ہماری توجہ کے طالب ننھے فرشتے

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
صبح یہ پروگرام دیکھا تو آنکھیں لہورنگ ہوگئیں - ہم عید کی خریدرای کریں گے
سیرہوکرکھانے کھائیں گے اور ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچیں گے کہ یہ
ننھے فرشتے یہ پھول مرجھارہے ہیں- آئیں ان کے درد کا کچھ مدواکریں
خون کے عطیات دے کر یا مالی طورپر ان کی مدد کرنے کا عہد کریں
اور ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالٰی ان کو صحت عطا فرمائے
 
مجھے یہ پروگرام دیکھ کر ایک دوسرے پروگرام میں کہی گئی بات یاد آگئی "جب ہم زندگی سے بالکل مایوس ہو جائیں تو ان بچوں کے پاس کچھ دیر کیلیے چلے جائیں جو ان مہلک امرض میں مبتلا ہونے کے باوجود پہاڑوں جیسے حوصلے رکھتے ہیں اور ایک ہم ہیں کہ سب کچھ سلامت ہونے کے باوجود مسلسل ناشکری اور مایوسی میں مبتلا رہتے ہیں"۔
 
اس پروگرام میں ایک بچی نے بڑی دردناک نظم پڑھی تھی۔جس کا ایک ایک شعر غور کرنیکے قابل ہے
ہر ہفتہ خون کی محتاج ہے زندگی​
درد و الم کی کھلی کتاب ہے زندگی​
مل جائے خون تو خوشگوار ہے یہ​
نہ ملے تو بڑی بیزار ہے زندگی​
اہلِ درد چاہیں تو عطیہ کریں خون کا​
بن خون بڑی بے قرار ہے زندگی​
خون کے ساتھ ٹیکہ بھی ضروری چاہئیے​
ظاہر تو اچھی ہے مگر بڑی بیمار ہے زندگی​
پھولوں کی سیج ہو گی کچھ لوگوں کے واسطے​
ہم نے تو اکژ دیکھی ہے خارزار زندگی​
 
سوچنے کی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو صحت عطا فرمائے۔اور ہمیں ان بچوں کی مدد کرنیکا حوصلہ عطا فرمائے۔
آمین ثما آمین
 

زبیر مرزا

محفلین
اللہ تعالٰی ہمیں ان معصوموں کا درد محسوس کرنے والا دل اور ان کی امداد کرنے کی توفیق عطا فرمائے
خون کو خشک کرتے مناظردیکھ دل کانپ رہا ہے - ہماری توجہ کے مستحق اور منتظر یہ فرشتے کہیں روز قیامت ہمارا دامن نہ تھام لیں
سماجی مسائل سے بے اعتنائی اور عدم توجہ کہیں ہماری کمزوربصارت اور کمزورسماعت تو نہیں ؟
 

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
ابھی ایک ادارے کا بارے میں دیکھ رہا تھا جو تھلیسمیا کے مریض بچوں کا علاج کرتا ہے - کافی تفصیلات درج ذیل لنک میں ہیں
ہم اگر کوشش کریں اور اپنے شہروں میں موجود ان فلاحی اداروں کے ذریعے ان معصوم پھول سے بچوں کی مسکراہٹ اور زندگی
بچا سکتے ہیں - ماہ رمضان حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا مہینہ بھی ہے - آئیں ان کے بارے میں کچھ کریں جو منتظر میرے اور
آپ کے عطیات کے
ایک بچے کے علاج پرماہانہ Rs25,000. کی لاگت آتی ہے


http://www.afzaalfoundation.org/index.html
 

زبیر مرزا

محفلین
کراچی میں قائم تھیلیسیمیا کے علاج اور روک تھام سے متعلق ادارے عمیر ثنا فاﺅنڈیشن کے تیار کردہ تحریری مواد کے مطابق اس وقت پاکستان میں تھیلیسیمیا میجر کے مریضوں کی تعداد80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ہر سال ان مریضوں میں 6 ہزار کا اضافہ ہورہا ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
images
 

