اب کے تیری تلاش میں ہمدم
ہم وہاں بھی گئے جہاں ہم نے
صرف امکانِ نقشِ پا پایا
جب ملا تو تو پھر ہوا احساس
"ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا"
 
یاسر شاہ

محفلین
اسے قطعے کے فارمیٹ میں لایا جا سکتا ہے -کچھ یوں :

ہم نے تیری تلاش میں ہمدم
صرف امکانِ نقشِ پا پایا
اور اب مل گیا ہے تو تو کھلا
ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا"
 
الف عین

لائبریرین
بس یہ اور کہوں گا کہ صرف ایک ترکیب استعمال کرنے سے اسے تضمین نہیں کہہ سکتے
 
سر کیا ہم اس کو نظم کہا جا سکتا ہے؟
فی زمانہ ایک عنوان رکھ کر اس کے تحت ایک سے زائد موزوں لائنیں لکھ دی جائی تو کم از کم آزاد نظم تو تشکیل پا ہی جاتی ہے :)
منیر نیازی بڑے شاعر تھے ۔۔۔ ان کی ایک نظم یاد آ گئی

بین کرتی عورتیں
رونقیں ہیں موت کی
بس نظم یہیں ختم ہو جاتی ہے :)
ویسے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ محض ایک شعر ہو ۔۔۔
 
ہاہاہا راحل بھائی صیح فرمایا آپ نے
 
الف عین

لائبریرین
ہم نے کیا کھویا... والا مصرع کیا کسی کا مصرعہ ہے جو واوین میں ہے؟ مجھے پہلے لگا تھا کہ غالب کی ترکیب 'نقش پا پایا' کی وجہ سے تضمین کہہ رہے ہو؟
بہرحال تضمین کے فارمیٹ میں. وجود شعر یا مصرع پر کم از تین گرہیں لگائی جاتی ہیں، اور اس طرح پوری غزل کے ہر شعر پر یہی نطم ہوتا ہے
اسے محض نظم کہو یا چار مصرعوں تک محدود کرو تو قطعہ کہو
 
جی سر یہ غالباً جاوید اختر کا مصرعہ ہے میں نے بھی اس لیے ہی اسے نظم لکھنے کےبجائے تضمین لکھا تھا پھر آپ نے بتایا کہ یہ درست نہیں
 
فی زمانہ ایک عنوان رکھ کر اس کے تحت ایک سے زائد موزوں لائنیں لکھ دی جائی تو کم از کم آزاد نظم تو تشکیل پا ہی جاتی ہے :)
منیر نیازی بڑے شاعر تھے ۔۔۔ ان کی ایک نظم یاد آ گئی

بین کرتی عورتیں
رونقیں ہیں موت کی
بس نظم یہیں ختم ہو جاتی ہے :)
ویسے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ محض ایک شعر ہو ۔۔۔

منیر نیازی کی ایک اور انوکھی نظم بھی یاد آگئی، جس کی منفرد بات یہ ہے کہ نظم کا عنوان اس کے متن سے بڑا ہے
یہ نظم انہوں نے ابتداََ پنجابی میں لکھی تھی پھر خود ہی اردو ترجمہ بھی لکھا
عنوان ہے
وقت سے آگے نکلنے کی سزا
اور متن ہے
آدمی اکیلا رہ جاتا ہے
 
Top