گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کو ٹھیک قیمت میں مل رہا ہے میں نے پہلے صرف ماڈل کا پوچھا تھا تفصیل نہیں بتائی تھی یہاں یہ 28 سو سے 30 سو تک کا ہے
 

میم نون

محفلین
شمشاد بھائی ابھی تھوڑی دیر میں آپکو چند تفصیلات بتاؤں گا، ابھی تو ڈیوٹی سے آیا ہوں پہلے دو ایک کام نمٹا لوں۔
 

میم نون

محفلین
معزرت شمشاد بھائی کل رات کو مصروف ہو گیا تھا۔

اگر آپکو کمپیوٹر خریدنے کی جلدی نہیں ہے تو ایک دو روز ٹھہر جائیں، میں آپکو چند ایک کمپیوٹرز کے بارے میں مکمل تفصیل بتاؤں گا۔

آج شام تو ایک کورس پر جانا ہے شائد وقت نہ مل سکے۔

دوبارہ سے معزرت :)

والسلام
 

میم نون

محفلین
شمشاد بھائی، یہ والا کمپیوٹر میرے بھائی نے چند ماہ پہلے 400 یورو کا خریدا ہے:

http://www.pixmania.com/it/it/5877132/art/acer/emachines-e440-1202g25mns.html

اب چار سو سے بھی کم میں ہے

صفحہ اٹالین میں ہے لیکن اسکی حصوصیات آپکو سمجھ میں آ جائیں گی۔

میرے دوست نے دو ہفتے پہلے ایک کمپیوٹر 520 یورو کا خریدا ہے، سونی وایو کا
دیکھتا ہوں اسکا ڈیتا انٹرنیٹ پر مل جاتا ہے تو وہ بھی پوسٹ کرتا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
ابھی توشیبا کے ریٹ دیکھ رہا تھا،
آپ والا ماڈل تو نہیں ملا (وہ صرف مشرق وسطٰی کے لیئے ہے) لیکن اس سے ملتا جلتا یہاں بھی 600 یورو سے اوپر ہی ہے۔
اسکا مطلب ہے کہ انکے کمپیوٹر مہنگے ہیں۔
آپ کسی اور کمپنی کا دیکھیں جو آپکو اس سے سستہ مل جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوید آپ کا بہت شکریہ۔
یہاں پر توشیبا، ایچ پی، ایسر وغیرہ کی بیک اپ سروس مل جاتی ہے۔ باقی ابھی اتنے عام نہیں ہیں۔ گو کہ اچھے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
میرے بھائی نے جو emachines خریدا ہے وہ ایسر والوں کا ہی ہے۔

ایچ پی غالبا تھوڑے مہنگے ہوتے ہیں، لیکن وہ بھی استعمال ہوتے ہیں یہاں پر۔
توشیبا میں نے بہت کم دیکھے ہیں۔
اگر ڈیزائین اور اچھی چیز لینی ہو تو سونی وایو کا بھی اچھا اگرچہ زرہ مہنگا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی میں غریب مزدور آدمی ہوں، میرے لیے تو یہ بھی بہت زیادہ ہے لیکن کیا کروں کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
 

میم نون

محفلین
بھائی میرے کہنے کا مطلب ہے کہ اچھی چیز مناسب قیمت میں بھی مل جاتی ہے۔ ;)

بجائے پہلی دوکان سے خریدنے کے اگر تھوڑا بہت مارکیٹ چیک کر لیں تو اچھی چیزاچھے داموں مل جاتی ہے۔
مجھے اپنا پہلا کمپیوٹر یاد ہے جوکہ میں نے 2005 میں خریدا، لیکن بہت مہنگا خریدا کیونکہ اس وقت مجھے ان چیزوں کے بارے میں بلکل بھی معلوم نہیں تھا، اگر پتہ ہوتا تو اسی قیمت میں دو آ جاتے :mad:

اب آپکے ہاں مارکیٹ کا پتہ نہیں، لیکن اگر یہی قیمت ہے جو آپ بتا رہے ہیں تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے۔

ایک مشورہ ضرور دونگا، کمپیوٹر خریدنے سے پہلے چند مختلف دوکانوں سے پتہ کریں اور مختلف کمپنیوں کے کمپیوٹر دیکھیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک جیسی چیز اگر مختلف کمپنیوں کی ہو تو قیمت میں فرق ہوتا ہے-
 

شمشاد

لائبریرین
نوید بھائی آپ کا بہت شکریہ۔
میں یہاں پر یہ دیکھ چکا ہوں۔ اس قیمت میں اس سے اچھا نہیں مل رہا۔ ہو سکتا ہے کسی کمپیوٹر کی دکان پر پرانا مل جائے لیکن پرانا میں لینا نہیں چاہ رہا۔
 

mfdarvesh

محفلین
شمشاد بھائی میں آج میٹرو پہ گیا تھا، آفر لگی تھی، ڈیل کا لیپ ٹاپ تھا، core i3, processor 2.5, 2GB DDR3 RAM, 250 HDD باقی لوازمات وائی فائی، کارڈ ریڈر وغیرہ وغیرہ، اس میں آپریٹنگ سسٹم نہیں تھا اور یہ یہاں پہ 47000 روپے کا تھا جو میرے خیال میں مسناسب ہے، ایک سال کی وارنٹی بھی ہے اس کی
 

میم نون

محفلین
بہت ممکن ہے کہ سعودیہ میں قیمت زیادہ ہو، آخر امیر ملک ہے انکو کوئی فرق نہیں پڑتا اور بیچنے والے تو مزے اڑاتے ہوں گے۔
اب انکو کیا پتہ کہ مزدور طبقہ بھی ہوتا ہے جو اپنے اخراجات بڑے سوچ سمجھ کر کرتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
درویش بھائی اس کا مطلب ہے کہ تقریباً 21 سو ریال کا ہوا۔ پھر تو بہت مناسب قیمت ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top