نایاب

لائبریرین
ضمیر پر دستک دیتی تحریر
ان شاءاللہ حسب استطاعت شمولیت اختیار کریں گے ۔
آگہی سے نوازنے پر
جزاک اللہ خیراء زحال بھائی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زی حال بھائی! اسقدر اہم رخ کی طرف توجہ دلانے کا شکریہ۔ یہ ویڈیو میں نے دیکھی تھی اور سوچ رہا تھا کہ زندگی کی اس دوڑ میں ہم اسقدرمصروف ہو گئے ہیں کہ کسی اور کے لیئے وقت ہی نہیں بچا۔ یا پھر گردونواح میں اسقدر بیچارگی اور افسردگی ہے کے ذہن اب اک سرد مہری اور بےحسی کا عادی سا ہو چلا ہے۔ کہیں 50 آدمی مرنے کی بات ہو۔ مردوں کی بےحرمتی کی بات ہو یا افلاس سے تنگ خاندان بھر کی اجتماعی خودکشی کی خبر ہو۔ بس ہمارے لیئے تو یہ اک خبر ہے جو چائے کے ختم ہونے کے بعد اخبار کو اک طرف پھینکتے ہی یاد سے محو۔ جب کہیں ایسی بات کا ذکر ہوتا ہے تو میرے جیسا فوراً اپنی لغت اٹھا کر علمیت کا رعب جھاڑنے پہنچ جاتا ہے۔ مگر محفل برخواست ہوتے ہی علم کہاں عمل کہاں۔ جب یہ کفتگو میزوں سے نکل کر عملی زندگی کا حصّہ بنے گی۔ تب ہم کہیں جا کر انسان کہلانے کے حقدار بنیں گے بصورت دیگر تنزّلی کیطرف تو پہاڑ سے گرتے پتھر کیطرح گامزن ہیں ہی۔
 

نایاب

لائبریرین
زی حال بھائی! اسقدر اہم رخ کی طرف توجہ دلانے کا شکریہ۔ یہ ویڈیو میں نے دیکھی تھی اور سوچ رہا تھا کہ زندگی کی اس دوڑ میں ہم اسقدرمصروف ہو گئے ہیں کہ کسی اور کے لیئے وقت ہی نہیں بچا۔ یا پھر گردونواح میں اسقدر بیچارگی اور افسردگی ہے کے ذہن اب اک سرد مہری اور بےحسی کا عادی سا ہو چلا ہے۔ کہیں 50 آدمی مرنے کی بات ہو۔ مردوں کی بےحرمتی کی بات ہو یا افلاس سے تنگ خاندان بھر کی اجتماعی خودکشی کی خبر ہو۔ بس ہمارے لیئے تو یہ اک خبر ہے جو چائے کے ختم ہونے کے بعد اخبار کو اک طرف پھینکتے ہی یاد سے محو۔ جب کہیں ایسی بات کا ذکر ہوتا ہے تو میرے جیسا فوراً اپنی لغت اٹھا کر علمیت کا رعب جھاڑنے پہنچ جاتا ہے۔ مگر محفل برخواست ہوتے ہی علم کہاں عمل کہاں۔ جب یہ کفتگو میزوں سے نکل کر عملی زندگی کا حصّہ بنے گی۔ تب ہم کہیں جا کر انسان کہلانے کے حقدار بنیں گے بصورت دیگر تنزّلی کیطرف تو پہاڑ سے گرتے پتھر کیطرح گامزن ہیں ہی۔
بلاشبہ سچی حقیقت
 

زبیر مرزا

محفلین
صحیح کہا آپ نے عجیب سردمہری اور بے اعتنائی سی ہے ایسے میں اللہ ہمیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے
ایسے مناظراور لوگوں کو سامنے لاتا ہے کہ ہم انسان ہونے کا حق ادا کریں کہ حق آدمیت دوسرے کے درد کو سمجھنا اور
اس کا مداوا کرنا ہے - یہ ننھے پھول جن سے زندگی کی رونق ہے ہمارے منتظر ہیں -
 

