میری بچی دیگر کئی مشاغل کے ساتھ ساتھ سینے پرونے کے کاموں میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ 2015 میں اس کی پہلی پہلی کڑھائی۔
آپ نے غالبا فائل کا نام لکھتے ہوئے ایکسٹینشن اڑا دی ہے۔ اپنی فائل کے نام کے آخر میں کوڈ: .jpg لکھیں اور پھر اپلوڈ کریں
سکول میں حالیہ ہونے والی ایگزیبیشن میں محمد نے پیرامڈ بنایا۔اس کے ساتھ اور بھی چیزیں بنائیں۔ان کی تصاویر جیسے ملیں گی شریک کروں گی۔میں اپنی امی کی بیماری کی وجہ سے شریک نہ ہوسکی۔اس لئے محمد کی استانیوں کی بھیجی تصاویر پہ اکتفا ہے۔میرا بیٹا اس میں فرعون کے بھیس میں تھا۔ایک دن میں درزن سے لباس سلوایا۔
گڑیا کا گھر ایمی نے خود بنایا ہے۔ پہلے ایک آدھے ٹوٹے بک ریک میں بنایا تھا۔ اب گتے کے ڈبوں سے خود بنایا ہے۔
یہ شاید نشست گاہ ہے۔ یہاں ایک گڑیا بھی بیچاری بیٹھنے کی کوشش میں لیٹی ہوئی ہے۔ کپڑے بھی لٹکے ہیں اور وارڈ روب بھی یہیں ہے۔ دل کی شکل کا پیلے رنگ کا ایک میز ہے جو کہ مٹی سے بنایا گیا ہے۔اس پہ ٹی وی پڑا ہے۔ پیچھے ایک سرخ سا صوفہ بھی مٹی سے بنایا گیا ہے۔ اور ہاں یہ چھوٹی گڑیاں دو عدد ہیں
یہ آدھا ٹوٹا بک ریک پہلے گڑیا کا گھر بنا تھا لیکن اب یہاں سے سامان منتقل ہورہا ہے۔ ایک گڑیا شاید نگرانی کے لئے چھوڑی ہے۔ لیکن بستر پہ کوئی بیمار بھی موجود ہے۔