ہمارا دشمن کون؟؟؟؟ (کیا ہندوستان ہمارا دشمن ہےِ؟)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ اب بھی بہت چھوٹے لگ رہے ہیں ۔ ہندوستان کی حکومت اپنے مفادات کے لیئے کام کرتی ہے ۔ ہمارے نہیں ۔ یہ کام ہماری حکومت کا ہے کہ اپنے مفادات کی حفاظت کرے ۔ اور اگر آج مسئلہ کشمیر کور ایشو ہے تو اسے ہونا چاہیئے لیکن اس وقت یہی کور ایشو کہاں تھا جب شملہ میں اس کا سودا ہوا تھا ۔۔؟

ابھی تو میں‌جوان ہوں
فیصل بیٹا میں‌ اپ کو بہت محبت سے مخاطب کرتا رہا ہوں‌مگر اپکا رویہ اچھا نہیں
بہرحال اپکی یہ بات درست ہے کہ شملہ سمجھوتہ میں‌ بہت کچھ ہوا ۔ یہ اس لیے کہ فوج یہ جنگ ہار چکی تھی اور ہاری ہوئی جنگ میز پر جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
اس مسئلہ کا ایک اور کور ایشو فوج بھی ہے۔ اور فوج کی رکھوالی امریکہ۔ پاکستان ہندوستان دشمنی میں‌ امریکی بنیے کی بڑی بن اتی ہے۔
 
پاکستانی حکومت کو بھی یہاں دشمن کوئی نہیں سمجھتا، نہ حکومت، نہ عوام، گنتی کے کچھ ہندو تنظیم کے فرد ہیں. زینب، اگر تمہاری بات میں سچائی ہے تو ربط دو، یا تو مجھے غلط ثابت کرنے کے لئے مجہول روابط بھی دئے جاتے ہیں، لیکن میری بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے نہیں... یہ صرف پاکستانی سائٹس کا ہی کمال ہے کہ ان کو علم ہوتا ہے کہ یہاں ہندوستانیوں یا ہندوؤں نے پاکستان کی اس طرح مخالفت کی. اسی لئے میں کہتا ہوں کہ تاریخ چھوڑو، ادب ہی پڑھو غیر منقسم ہندوستان کا، غالب کے خطوط ہی پڑھو، کہیں پتہ چلتا ہے کہ غالب کے کسی ہندو شاگرد کے ساتھ ان کا رویہ کچھ اور تھا، خود میرے دادا استاد ہندو تھے. اور اس کے علاوہ بچپن میں کسی شخص سے بہت متاثر اور مرعوب رہا ہوں وہ گوہر چچا تھے، یعنی جیون لعل گوہر. والد کے دوست. بلکہ دور کیوں جاؤ، خود پاکستان کے اشفاق احمد کا "گڈریا" پڑھ لو.. یہ صرف اور صرف سن چالیس میں خلیج بن گئی ہے (بنیاد چاہے پہلے پڑ گئی ہو، اور انگریزوں کا شاخسانہ ہے، اس میں کیا شک ہے. اس لئے اب بھی سوچو. اگر یہ سب نہیں ہوتا، ہندوستان پاکستان الگ نہ ہوئے ہوتے، مسلم لیگ اور کانگریس میں اس معاملے میں اختلافات نہ ہوتے تو آزاد ہندوستان ( اسے اکھنڈ ہندوستان مت سمجھ لینا، ان کا رویہ دوسرا ہے.ٔ( کی کیا حالت ہوتی، ہمارے مشترکہ مسلم قوم کتنے عروج پر ہوتی. دشمنی اگر ہے بھی، تو محض اوڑھی ہوئی دشمنی ہے. ذرا میڈیا کے زہر سے باہر نکل کر سوچیں پاکستانی دوست تو بہتر ہے.
شمشاد اور فیصل کا رویہ بھی دیکھ رہا ہوں اور خیال یہ ہے کہ شاید ان کا رویہ سعودی میں بنا ہو گا جہاں وہ خود کئی ہندوستانیوں سے ربط میں آئے ہوں گے. لیکن زینب... کیا تم ابھی حال میں گئی ہو سعودی؟