زبیر مرزا

محفلین
تھلیسمیا‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬کیا‮ ‬ہے؟
تھیلیسیمیا‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماریوں‮ ‬کا‮ ‬مجموعہ‮ ‬ہے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬بے‮ ‬قائدہ‮ ‬ھیموگلوبین‮ ‬کی‮ ‬پیداوارکی‮ ‬وجہ‮ ‬سے‮ ‬بنتا‮ ‬ھے۔‮ ‬ھیموگلوبین‮ ‬ایسی‮ ‬پرو‮ ‬ٹین‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬سرخ‮ ‬جرثوموں‮ ‬میں‮ ‬پائِ‮ ‬جاتی‮ ‬ہے‮ ‬جو‮ ‬جسم‮ ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬آکسیجن‮ ‬لانے‮ ‬کا‮ ‬کام‮ ‬کرتے‮ ‬ہیں۔ِ تھیلیسیمیا‎‮ ‬مورثی‮ ‬انیمیا‮ ‬بھی‮ ‬ہو‮ ‬تا‮ ‬ہے۔‮ ‬یہ‮ ‬بیماری‮ ‬مشرق‮ ‬وسطی،‮ ‬افریقہ‮ ‬یا‮ ‬ایشیا‮ ‬میں‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ہے۔‮ ‬تھیلیسمیا‮ ‬کی‮ ‬بہت‮ ‬سی‮ ‬اقسام‮ ‬ہیں۔‮ ‬یہ‮ ‬علامات‮ ‬کے‮ ‬بغیر‮ ‬سے‮ ‬لیکر‮ ‬مہلک‮ ‬حد‮ ‬تک‮ ‬ہو‮ ‬سکتی‮ ‬ہے۔‮ ‬اگر‮ ‬آپ‮ ‬کو‮ ‬بہت‮ ‬معمولی‮ ‬تھلیسمیا‮ ‬ہے‮ ‬تو‮ ‬اس‮ ‬کا‮ ‬مطلب‮ ‬یہ‮ ‬آپ‮ ‬بیماری‮ ‬کو‮ ‬اٹھائے‮ ‬ہوئےَ‮ ‬ہیں‮ ‬اور‮ ‬آپ‮ ‬کے‮ ‬ریڈ‮ ‬خونی‮ ‬ذرات‮ ‬نارمل‮ ‬سے‮ ‬چھوٹے‮ ‬ھیں۔‮ ‬لیکن‮ ‬آپ‮ ‬تندرست‮ ‬ھیں۔تھیلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬مہلک‮ ‬بھی‮ ‬ہو‮ ‬سکتا‮ ‬ہے۔‮ ‬آیسے‮ ‬لوگ‮ ‬جن‮ ‬کو‮ ‬ایلفا‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬ھوتا‮ ‬ھے‮ ‬وہ‮ ‬بچپن‮ ‬میں‮ ‬ھی‮ ‬وفات‮ ‬پا‮ ‬جا‮ ‬تے‮ ‬ھیں‮ ‬۔‮ ‬بیٹا‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬میں‮ ‬خون‮ ‬بدلواتے‮ ‬رھنے‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ہوتی‮ ‬ھے۔‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬کی‮ ‬دوسری‮ ‬اقسام‮ ‬بھی‮ ‬ہیں‮ ‬جو‮ ‬کی‮ ‬زیادہ‮ ‬شدید‮ ‬نہیں‮ ‬ہوتیں۔
تھیلسمیا‮ ‬کی‮ ‬علامات‮ ‬اور‮ ‬نشانات
تھلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬کی‮ ‬علامات‮ ‬نومولودی‮ ‬سے‮ ‬ہی‮ ‬شروع‮ ‬ھو‮ ‬جاتی‮ ‬ھیں۔‮ ‬یہ‮ ‬علامات‮ ‬انیمیا‮ ‬کے‮ ‬مریضوں‮ ‬جیسی‮ ‬ہی‮ ‬ہوتی‮ ‬ہیں‮ ‬جیسے‮ ‬کہ:
اسکے‮ ‬علاوہ‮ ‬دوسری‮ ‬علامات‮ ‬بھی‮ ‬ہو‮ ‬سکتی‮ ‬ہیں:
  • جلد‮ ‬کا‮ ‬زرد‮ ‬ھونا
  • تھکاوٹ
  • کمزوری
  • سانس‮ ‬لینے‮ ‬میں‮ ‬دشواری
  • چڑچڑا‮ ‬پن
  • یرقان
  • بڑھوتری‮ ‬میں‮ ‬کمی
  • پیٹ‮ ‬کا‮ ‬غیر‮ ‬معمولی‮ ‬بڑھنا
  • چہرے‮ ‬کی‮ ‬ھڈی‮ ‬کا‮ ‬ٹیرا‮ ‬پن
  • گہرے‮ ‬رنگ‮ ‬کا‮ ‬پیشاب

