گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپکو اس وقت معلوم ہو گا جب آپ کی شادی ہو جائے گی اور بچے ہو جائیں گے اور مزید یہ کہ اس ملک میں رہنا پڑے گا جہاں اکیلی عورت گھر سے نکل ہی نہیں سکتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھتیجی قیصرانی تو عرصہ دراز سے گُم ہیں۔
باجو اپنی کسی ذاتی وجہ سے محفل چھوڑ گئی ہیں۔ facebook پر ان کی خیرخیریت معلوم ہو جاتی ہے۔
شگفتہ کبھی کبھار بھولے بھٹکے آ نکلتی ہیں۔
زیک بھی عرصہ دراز سے گُم ہیں۔
 

میم نون

محفلین
ہاں ویسے میں جب شروع شروع میں محفل میں آیا تھا اسوقت کے بہت سے محفلین غائب ہی ہو گئے ہیں، ان سے کوئی واقفیت تو نہیں تھی لیکن محفل انھیں سے آباد تھی :)
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء میرا بھی لیپ ٹاپ آگیا۔۔۔۔ابھی اس کے دو ڈرائیورز کا مسئہ ہورہا ہے۔۔۔میں نے اپنے بلاگ پر اس بارے میں پوسٹ لکھی ہے۔

میں جلدی ہی ان گمشدہ اراکین کا کھوج لگاتی ہوں کہ وہ آج کل کہاں پائے جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ تمہارا لیپ ٹاپ آ گیا ہے۔ اب نور العین کو پرانے والا کمپیوٹر دے دو۔ :)
 

میم نون

محفلین
کتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں آپ کے ہاں گاڑی دھلوانے میں؟

کیا کسی خود کار مشین سے دھوتے ہیں یا ہاتھ سے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں آپ کے ہاں گاڑی دھلوانے میں؟

کیا کسی خود کار مشین سے دھوتے ہیں یا ہاتھ سے؟

صرف اندر باہر سے دھلوانی ہو تو 20 سے 30 ریال لیتے ہیں۔ میں 20 ریال والے سروس اسٹیشن پر ہی جاتا ہوں کہ میرے گھر کے بالکل قریب ہے۔ اور ہاں ہاتھ سے ہی دھوتے ہیں۔ خود کار مشین سے دھونے والا سروس اسٹیشن مجھے یہاں کہیں نظر نہیں آیا۔
 

میم نون

محفلین
آج کی گپ یہ ہے کہ میں حاضر ہوں،

ویسے میں نہیں آتا تو یہ دھاگہ سنسان ہو جاتا ہے :rolleyes:

---

مقدس بہن السلامُ علیکم،
کیسے مزاج ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید۔ اب جلدی سے میرے دستخط پر کلک کریں اور اپنی جیب ڈھیلی کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top