گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
محبت کے انداز

بیوی : “بعض اوقات میرا دل چاہتا ہے کہ میں تمہاری زندگی کا ہر لمحہ اپنے نام ڈیبٹ کروا لوں، مگر خیال آتا ہے کہ کہیں تمہاری زندگی دیوالیہ ہی نہ ہو جائے۔“

شوہر : “دیکھو بیگم! جس دن سے میں نے تمہیں اپنی زندگی کا شیئر دیا ہے، تمہاری اماں کے مارک اپ سے تنگ آ گیا ہوں۔ اوپر سے تمہارے ابا کی آمد سے جو ایکسائز ڈیوٹی لگتی ہے، اس کو ادا کر کے جی چاہتا ہے کہ اپنی خوشیاں فکس ڈپازٹ کروا لوں۔“

بیوی : “ ایسا نہیں کہیں جانِ من، محبت کے اعتراف کا پہلا واؤچر بھی تو آپ ہی نےبھرا تھا۔ میری خواہشوں کے کرنٹ اکاؤنٹ سے اگر کٹوتی ہوئی تو میں سمجھوں گی کہ میرے حسن کی بیلنس شیٹ میں کمی واقع ہو گئی ہے۔“
 

شمشاد

لائبریرین
ہری مرچیں

ٹریفک سگنل پر پھول بیچنے والے ایک قدرے مہذب لڑکے ایک صاحب کی کار کے پاس آ کر کہا، “سر، آپ کو جس خاتون سے محبت ہے، کیا اس کے لیے آپ ایک گلدستہ نہیں خرید سکتے؟“

“خرید تو لوں ۔۔۔۔۔ لیکن بیوی کو پتہ چل گیا تو پھر ۔۔۔۔؟“ وہ صاحب تذبذب سے بولے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رات کو بہت تاخیر سے گھر آنے والے شوہر نے ایک رات جوش اور خوشی کے عالم میں بیوی کو مخاطب کیا، “تمہیں کچھ اندازہ ہے، آج رات میں کہاں تھا؟“

“ہاں مجھے اندازہ ہے لیکن بہر حال تمہیں جو کہانی سنانی ہے، سنا دو۔“ بیوی نے متانت سے جواب دیا۔
 

میم نون

محفلین
ویسے محفل میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں،

انمیں سے کچھ مجھے اچھی نہیں لگیں، لیکن کوئی بھی تبصرہ کرنے سے پہلے انکا اچھی طرح سے جائزہ لے رہا ہوں
 

میم نون

محفلین
جی انشاء اللہ، ابھی تو جائزہ لے رہا ہوں بعد میں تبصرہ کروں گا۔
اور یہ تو صرف میری پسند کی بات ہے ہو سکتا ہے دوسرے احباب کو یہ تبدیلیاں پسند ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے کیا معلوم کہاں گئی ہوئی تھیں، ممکن ہے کامونکی چلی گئی ہو گی۔ اسمائلیز کیا کرنے ہیں، ان کی جگہ اپنی تصویر لگا دو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top