    وجوھات

    خون‮ ‬میں‮ ‬بے‮ ‬ترتیبی‮ ‬کی‮ ‬وجہ‮ ‬جین‮ ‬کی‮ ‬خرابی‮ ‬ہوتی‮ ‬ہے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬ھیموگلوبن‮ ‬کی‮ ‬پیداوار‮ ‬کو‮ ‬کنٹرول‮ ‬کرتی‮ ‬ھے۔‮ ‬بچے‮ ‬اس‮ ‬جین‮ ‬کو‮ ‬ایک‮ ‬یا‮ ‬دونوں‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬وراثت‮ ‬میں‮ ‬لیتے‮ ‬ہیں۔‮ ‬اگر‮ ‬بچہ‮ ‬دونوں‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬خراب‮ ‬جین‮ ‬لیتا‮ ‬ھے‮ ‬تو‮ ‬اسے‮ ‬میجر‮ ‬تھیلیسمیا‮ ‬ھوتا‮ ‬ھے۔‮ ‬اگر‮ ‬دو‮ ‬میں‮ ‬سے‮ ‬ایک‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬لیتا‮ ‬ہے‮ ‬تو‮ ‬اسے‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬مائنرھوتا‮ ‬ہے۔
    تب‮ ‬یہ‮ ‬بچہ‮ ‬خراب‮ ‬جین‮ ‬کا‮ ‬کیرئیر‮ ‬ہوتا‮ ‬ہے۔
    ڈاکٹر‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬والے‮ ‬بچے‮ ‬کی‮ ‬کیسے‮ ‬مدد‮ ‬کر‮ ‬سکتا‮ ‬ہے؟

    آپ‮ ‬نے‮ ‬اپنے‮ ‬بچے‮ ‬میں‮ ‬اس‮ ‬بیماری‮ ‬کی‮ ‬جو‮ ‬بھی‮ ‬علامات‮ ‬اور‮ ‬نشان‮ ‬دیکھے‮ ‬ھیں‮ ‬،‮ ‬انِہیں‮ ‬اپنے‮ ‬ڈاکٹر‮ ‬کو‮ ‬بتائِے۔‮ ‬خون‮ ‬کے‮ ‬ٹیسٹ‮ ‬کے‮ ‬بعد‮ ‬ھی‮ ‬بیماری‮ ‬کی‮ ‬تشخیش‮ ‬ھو‮ ‬سکتی‮ ‬ھے۔‮ ' ‬تھیلسمیا‮ ‬مائینر‮' ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬کسی‮ ‬علاج‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬نہیں‮ ‬ھوتی،جب‮ ‬کہ‮' ‬تھلسمیا‮ ‬میجر‮' ‬کو‮ ‬ھر‮ ‬ماہ‮ ‬خون‮ ‬بدلوانے‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ھوتی‮ ‬ھے‮ ‬۔‮ ‬جسکی‮ ‬وجہ‮ ‬سے‮ ‬خون‮ ‬میں‮ فولاد‮ ‬کی‮ ‬مقدار‮ ‬بڑھ‮ ‬جاتی‮ ‬ھے‮ ‬اور‮ ‬اس‮ ‬سے‮ ‬جگر‮ ‬کے‮ ‬خراب‮ ‬ھونے‮ ‬کا‮ ‬خطرہ‮ ‬ھو‮ ‬جاتا‮ ‬ہے۔‮ ‬اس‮ ‬نقصان‮ ‬کو‮ ‬دور‮ ‬کرنے‮ ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬دوائیاں‮ ‬دی‮ ‬جاتی‮ ‬ہیں‮ ‬جس‮ ‬سے‮ ‬آئرن‮ ‬کی‮ ‬زیادتی‮ ‬میں‮ ‬کمی‮ ‬واقع‮ ‬ہو‮ ‬جاتی‮ ‬ہے۔‮
    پرھیز

    جن‮ ‬لوگوں‮ ‬کوکسی‮ ‬قسم‮ ‬کا‮ ‬بھی‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬ھے‮ ‬انہیں‮ ‬جننیاتی‮ ‬کونسلینگ‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ہے۔‮ ‬پیدائش‮ ‬سے‮ ‬قبل‮ ‬کے‮ ‬ٹیسٹ‮ ‬بھی‮ ‬کرائے‮ ‬جا‮ ‬سکتے‮ ‬ھیں
    پیچیدگیاں

    خرابی‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬میں‮ ‬مبتلا‮ ‬بچے‮ ‬کو‮ ‬پتے‮ ‬میں‮ ‬پتھرہو‮ ‬سکتے‮ ‬ہیں۔‮ ‬بڑھوتڑی‮ ‬میں‮ ‬کمی‮ ‬ہو‮ ‬سکتی‮ ‬ھے‮ ‬،‮ ‬اگر‮ ‬اس‮ ‬بیماری‮ ‬کا‮ ‬علاج‮ ‬نہ‮ ‬کیا‮ ‬جائے‮ ‬تو‮ ‬دل‮ ‬کا‮ ‬فیل‮ ‬ہو‮ ‬جانا‮ ‬یا‮ ‬انفیکشن‮ ‬ھو‮ ‬جانا‮ ‬،موت‮ ‬کی‮ ‬وجہ‮ ‬بن‮ ‬سکتا‮ ‬ہے۔‮ ‬جب‮ ‬علاج‮ ‬شروع‮ ‬ہوتا‮ ‬ہے‮ ‬توسب‮ ‬سے‮ ‬بڑی‮ ‬پیچیدگی‮ ‬خون‮ ‬میں‮ ‬زیادہ‮ ‬آئرن‮ ‬کا‮ ‬ہونا‮ ‬ہے۔‮
    طبعی‮ ‬مدد‮ ‬کب‮ ‬لینی‮ ‬چاہیے

