گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
جی کھلونے ہی تو پلاننگ کا حصہ ہیں، اسکے علاوہ تو کچھ بھی نہیں فی الحال :grin:
باقی بات تو یوں ہے کہ: کر بھلا تو ہو بھلا

درویش بھائی ناراضگی کس بات کی دوستوں میں اتنا ہنسی مذاق بھی نا ہو تو پھر کیسی دوستی :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو سمجھ رہا تھا کہ بچے پلاننگ کا حصہ ہیں، لیکن آپ تو کھلونوں پر ہی ٹرخ گئے۔
 

میم نون

محفلین
وہ کچھ لوگ کہتے ہیں نا کہ ابھی تو میں جوان ہوں
اور میں کہتا ہوں کہ ابھی تو میں خود بچہ ہوں :grin:
 

میم نون

محفلین
نہیں جی، جوان ہوتے کتنی دیر لگتی ہے، بس ایک لمحہ پہلے آپ بچے ہوتے ہیں اور ایک لمحہ بعد جوان :grin:
 

میم نون

محفلین
وہ تو اپنے اپنے خیالات پر منحصر ہوتا ہے، کچھ پیدائشی بوڑھے ہوتے ہیں اور کچھ ستر سالہ نوجوان :grin:
 

میم نون

محفلین
شمشاد بھائی، کمپیوٹر میں آپکو کس چیز سے دلچسپی ہے؟ میرا مطلب ہے کہ کیا گرافکس، نیٹ ورکنگ، ہارڈوئیر، سافٹوئیر یا پھر کسی دوسری قسم کی دلچسپی لیتے ہیں؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
نوید بھائی میں مزدور آدمی ہوں، اتنا پڑھا لکھا بھی نہیں ہوں، کمپیوٹر پر بس گزارے لائق کام کر لیتا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
بھائی مزدور ہونا تو کوئی بری بات نہیں،
اور "پڑھا لکھا" ہونا کوئی شرط نہیں۔
اب میں نے کونسا کمپیوٹر کا کوئی کورس کیا ہے، بس ایسے ہی نیٹ پر پڑھتے پڑھتے تھوڑا بہت سیکھ گیا۔
باقی تو اپنے اپنے انٹرسٹ کی بات ہے، اگر تو اپکو انٹرسٹ ہے تو سیکھنا بھی آسان ہوتا ہے :) (اور انٹرسٹ نا ہونا کوئی برائی بھی نہیں ;) )

میری گرافکس میں دلچسپی 2005 میں پیدا ہوئی، پاکستان میں بھائی کی شادی کی مووی کی ایڈیٹنگ ہوتے دیکھی تو حیران رہ گیا کہ کمپیوٹر سے ایسے کام بھی کیئے جا سکتے ہیں، اس وقت میرا اپنا ذاتی کمپیوٹر بھی نہیں تھا بس سکول میں ہی تھوڑا بہت استعمال کرتا تھا۔ بس اس واقعے کے تھوڑے عرصے بعد ہی اپنا کمپیوٹر لیا اور تب سے سیکھنے کا عمل جاری ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
نوید بھائی سیکھنے کے لیے وقت بھی تو چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ devotion اور concentration بھی چاہیے۔ دفتر میں سارا دن تو فرصت ہی نہیں ملتی۔ اگر ملتی ہے تو بس اتنی کہ بیچ بیچ میں محفل میں جھانکتا رہوں اور گھر پر کبھی کبھی ہی موقع ملتا ہے ورنہ بچے موقع ہی نہیں دیتے۔
 

میم نون

محفلین
ہاں یہ بات تو بالکل درست ہے، میں تو ابھی آزاد پنچھی ہوں، اس لیئے یہ باتیں ذہن میں نہیں ہوتیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top