گیارہ گیارہ گیارہ

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی یونہی تاریخ پر نظر گئی تو پتا چلا کہ آج 11 نومبر 2011 ہے یعنی کہ 11/11/11 ۔ ویسے تو یہ عام سا دن ہی معلوم ہو رہا ہے۔ سردی ہو رہی ہے اور باہر سردیوں کی دھوپ بھی نکلی ہوئی ہے۔ جن دوستوں کی آج سالگرہ ہے، انہیں سالگرہ مبارک۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
ابھی کسی خبروں کے چینل سے ایک نجومی صاحب بیٹھے آج کے دن کے "فضائل و مناقب" بیان فرما رہے تھے اور اس دن کو ملک میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کے لیے کلیدی دن قرار دے رہے تھے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اور یہ تو بتانے کی ضرورت نہیں کہ "ایس ایم ایس" کا بازار گرم رہا اس تاریخ کے حوالے سے۔۔۔
 

محمدعثمان

محفلین
آج تو کافی ساری شادیاں انجام پائی ہیں دوست ملک چین میں، اسی تاریخ کی مناسبت سے۔ کیا ہی بات ہے 11/11/11 11:11:11
 

شمشاد

لائبریرین
سابقہ حسینہ عالم ایشوریہ رائے کے ہاں آج کے دن بچے کی پیدائش پر ، اور یہ بھی لڑکا ہو گا یا لڑکی، اربوں روپے کا جوا لگا ہوا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
میں نے تو کوئی ایک ماہ قبل ہی سب دوستوں کو ایس ایم ایس پہ بتا دیا تھا کہ وقت مخصوصہ آرہا ہے، تیاری کر لو :)
 

mfdarvesh

محفلین
قیامت کیا ہونی ہے
بس آئی اور گزر گئی اور اب 12 ربیع الاول 14 فروری کو آرہی ہے
کیا بنے گا منچلوں کا :)
 
Top