    آگر‮ ‬آپکے‮ ‬بچے‮ ‬میں‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬کمی‮ ‬کی‮ ‬علامات‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ھیں‮ ‬تو‮ ‬فوری‮ ‬بچے‮ ‬کے‮ ‬ڈاکٹر‮ ‬سے‮ ‬رابط‮ ‬قائم‮ ‬کریں۔‮ ‬اگر‮ ‬آپکے‮ ‬خاندان‮ ‬میں‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬کی‮ ‬ھسٹری‮ ‬ہے‮ ‬تو‮ ‬آپ‮ ‬کے‮ ‬لیئے‮ ‬اپنا‮ ‬خون‮ ‬کا‮ ‬ٹیسٹ‮ ‬کروانا‮ ‬بھی‮ ‬ضروری‮ ‬ہے۔‮ ‬مطلب‮ ‬کہ‮ ‬آپ‮ ‬خود‮ ‬کیریر‮ ‬ہیںَ
    کلیدی‮ ‬نکات
    • تھیلسمیا‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماری‮ ‬ہے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬اس‮ ‬جین‮ ‬میں‮ ‬خرابی‮ ‬کی‮ ‬وجہ‮ ‬سےپیدا‮ ‬ھوتی‮ ‬ھے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬ھیموگلوبن‮ ‬کو‮ ‬پیدا‮ ‬کرتی‮ ‬ھے۔
    • تھیلیسیمیا‮ ‬مورثی‮ ‬انیمیا‮ ‬ہو‮ ‬تا‮ ‬ھے۔‮ ‬یہ‮ ‬بیماری‮ ‬مشرق‮ ‬وسطی،‮ ‬افریقہ‮ ‬یا‮ ‬ایشیا‮ ‬میں‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ہے۔‮
    • تھیلیسمیا‮ ‬کے‮ ‬مریض‮ ‬بچے‮ ‬زرد‮ ‬نطر‮ ‬آتے‮ ‬ھیں‮ ‬اور‮ ‬انہیں‮ ‬سانس‮ ‬لینے‮ ‬میں‮ ‬مشکل‮ ‬کا‮ ‬سامنا‮ ‬ہوتا‮ ‬ہے
    • تھیلسمیا‮ ‬میجر‮ ‬میں‮ ‬ہر‮ ‬مہینے‮ ‬خون‮ ‬بدلنے‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ہوتی‮ ‬ہے‮
 

زبیر مرزا

محفلین
تمام احباب سے درخواست ہے اپنا خون اور مالی عطیات ان اداروں
میں جا کر دیں جو اس قسم کے مریضوں کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ان سماجی اداروں میں جا کر ان مریضوں سے ملاقات
کریں۔ انہیں تحائف دیں اور ان سماجی اداروں کی حوصلہ افزائی کریں جو ان
مریضوں کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مریضوں سے ملاقات کے
بعد ہی ہم میں یہ احساس اجاگر ہوگا کہ اس معاشرے میں کئی لوگ ایسے ہیں
جنہیں ہماری ضرورت ہے کہ جن کی زندگیوں کادارو مدار ہمارے عطیہ کیے ہوئے
خون اور پیسے پر ہے۔ ہم اپنی مصروف زندگی سے اپنے تفریحی کے اوقات میں سے کچھ وقت
ان مریضوں کے لیے مختص کر دیں۔ یہ بات تو ہم روز ہی سنتے ہیں کہ
جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کوبچالیا تو آئیے میدان عمل میں اور ان ننھے فرشتوں کی زندگی کو بچانے کی کوشش کریں دامے درمے سخنے
 

زبیر مرزا

محفلین
جن کے ہاتھوں کی نرمی پھولوں سی ہے
جن کی آنکھیں میں چمک ستاروں سی ہے
ان کے بازو میں سوئیا اترنے لگیں
ان کی سسکیوں سے تلتیاں بھی ڈرنے لگیں
slider-img1.jpg
 
Top