ہندوستان پاکستان اکھٹے رہتے تو لامحالہ انگریز کو حکومت مسلمان کے حوالے ہی کرنی پڑتی۔ اس بات سے میں‌متفق ہوں۔ اپکی بات کا مزید جواب دوں‌گا مگر اذان ہورہی ہے اور مجھے جانا ہے۔
جاری۔۔
 
زینب

محفلین
پاکستانی حکومت کو بھی یہاں دشمن کوئی نہیں سمجھتا، نہ حکومت، نہ عوام، گنتی کے کچھ ہندو تنظیم کے فرد ہیں. زینب، اگر تمہاری بات میں سچائی ہے تو ربط دو، یا تو مجھے غلط ثابت کرنے کے لئے مجہول روابط بھی دئے جاتے ہیں، لیکن میری بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے نہیں... یہ صرف پاکستانی سائٹس کا ہی کمال ہے کہ ان کو علم ہوتا ہے کہ یہاں ہندوستانیوں یا ہندوؤں نے پاکستان کی اس طرح مخالفت کی. اسی لئے میں کہتا ہوں کہ تاریخ چھوڑو، ادب ہی پڑھو غیر منقسم ہندوستان کا، غالب کے خطوط ہی پڑھو، کہیں پتہ چلتا ہے کہ غالب کے کسی ہندو شاگرد کے ساتھ ان کا رویہ کچھ اور تھا، خود میرے دادا استاد ہندو تھے. اور اس کے علاوہ بچپن میں کسی شخص سے بہت متاثر اور مرعوب رہا ہوں وہ گوہر چچا تھے، یعنی جیون لعل گوہر. والد کے دوست. بلکہ دور کیوں جاؤ، خود پاکستان کے اشفاق احمد کا "گڈریا" پڑھ لو.. یہ صرف اور صرف سن چالیس میں خلیج بن گئی ہے (بنیاد چاہے پہلے پڑ گئی ہو، اور انگریزوں کا شاخسانہ ہے، اس میں کیا شک ہے. اس لئے اب بھی سوچو. اگر یہ سب نہیں ہوتا، ہندوستان پاکستان الگ نہ ہوئے ہوتے، مسلم لیگ اور کانگریس میں اس معاملے میں اختلافات نہ ہوتے تو آزاد ہندوستان ( اسے اکھنڈ ہندوستان مت سمجھ لینا، ان کا رویہ دوسرا ہے.ٔ( کی کیا حالت ہوتی، ہمارے مشترکہ مسلم قوم کتنے عروج پر ہوتی. دشمنی اگر ہے بھی، تو محض اوڑھی ہوئی دشمنی ہے. ذرا میڈیا کے زہر سے باہر نکل کر سوچیں پاکستانی دوست تو بہتر ہے.
شمشاد اور فیصل کا رویہ بھی دیکھ رہا ہوں اور خیال یہ ہے کہ شاید ان کا رویہ سعودی میں بنا ہو گا جہاں وہ خود کئی ہندوستانیوں سے ربط میں آئے ہوں گے. لیکن زینب... کیا تم ابھی حال میں گئی ہو سعودی؟

انکل جی کبھی آپ کو فرصت ملے یا جب کبھی انڈیا یا پاکستان میں کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہو تو

آپ تھوڑی دیر کو زی نیوز/سٹار نیوز لگا کے دیکھیے گا اپ کو میرے اس روایے کا بخوبی علم ہو جائے گا۔۔۔۔۔

جی میں‌گئی ہوں سعودیہ دو بار ابھی پچھلے سال بھی گئی ہوئی تھی پر میرا خیال ہے کہ یہاں یو اے ای میں انڈینز اور پاکستانی سعودیہ سے زیادہ ہیں ۔۔۔ہمارے بھی تعلقات جان پہچان ہے بہت سیے انڈینز سے پر انکل جی میں‌نے تو یہی دیکھا ہے کہ وہ لوگ ہمیشہ پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں جب ملتے ہیں کوئی نا کوئی پاکستان کا واقعے کا زکر کر کے"ارے تمہارے ملک میں یہ ہوا کیا کیا ہو رہا ہے نا۔مطلب ان کا لب و لہجہ طنزیہ ہوتا ہے ۔۔اگر مناوواں والے واقعے کو لے کر طنز کیا جا سکتا ہے تو کل ہی ہوئے انڈیا میں واقعے۔۔۔جس میں ایک ٹرین کو بہار میں‌علیھدگی پسند لوگوں‌نے یرغمال بنا لیا جس میں 800 لوگ سوار تھے کیوں طنز نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔

