ہماری توجہ کے طالب ننھے فرشتے

شمشاد

لائبریرین
زحال بھائی بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس سلسلے کو قبول و منظور فرمائے اور خزانے سے مدد فرمائے۔
انشاء اللہ جو بھی ہو سکا استطاعت کے مطابق مدد کریں گے۔

قدم قدم پر آپ کا مشورہ درکار ہو گا۔
 

زبیر مرزا

محفلین
شمشاد بھائی جزاک اللہ اسی جذبے کی ضرورت ہے اس کو پروان چڑھانا ان بچوں کو ہماری ضرورت ہے
ان کا آسرابنانا ہے ان کی مدد کرنی ہے -شمشاد بھائی ان کی آہوں اورسسکیوں کو مسکراہٹوں میں بدلنے کا عزم کرنا ہے
ہم نے اس ملک پر تقریریں بہت کرلیں اب ان لفاظ کو عمل کے سانچے میں ڈھالنا ہے
 
میں نے ویڈیو تو نہیں دیکھی مگر اس تکلیف کو سمجھنے کے لیے اسے دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں۔ میں اس عمل میں تمہارے ساتھ ہوں اور انشاءللہ اس بیماری سے بچاؤ اور روک تھام کے لیے جو کردار ادا ہو سکے اس کرنے کے لیے تیار ہوں۔
 

مہ جبین

محفلین
اللہ پاک ان پھولوں کو صحتِ کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے اور ان کے پھول سے چہروں پر مسکراہٹیں رقص کریں
اور ہم سب کو اس کارِ خیر میں بھرپور حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زحال بھائی جب لاہور میں تھے تو چھوٹا بھائی اور میرے کچھ احباب مستقل ہر کچھ عرصہ بعد یہ فریضہ سر انجام دیتے تھے۔ وہ لوگ تو یہ کام ابھی بھی کر رہے ہیں۔ پر میں ابھی دور ہو گیا ہوں ان معاملات سے۔ انشاءاللہ یہاں اسلام آباد میں بھی کسی طور اس کام کو دوبارہ شروع کرتا ہوں۔ انشاءاللہ
 

زبیر مرزا

محفلین
جزاک اللہ نیرنگ خیال میں تو اس تکلیف دہ بیماری اور اس میں مبتلا بچوں کے بارے میں قطعی لا علم تھا اسے غفلت ہی کہا جاسکتا ہے
کہ معاشرے میں ایسے افراد موجود ہوں جو ہماری مدد کے منتظرہوں اور ہم اُن کی جانب متوجہ ہی نا ہوں کے ہمارے معمولی اورخودساختہ
مسائل اورتفریحات سے ہمیں فرصت ہی نہیں ملتی - تھلیسمیا کے سلسلے میں ہماری ذمہ داریا بہت ہیں کہ اس سے متعلق آگاہی کو عام کیا جائے
اور ان افراد کی مدد کی جائے جو اس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور شدید مالی مسائل اورمشکلات کا سامنا بھی کررہے ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زحال مرزا بھائی یاد ہے اسی دھاگے کے شروع میں ہم نے بات کی تھی کہ جب تک یہ گفتگو میزوں سے نکل کر ہماری عملی زندگی کا حصّہ نہ بنے گی فائدہ نہ ہوگا۔ انشاءاللہ ہم معاشرے کے ان پہلوؤں کو نظرانداز نہ کریں گے اور اپنے تئیں جو بھی بن پڑے گا کریں گے۔ اپنے حصے کی شمع جلائیں گے۔ سارے نہ سہی کچھ آنسو تو کم کر پائیں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
زحال مرزا بھائی یاد ہے اسی دھاگے کے شروع میں ہم نے بات کی تھی کہ جب تک یہ گفتگو میزوں سے نکل کر ہماری عملی زندگی کا حصّہ نہ بنے گی فائدہ نہ ہوگا۔ انشاءاللہ ہم معاشرے کے ان پہلوؤں کو نظرانداز نہ کریں گے اور اپنے تئیں جو بھی بن پڑے گا کریں گے۔ اپنے حصے کی شمع جلائیں گے۔ سارے نہ سہی کچھ آنسو تو کم کر پائیں گے۔
بلاشک محترم زحال بھائی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں اس آگہی کو عام کیا محفل اردو پر ۔
اور جتنے بھی حساس دل لوگوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا ۔
اللہ انہیں اجر خیر سے نوازتے زحال بھائی کو بھی جزائے خیر سے نوازے گا ان شاءاللہ
 

