ہرجائی (برائے اصلاح)

السلام علیکم!
اپنا ایک گیت استادوں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ گزارش ہے کہ کچھ رہنمائی فرما دیں۔

ہرجائی
کیسی اَگن مارے مَن میں تُو نے پیا لگائی
صبح شام جلائے موہے تُو بڑا ہرجائی
لُٹ گیا مارا چین سانوریا، من چَندرا ستائے
رستے پہ نین سانوریا، تُو کاہے نہ آئے
خود کو چُھپاؤں اپنی نظر سے،موہے لگے پرائی
کیسی اگن مارے من میں تُو نے پیا لگائی
صبح شام جلائے موہے تُو بڑا ہرجائی
دیکھو سجنا، تم سَنگ کتنا، سُندر سب کچھ لاگے
من پاگل اِتنا، بس چلے نہ، پریم کے ایسے دھاگے
بسرا ہر غم، ساجن اب ہم، سہہ نہ سکیں جدائی
کیسی اگن مارے من میں تُو نے پیا لگائی
صبح شام جلائے موہے تُو بڑا ہرجائی
امجد میانداد​
 

الف عین

لائبریرین
مارا۔ مارے الفاظ غلط ہیں ہمارا یا ہمارے کے لئے۔ ان کو ہمرا÷ہمرے یا مھارا÷مھارے ہونا چاہئے۔ مؤخر الذکر راجستھانی ہے، وہاں کے گیتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ’ہمرا‘ عموماً استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ’صبح شام‘ کے فارسی الفاظ بھی ہندی سے بدلے جا سکتے ہیں۔ ‘سانجھ سویرے‘ کر دیں
 
مارا۔ مارے الفاظ غلط ہیں ہمارا یا ہمارے کے لئے۔ ان کو ہمرا÷ہمرے یا مھارا÷مھارے ہونا چاہئے۔ مؤخر الذکر راجستھانی ہے، وہاں کے گیتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ’ہمرا‘ عموماًً استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ’صبح شام‘ کے فارسی الفاظ بھی ہندی سے بدلے جا سکتے ہیں۔ ‘سانجھ سویرے‘ کر دیں
بہت شکریہ جناب لیکن میں نے اوڈھوں سے تو خود مارو اور مارے سنا ہے اور کئی گیتوں اور مختلف جگہوں پہ سنا تھا اس لیئے اچھا لگا سن کر تو لکھ بھی لیا۔ جس طرح آج گانے اور بات چیت میں مختلف زبانیں ایک ساتھ استعمال ہوتی ہیں تو کیا ہم ایک سے زیادہ زبانوں کے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ جناب لیکن میں نے اوڈھوں سے تو خود مارو اور مارے سنا ہے اور کئی گیتوں اور مختلف جگہوں پہ سنا تھا اس لیئے اچھا لگا سن کر تو لکھ بھی لیا۔ جس طرح آج گانے اور بات چیت میں مختلف زبانیں ایک ساتھ استعمال ہوتی ہیں تو کیا ہم ایک سے زیادہ زبانوں کے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے۔
ضرور کر سکتے ہیں، مجھے کچھ اٹ پتا لگا تو کہہ دیا، کہ عموماً اس طرح لکھا جاتا ہے جب کہ اوزان میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ویسے تو یہ شاعر کی صوابدید ہے کہ جس علاقے کی زبان استعمال کرنا ہو وہ کرے، لیکن اس صورت میں تمام الفاظ اسی بولی کے ہوں تو بہتر ہے۔ اس گیت میں زیادہ تر الفاظ شمالی ہند بلکہ اتر پردیش کی بولی کے ہیں۔
 
Top