آپ کلی طور پر انکاری ہیں کہ انڈیا میں پاکستان کے خلاف کوئی جزبات نہیں جہاں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کھیلنے جائے تو پچیں تک اکھاڑ دی جاتی ہیں قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں انڈیا سے نکل جانے کو کہا جاتا ہے کیا کبھی بھی جب جب انڈیا سے کوئی پاکستان آیا ایسا کوئی بھی واقعہ ہوا۔۔۔۔۔۔اب اپ ساری باتیں چھوڑ دیں تو حالیہ الیکشن مہم ہی دیکھ لیں۔کوئی کہتا ہے کہ اپنی فوج پاکساتنبھجیں گیے حکومت میں آکے تو کوئی کہتا ہے کہ پاکستان پر حملہ کریں‌گے۔۔مانا یہ سیاسی لوگ ہین سیاسی باتیں ہیں پر یہ سیاسی باتیں کیوں ہیں کیوں‌کہ سیاست دان اپنی عوام کی سوچ اپنی عوام کی خواہش پہچناتی ہیں وہ جانتے ہیں کہ کس بات پر ان کے ووٹر پر جوش ہو کر انہیں ووٹ دے سکتے ہین تو کیا وہ لاکھوں‌کے ووٹر چند لوگ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔انکل جی آپ پلیز کبھی ٹائم نکال کر زی نیوز دیکھیے گا ان کے تبصرے ان کےتضزیے پھر بتایئے گا کہ میں اپنے پاس سے بات نہین کر رہی تھی
 
الف عین

لائبریرین
میری پھر وہی درخواست ہے۔ میرے پاس ٹی وی نہیں ہے، لنک بھیجو، مجھے تو کچھ ایسا نظر نہیں آتا زینب۔۔۔
اب معلوم ہوا کہ چاند خلیج میں ہے، میں سمجھتا تھا کہ سعودی میں ہی ہے۔
 
عسکری

معطل
پر ہمارے پاس تو دماغ میں فیڈ ہو چکا ہے انڈین نیوز سن سن کر کہ دشمن ایک ہے وہ ہے انڈیا بس
 
الف عین

لائبریرین
وہی تو میرا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے یہ بات کوٹ کوٹ کر بھر دی ہے پاکستانیوں کے دماغوں میں۔ ایک ہوا بٹھا دیا ہے ہندوستان کے بارے میں۔۔۔
ہاں، یہ تو بھول ہلی گیا کہ ’سمت‘ کا اداریہ دیکھیں
http://samt.herokugarden.com/samt15/view/121
یہ تحریر اس تھریڈ سے پہلے کی ہے، تقریبا ایک ماہ قبل کی۔
 
طالوت

محفلین
یہاں اصل معاملے پر تو چند ایک کے سوا شاید ہی کسی نے بات کی ہو ۔۔۔ باقی سب تو بھارتی دفاع ، بھارتی محبت اور بھارتی دشمنی کی بین بجا رہے ہیں ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
بہر حال میں الف عین کی اس بات سے ہرگز متفق نہیں کہ ہندوستان میں پاکستان مخالف جذبات نہیں پائے جاتے بلکہ اگر کہوں کہ زیادہ شدت سے پائے جاتے ہیں تو غلط نہ ہو گا ۔۔ پاکستان میں ہندوستانی میڈیا جسطرح سے دیکھا جاتا ہے اور بد قسمتی سے اس کا اثر لیا جاتا ہے اس کا ثبوت ایک پروگرام میں چکوال سے ایک کالر نے بخوبی دیا تھا ۔۔ موصوف پاکستان میں رہ کر بھارت کو "ڈیفینڈ" کر رہے تھے اور وہ بھی بڑے بھونڈے طریقے سے ۔۔ اور یہاں میرے بے شمار بھارتی دوست ہیں بلکہ پاکستان میں رہتے ہوئے بھی ایک آدھ سے انٹنیٹ پر شناسائی رہی ۔۔ عموما بھارتی شہریوں کو اپنے ملک کی سیاست و ماحول کا بہت کم علم ہوتا ہے ۔۔ اسلیے وہ صرف اپنے علاقے یا اسٹیٹ کی حد تک ہی بات کر پاتے ہیں ۔ اور ظاہر ہے پاکستان مخالف جذبات ہر جگہ مختلف ہونگے ۔۔
وسلام
 