زبیر مرزا

محفلین
شکریہ نیرنگ خیال اور نایاب بھائی میں تو صرف اس بات کو آگے کیا ہے اور درد کے رشتے کو استوار کرنے کی سعی کی ہے
فرحت کیانی نے بھی اس سلسلے میں مدد کی اور آپ احباب بھی اس کو آگے بڑھانے اور اس میں عملی طورپر شرکت اور اس کارخیر
میں اہم کردار ادا کررہے ہیں
 

زبیر مرزا

محفلین
زحال بھیا
ڈو لیٹ می نو
ہاؤ آئی کین ہیلپ پلئز
شکریہ مقدس آپ اس سلسلے میں ڈونشن دے سکتے ہو - جو ادارے تھلیسمیا کے مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں فنڈز کی قلت کا شکار
رہتے ہیں کہ اس جانب کم لوگ توجہ دیتے ہیں اور اس بیماری کا علاج کافی مہنگا ہے -
میں نے کچھ اداروں کے لنک اس دھاگے میں اور ایک اوردھاگے تھلیسمیا کیا ہے میں شئیر کیے ہیں
اللہ تعالٰی آپ کو اس نیک سوچ اور کارخیرمیں دلچسپی اور حصہ لینے کا اجر ّعطا فرمائے
ایک لنک یہ ہے آپ اسے وزٹ کرسکتے ہو
http://www.thalassaemia.org.pk/
 

سارہ خان

محفلین
میرا بھائی تھیلیسیمیا کا پیشنٹ تھا ۔۔ 17 سال کی عمر میں اس کی ڈیتھ ہوئی تھی ۔۔ ڈاکٹرز کہتے تھے ایسے بچوں کو مت پڑھائیں ۔۔ لیکن وہ اتنا ذہین تھا پڑھنے کا بے حد شوق۔۔ فرسٹ ایئر کا رزلٹ اس کی ڈیتھ کے بعد آیا تھا۔۔۔ میں جب جب یہاں زحال بھائی کے دستخط دیکھتی ہوں بہت ڈسٹرب ہو جاتی ہوں ۔۔۔اور ابھی یہ دونوں تھریڈز پڑھ کر:(:(:(:( میرے دونوں بھائی جہاں کہیں فاطمید فائونڈیشن کا کیمپ دیکھتے ہیں بلڈ دینے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔۔ اور ان بچوں کی جتنی ہیلپ ہم لوگ کر سکتے ہیں کرتے ہیں ۔۔اللہ تعالی سب کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھے ۔۔یہ بچے اپنی چھوٹی سی زندگی میں بے پناہ تکلیفیں دیکھ کے جاتے ہیں :(:(:(:(
 

