شفیق خلش :::::ہر مُصیبت جو کھڑی کی اُنھی کے خُو نے کی:::::Shafiq- Khalish

طارق شاہ

محفلین
غزل
شفیق خلِشؔ
ہر مُصیبت جو کھڑی کی اُنھی کے خُو نے کی
اُس پہ ہَٹ دھرمی ہر اِک بار یہ، کہ تُو نے کی

شرم دُورآنکھوں سے اپنوں کی ہائے ہُو نے کی
اور کچھ، اَوچھوں سے تکرار و دُو بَدُو نے کی

اِک جہاں کی رہی خواہش سی مجھ سے مِلنے کی
یُوں مِرے عِشق کی تشہیر ماہ رُو نے کی

کچھ تو پُر برگ و ثمر تھا میں اپنی محنت سے
کچھ اعانت مِری، اجداد کے لہُو نے کی

لایا پھل،اُس کو ہر اِک شے پہ دسترس، کا یقیں
تشنگی دُور جو صحرا میں آبِ جُو نے کی

تھوڑی عزّت ہُوئی حاصِلِ نہ تھوڑا پیار جہاں
خِدمت اُس گھر کی بھی، کچھ کم نہیں بَہُو نے کی

سارےکام اب کریں احباب ذمّہ داری سے
میرے زخموں کو ضرُورت نہیں ہے چُونے کی

بُرے ہُوں لاکھ وہ، مہلک کبھی نہ ہونگے خلشؔ
پروَرش جِن کی تِری امّی اور ابُو نے کی
شفیق خلشؔ
 
آخری تدوین:

ایس ایس ساگر

لائبریرین

خود فرامَوشی کا عالَم تھا فرطِ حیرت سے
ضَو فِشانی وہ مِرے سجدئے سَہُو نے کی

بُرے ہُوں لاکھ وہ، مہلک کبھی نہ ہونگے خلشؔ
پروَرش جِن کی تِری امّی اور ابُو نے کی
عمدہ غزل۔
شراکت کا شکریہ جناب۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
 
Top