عسکری

معطل
وہی تو میرا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے یہ بات کوٹ کوٹ کر بھر دی ہے پاکستانیوں کے دماغوں میں۔ ایک ہوا بٹھا دیا ہے ہندوستان کے بارے میں۔۔۔
ہاں، یہ تو بھول ہلی گیا کہ ’سمت‘ کا اداریہ دیکھیں
http://samt.herokugarden.com/samt15/view/121
یہ تحریر اس تھریڈ سے پہلے کی ہے، تقریبا ایک ماہ قبل کی۔

ایک لفظ کے علاوہ سب صحیح کہا ہمیں پاکستانی میڈیا نے نہیں بھارتی میڈیا نے سب سکھایا پاکستانی میدیا تو ابھی بچہ ہے ہندو جھوٹوں کے آگے ساری دنیا کا سب سے ڈھیٹ اور ہٹ دھرم ہے آپ کا بھارت مہان ایک تو نفرت کے طوفان چلا رکھے ہیں بھارتی میڈیا نے اور آپ ہیں کہ ہمیں اور ہمارے میدیا کو الزام بھی دے رہے ہیں جیو اے آر وائی آج نیوز تو ابھی کے چینیل ہیں سہارا زی سٹار نے ہمیں پچپن میں سکھا دیا کہ انڈیا کے علاوا ہمارا کوئی دشمن نہیں اور آپ میرے بزرگ ہو ورنہ جواب اچھا دیتا آپ کو کہ کون کس کو نفرت سکھا رہے ایک تو آپ کے میڈیا نے پروپیگنڈا نفرت اور الزام تراشیوں کا طوفان مچا رکھا ہے اور آپ ہیں کہ ہمارے 3 چینلوں والے میڈیا کو الزام دے رہے ہیں چراغ کے نیچے اندھیرا:talktothehand:
 
زیک

مسافر
پاکستان انڈیا میں نہیں جانتا کہ پاکستان چھوڑے عرصہ ہوا اور انڈیا کبھی گیا نہیں۔ البتہ یہاں امریکہ میں ہر قسم کے پاکستانی اور انڈین دیکھے ہیں۔ بہت سوں کی آپس میں اچھی دوستیاں ہوتی ہیں اور کچھ متعصب بھی ہیں۔ انڈیا کے حوالے سے جنوبی انڈیا کے لوگ اکثر پاکستان یا مسلمان دشمنی کا بالکل شکار نہیں لگتے جبکہ پاکستان کے قریب کے علاقوں کے ہندی یا سندھی بولنے والے کئ دفعہ متعصب پائے ہیں۔

نوٹ: تھریڈ کا عنوان سمجھ نہیں آیا کہ آیا یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ ہمارا دشمن کون؟
 
عندلیب

محفلین
پاکستان انڈیا میں نہیں جانتا کہ پاکستان چھوڑے عرصہ ہوا اور انڈیا کبھی گیا نہیں۔ البتہ یہاں امریکہ میں ہر قسم کے پاکستانی اور انڈین دیکھے ہیں۔ بہت سوں کی آپس میں اچھی دوستیاں ہوتی ہیں اور کچھ متعصب بھی ہیں۔ انڈیا کے حوالے سے جنوبی انڈیا کے لوگ اکثر پاکستان یا مسلمان دشمنی کا بالکل شکار نہیں لگتے جبکہ پاکستان کے قریب کے علاقوں کے ہندی یا سندھی بولنے والے کئ دفعہ متعصب پائے ہیں۔
آپ کا تجزیہ صحیح ہے۔ جنوبی ہند اور مشرقی ہند میں ہندو توا وادی کا زور بہت کم اور بالخصوص جنوبی ہند میں نہیں کے برابر ہے۔ آپ کو کبھی انڈیا آنے کا اتفاق ہو تو حیدرآباد ، بنگلور ، کلکتہ کا مقابلہ دہلی ، لکھنؤ ، احمدآباد اور ممبئی سے کر کے ضرور دیکھیں۔
 