زبیر مرزا

محفلین
سارہ اللہ تعالٰی آپ کے بھائی کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے گا اور اس کوجو تکلیفیں دنیا میں ہوئی ین کا ازالہ فرمادے گا کہ
وہ رحیم وکریم ہے - میں اس قدر کمزوردل ہوں کہ کسی کو روتے دیکھ کرروپڑتا ہو لیکن پتا نہیں کیسے یہ پروگرام دیکھ لیا یہ کوئی اشارہ تھا
زندگی کی نعمتوں کا شکر کرنے اور تکلیفوں میں مبتلا افراد کے درد کا احساس دلانے کے لیے - میں نے جس دن سے یہ پروگرام دیکھا میں
دل سے ہنس نہیں سکا میری کیفیت کرب کی سی ہے کہ اے اللہ میں اتنا غافل اور بے رحم ہوں کہ معصوم فرشتوں سے بچے تڑپ رہے ہیں اور
میں مزے کرنے اور پیسے فضول کاموں اورشاپنگ میں اُڑارہا ہوں :( مجھے اپنے آپ سے گھن آنے لگی
زندگی صرف اپنے لیے ہی نہیں ہے کہ
اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
سارہ آپ اس تکلیف سے واقف ہیں - آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اللہ نے نیکی اور اس کارخیر کے شرف سے نوازا ہے
جزاک اللہ
غم اپنا ہو تو انفرادی دُکھ اور اجتماعی ہو تو نیکی بن جاتا ہے - اللہ کریم آپ کو خیرکثیرعطا فرمائے
سیگنیچرتو ایک طرف میں تو نمائندہ تصویر بھی ایک تھلیسمیا میں مبتلا بچے کی لگانا چاہتا ہوں کہ مگر پتا نہیں کیوں ہمت نہیں ہوتی :(
دعا کریں اللہ تعالٰی مجھے اس کام میں استقامت عطا فرمائے اورزندگی کو انسانوں کی طرح جینے کا سلیقہ سکھائے
 

نایاب

لائبریرین
میرا بھائی تھیلیسیمیا کا پیشنٹ تھا ۔۔ 17 سال کی عمر میں اس کی ڈیتھ ہوئی تھی ۔۔ ڈاکٹرز کہتے تھے ایسے بچوں کو مت پڑھائیں ۔۔ لیکن وہ اتنا ذہین تھا پڑھنے کا بے حد شوق۔۔ فرسٹ ایئر کا رزلٹ اس کی ڈیتھ کے بعد آیا تھا۔۔۔ میں جب جب یہاں زحال بھائی کے دستخط دیکھتی ہوں بہت ڈسٹرب ہو جاتی ہوں ۔۔۔ اور ابھی یہ دونوں تھریڈز پڑھ کر:(:(:(:( میرے دونوں بھائی جہاں کہیں فاطمید فائونڈیشن کا کیمپ دیکھتے ہیں بلڈ دینے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔۔ اور ان بچوں کی جتنی ہیلپ ہم لوگ کر سکتے ہیں کرتے ہیں ۔۔اللہ تعالی سب کو موذی بیماریوں سے محفوظ رکھے ۔۔یہ بچے اپنی چھوٹی سی زندگی میں بے پناہ تکلیفیں دیکھ کے جاتے ہیں :(:(:(:(
بلاشک وہ اللہ سچا بے نیاز ہے ۔
اللہ تعالی آپ کے بھائی کی مغفرت فرمائے ۔
آپ کے بھائیوں کو سدا اللہ تعالی ہمت و طاقت سے نوازے آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ہمیں اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہئیے۔ دامے درمے سخنے۔ اگر اور کچھ نہیں دے سکتے تو اپنا وقت تو دے سکتے ہیں ناں۔ کبھی ان مریضوں کے ساتھ جو ہسپتال میں ہیں، چند لمحات گزارنے ہی چلے جائیں تو ان کی خوشی قابلِ دید ہوتی ہے۔ کسی وجہ سے یہ کرنا بھی مشکل ہو تو آگاہی پھیلانا بھی ایک طرح کی مدد ہی ہے۔ ہو سکتا ہے ہماری بات کسی ایسے تک بھی پہنچ جائے جو کسی بھی طرح ان کی تکلیف کم کرنے کا باعث بن سکے۔

زحال مرزا اللہ تعالیٰ آپ کو بہت اجر عطا فرمائے۔ آمین
 

زبیر مرزا

محفلین
شکریہ فرحت کیانی اللہ تعالٰی نے ہمیں جو نعمتیں دی ہیں ، صحت، دولت ، گھربار ، خاندان، تعلیم لاتعداد اور اس میں اورلوگوں کا بھی
حصہ ہے جن کے لیے ہم نے وسیلہ بننا ہے اور ان کی مدد بحثیت انسان، مسلمان اور پاکستانی ہماری ذمہ دایوں میں شامل ہونا چاہیے
 
Top