ابن انشا :::: ہم ہیں آوارہ سُو بسُو لوگو

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 30, 2013

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    غزلِ
    ابن انشا

    ہم ہیں آوارہ سُو بسُو لوگو
    جیسے جنگل میں رنگ و بُو لوگو

    ساعتِ چند کے مُسافر سے
    کوئی دم اور گفتگو لوگو

    تھے تمہاری طرح کبھی ہم لوگ
    گھر ہمارے بھی تھے کبھو لوگو

    ایک منزل سے ہو کے آئے ہیں
    ایک منزل ہے رُوبُرو لوگو

    وقت ہوتا تو آرزو کرتے
    جانے کِس شے کی آرزو لوگو

    تاب ہوتی تو جتسجُو کرتے
    اب تو مایوس جستجُو لوگو

    ابنِ انشا
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    ہم کہ ٹھہرے چاند کے تمنائی ۔
    کیا خوب لفظوں کا فسوں بکھرتا ہے انشاء جی کے قلم سے ۔
    اک اچھا انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر نایاب بھائی اظہار خیال پر :)
     
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ساعتِ چند کے مُسافر سے
    کوئی دم اور گفتگو لوگو

    وقت ہوتا تو آرزو کرتے
    جانے کِس شے کی آرزو لوگو

    خوب ہے۔۔۔۔!
     
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ابھی چیک کیا تو پتہ چلا کہ یہ کلام پہلے سے یہاں موجود ہے۔ کوئی بھی کلام ارسال کرنے سے پہلے یہ اطمینان ضرور کر لیا کریں کہ کہیں یہ کلام پہلے سے تو موجود نہیں ہے۔
     
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. احمد نواز محمد

    احمد نواز محمد محفلین

    مراسلے:
    2
    وقت ہوتا تو ارزو کرتے ۔۔۔۔۔۔
    بہت خوب ۔۔۔۔ دل کو لگی یہ بات
     

اس صفحے کی تشہیر