اس دھاگے کے مواد اور مباحثے سے پرے مجھے جو چیز روز اول سے سمجھ میں نہیں آئی وہ ہے اس دھاگے کا عنوان۔

ہمارا دشمن کون؟؟؟؟ (کیا ہندوستان ہمارا دشمن ہےِ؟)

یہاں ہمارا سے کیا مراد ہے؟ کیوں کہ اس محفل میں میری شناخت اردو سے ہے۔ ممکن ہے دوسرے احباب کی نہ ہو۔ یا وہ کسی اور سمت میں بات کر رہے ہوں جب کہ موضوع یہ ہو کہ "کیا ہندوستان اہلِ اردو کا دشمن ہے؟" :) اب حقیقت تو صاحب موضوع جانیں۔

اور اگر "ہمارا" سے وہی مراد ہے جس پر گفتگو چل نکلی ہے تو مجھے شدید احتجاج ہے اس بات پر کہ محفل کو دانستہ یا غیر دانستہ کسی خاص ملک کی ملکیت گردانا جا رہا ہے اور دوسرے ممالک کے احباب کو بطور مہمان تصور کیا جا رہا ہے۔ جو کہ اس محفل کے اغراض و مقاصد اور اجینڈا کے خلاف ہے۔

مجموعی طور پر میری مراد یہ ہے کہ اس لا یعنی گفتگو کو ختم ہونا چاہئے یا کسی دوسرے زمرے میں جانا چاہئے کہ اب یہ گپ شپ کے دائرے سے خارج ہوتا نظر آ رہا ہے۔
 
ابو حسان

محفلین
یہ تھریڈ ایک پاکستانی نے لکھا ہے اور اس کی مراد ہمارا سے پاکستانیوں کی ہے آپ کا احتجاج غیر مقبول ہے ۔ البتہ اعتراض درست ہے کہ یہ بحث کچھ نتیجہ نہیں نکالنے والی ۔ ہی ہی ہی
 
یہ تھریڈ ایک پاکستانی نے لکھا ہے اور اس کی مراد ہمارا سے پاکستانیوں کی ہے آپ کا احتجاج غیر مقبول ہے ۔ البتہ اعتراض درست ہے کہ یہ بحث کچھ نتیجہ نہیں نکالنے والی ۔ ہی ہی ہی

برادرم محفل میں خوش آمدید!

آپ کچھ وقت گزاریں گے اس محفل میں تو آپ بھی آگاہ ہو ہی جائیں گے۔ ویسے اس تھریڈ کے بانی کو ہم کئی حوالوں سے جانتے ہیں۔ وہ ایک پاکستانی بھی ہیں، وہ ایک شاعر بھی ہیں، وہ ایک ادب شناس بھی ہیں، وہ ایک اردو دوست بھی ہیں، وہ ایک استاذ اور شاگرد بھی ہیں، وہ ایک پر دیسی بھی ہیں۔ اس لئے یہ غور طلب بات تھی کہ ہمارا سے ان کی کیا مراد تھی/ہے۔

ویسے میرے احتجاج کو غیر مقبول قرار دے کر آپ نے اپنی اجارہ داری کا بھی اظہار کر ہی دیا۔ ::grin:
 
تیشہ

محفلین
01hmm.gif

خرم آپ نے غلطی کردی ہے یہ تھریڈ کھول کر ۔۔۔ یہاں تو یہ سب آپس میں ہی الجھ رہے ہیں فائدہ ۔؟ :confused:

میں حیران ہوں کہ بحث کی کتنی عادت پڑچکی ہے ۔۔۔۔
جس کو دیکھو وہ بحث پے بحث کئے جارہا ہے ۔
01hmm.gif

کیا بنے گا ۔؟ :(
 
تیشہ

محفلین
یہ پوسٹ اوپر کی میں نے خرم کو لکھی ہے بھئی ۔۔ ۔۔
کوئی انجان یا نئا ممبر آکر مجھے جواب نا دے تو مہربانی ہوگی :battingeyelashes: ورنہ کہیں میں جواب دینے والے سے بحث نا کرنے پڑ جاؤں :chatterbox:

شکریہ ۔ ۔۔ ۔
 
ف۔قدوسی

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوری باجو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top