشن ‘‘ کی ضرورت ہے ، در اصل میرے پاس جو کنورٹر ہے اس میں یہ عیب بہرحال موجود ہے، ایک بات یہ کہ میرے گھر کےسسٹم میں ٹھیک بتاتا ہے ، آفس میں دیکھتا ہوں تو یائے مجہول الگ منھ بسورے نظر آتی ہے ، آپ کو اجازت تو اسی وقت سے حاصل ہے جب میں محفل کی رکنیت کا فارم بغور پڑھا تھا اور ہاں ہاں ہاں کی تھی ۔۔:battingeyelashes: آپ سے گزارش ہے جو چاہیں ایکشن لے سکتے ہیں اجازت کا کہہ کر شرمندہ نہ کریں ۔:( میں مٹی کا مادھو ہوں سو مجھ سے بھی غلطی ہوتی ہے ، مجھے اعتراض نہیں رہے گا، میں جب ذاتی کلام پر بھی آپ اور بابا جانی کی رائے پرسرِ تسلیم خم کرسکتا ہوں تو یہ تو املا کی اغلاط ہیں ۔ والسلام
 
Top