ہر شے سے بڑھ کے جس کی وفاؤں کی چاہ کی

دعا کیجئے کے اللہ رب العزت میری تحریر میں اتنی برکت عطا فرما دیں کہ ہر شعر پسند کرنے کے لائق ہو جائے۔ اور استادِ محترم​
الف عین​
اور استادِ محترم​
محمد یعقوب آسی​
خوشی سے سب کو بتا سکیں کہ یہ لڑکا ہمارا شاگر ہے۔​

اس فقیر کو تو پورے طور پر شاگردی کا بھی دعویٰ نہیں جناب امجد علی راجا صاحب!
استادی تو بہت دور کی بات ہے! یار لوگ اپنا دل رکھنے کو استاد کہہ دیں تو یہ فقیر ان کا دل رکھنے کو خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔ ورنہ بھائی، یہ بہت بھاری پگڑی ہے! اس فقیر کے خمیدہ سر پر ٹک ہی نہیں پائے گی۔
 
آپ لاکھ دامن چھڑائیں ہم آپ کی جان چھوڑنے والے نہیں استاد جی:)
جبل گردد، جبلی نہ گردد :wink2:
 
غالبا یہ جملہ درست یوں ہے:
”جبل گردد جبلت نہ گردد“
یعنی پہاڑ تو اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے ، مگر فطرت کبھی نہیں تبدیل ہوسکتی ہے۔
اسی کی ہم معنی ایک اور مثل ہے:
”زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد“
یعنی زمین تو اپنی جگہ سے ہل سکتی ہے، مگر گل محمد اپنے ارادے سے منہ نہیں موڑ سکتا ہے۔
اصرار اور ضد سے کنایہ ہے۔
جیسے نحو کی اصطلاح ”مبنی“ اور”معرب“ کی تعریف میں کہا جاتا ہے:
معرب آں باشد کہ گردد باربار ،مبنی آں باشد کہ ماند برقرار۔
 
اس فقیر کو تو پورے طور پر شاگردی کا بھی دعویٰ نہیں جناب امجد علی راجا صاحب!
استادی تو بہت دور کی بات ہے! یار لوگ اپنا دل رکھنے کو استاد کہہ دیں تو یہ فقیر ان کا دل رکھنے کو خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔ ورنہ بھائی، یہ بہت بھاری پگڑی ہے! اس فقیر کے خمیدہ سر پر ٹک ہی نہیں پائے گی۔
تو یار لوگوں کے ساتھ ساتھ میرا بھی دل رکھنے کے لئے اس بھاری پگڑی کا بوجھ اٹھائے رکھیں۔ میرا بھی آپ سے نسبت کا بھرم قائم رہ جائے گا۔
ویسے میں نے زندگی میں دیکھا ہے کہ عزت کی پگڑی صرف خمیدہ سروں پر ہی ٹک پاتی ہے۔ سلامت رہیں، ہمارے سروں پر قائم دائم رہیں۔
 
اس فقیر کو تو پورے طور پر شاگردی کا بھی دعویٰ نہیں جناب امجد علی راجا صاحب!
استادی تو بہت دور کی بات ہے! یار لوگ اپنا دل رکھنے کو استاد کہہ دیں تو یہ فقیر ان کا دل رکھنے کو خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔ ورنہ بھائی، یہ بہت بھاری پگڑی ہے! اس فقیر کے خمیدہ سر پر ٹک ہی نہیں پائے گی۔
آپ کے بڑے پن کو یہی زیبا ہے۔ لمبی عمر پائیے اور ہم کندگانِ ناتراش کی تراش خراش کرتے رہیے ۔ کیا اچھا ہے کہ ہمارے اساتذہ فقیر منش لوگ ہیں۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں استادِ محترم!
 
Top