ہمارے بچوں کے مشاغل

جاسمن

لائبریرین
میری بچی دیگر کئی مشاغل کے ساتھ ساتھ سینے پرونے کے کاموں میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ 2015 میں اس کی پہلی پہلی کڑھائی۔
aimi%20ki%20karhai_zpsnhcvakk6.jpg~original
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
سکول میں حالیہ ہونے والی ایگزیبیشن میں محمد نے پیرامڈ بنایا۔اس کے ساتھ اور بھی چیزیں بنائیں۔ان کی تصاویر جیسے ملیں گی شریک کروں گی۔میں اپنی امی کی بیماری کی وجہ سے شریک نہ ہوسکی۔اس لئے محمد کی استانیوں کی بھیجی تصاویر پہ اکتفا ہے۔میرا بیٹا اس میں فرعون کے بھیس میں تھا۔ایک دن میں درزن سے لباس سلوایا۔
IMG-20180318-_WA0064.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
20180713_061625.jpg

گڑیا کا گھر ایمی نے خود بنایا ہے۔ پہلے ایک آدھے ٹوٹے بک ریک میں بنایا تھا۔ اب گتے کے ڈبوں سے خود بنایا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
20180713_061656.jpg

یہ شاید نشست گاہ ہے۔ یہاں ایک گڑیا بھی بیچاری بیٹھنے کی کوشش میں لیٹی ہوئی ہے۔ کپڑے بھی لٹکے ہیں اور وارڈ روب بھی یہیں ہے۔ دل کی شکل کا پیلے رنگ کا ایک میز ہے جو کہ مٹی سے بنایا گیا ہے۔اس پہ ٹی وی پڑا ہے۔ پیچھے ایک سرخ سا صوفہ بھی مٹی سے بنایا گیا ہے۔
اور ہاں یہ چھوٹی گڑیاں دو عدد ہیں
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
20180713_061953.jpg

یہ آدھا ٹوٹا بک ریک پہلے گڑیا کا گھر بنا تھا لیکن اب یہاں سے سامان منتقل ہورہا ہے۔ ایک گڑیا شاید نگرانی کے لئے چھوڑی ہے۔
لیکن بستر پہ کوئی بیمار بھی موجود ہے۔
 
آخری تدوین:
Top