ہرااااااااااااااااااااااا اا ہم جیت گئے

زینب

محفلین
لو جی اتنی بڑی خبر کسی نے نہیں لگائی لگتا ہے آج ساری قوم کے ساتھ ساری محفل بھی سڑکوں پر جشن منانے نکلی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری طرف سے شاندار کامیابی ہر پوری قوم کو پوری محفل کو مبارک باد۔۔۔۔۔۔کیا جم کے دھلائی کی ہے شیعب نے انڈینز باولرز کی اور کیا چھکے چھڑائے رکھے عامر اور آفریدی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کو جشن کا احتمام کرو یہان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اففففففففففففف کبھی سوچا نہیں تھا پاکستانی ٹیم انڈین ٹیم کو پورے اوروز بھی نہیں کھیلنے دے گی واہ جی مزاہ آگیا مبارکان سب کو زینب کی طرف سے

پاکستان زندہ باد
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک تو خیر اپنی جگہ صحیح ہے لیکن کھیل اور کھلاڑی کے زمرے میں جا کر ذرا دیکھ لو آج کے میچ کے متعلق۔
 

فہیم

لائبریرین
چیمپئن ٹرافی میں‌ اس سے پہلے پاکستان اور انڈیا کا ایک بار سامنا ہوا تھا اور وہ میچ بھی پاکستان نے جیتا تھا۔
دوسری بار اب آمنا سامنا ہوا اور الحمداللہ یہ میچ بھی پاکستان کے نام رہا۔


اس جیت پر میری جانب سے بھی پوری قوم کو مبارک باد۔

اس جیت کے بعد پاکستان تقریباً سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
 

arifkarim

معطل
تقریباً نہیں یقیناً! گروپ ‌A میں ویسٹ انڈیز ،پاکستان اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئی ہے! یوں آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین میچ ہی یہ طے کرے گا کہ اگلے راؤنڈ میں کون جا رہا ہے! :grin:
انڈیا کو آگے جانے کیلئے اب ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کو ہرانا ضروری ہے، جبکہ آسٹریلیا اگر انڈیا یا پاکستان میں سے کسی ایک کو ہرا دے تو آگے جا سکتا ہے!
 

فہیم

لائبریرین
اگر آسٹریلیا پاکستان کو ہراتا ہے۔
اور انڈیا آسڑیلیا اور ویسٹ ایڈیز دونوں کو ہرادیتا ہے۔

تو پھر پاکستان، انڈیا اور آسٹریلیا تینوں 2-2 میجز جیتے ہوئے ہوجائیں گے۔
اس طرح پھر دو ٹیموں کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔
اس میں یہ چانسس ہیں کہ انڈیا اور آسڑیلیا آگے چلے جائیں اور پاکستان کٹ جائے۔
ویسے ایسا ہونے کی امید کم ہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
اگر آسٹریلیا پاکستان کو ہراتا ہے۔
اور انڈیا آسڑیلیا اور ویسٹ ایڈیز دونوں کو ہرادیتا ہے۔

تو پھر پاکستان، انڈیا اور آسٹریلیا تینوں 2-2 میجز جیتے ہوئے ہوجائیں گے۔
اس طرح پھر دو ٹیموں کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔
اس میں یہ چانسس ہیں کہ انڈیا اور آسڑیلیا آگے چلے جائیں اور پاکستان کٹ جائے۔
ویسے ایسا ہونے کی امید کم ہی ہے۔

پاکستان دونوں میچ بہت اچھی طرح سے جیتا ہے، ہاں اگر آخری والا بہت برے طریقہ سے نہ ہارے تو آگے جانے کے چانسز کافی زیادہ ہیں! اور میرا نہیں خیال کہ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے پائے گا!
 

فرخ

محفلین
جی بالکل بہت بہت مبارک ہو۔ پاکستان انشاءاللہ چیمپین ٹرافی بھی جیتے گا۔ اور اگر نہ بھی جیتے، تب بھی غم نہیں۔ مجھے انڈیا کو ہرانے کی سب سے زیادہ خوشی ہے۔۔۔۔
اللہ میرے پاکستان کو ہر میدان میں‌ اعلٰی قسم کی فتح عطا فرمائے۔ آمین
 
Top