گپ شپ ود محفل اسٹارز

تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو آپکا بہت بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت شکریہ اور اسکے لیے میری طرف سے ایک بھرپور مسکراہٹ :)


چلو اس بار پھر آ گیا ہوں انٹر ویو دینے۔ اس کے بعد کان پکڑتا ہوں (اپنے نہیں!!!!)
چاہیں تو ایک عدد لگا بھی دیجیے
میں بھی کان پکڑتی ہوں مگر اپنے کہ اب بس میری توبہ

محفل میں آپ کی تین پسندیدہ سمائلیز

یہ کس چڑیا کا نام ہے؟


یہ مسکرہٹیں نہیں ہوتیں جو ہم اپنے پیغام میں لگاتے ہیں
جیسے :) یہ :laughing: یہ اور :coffee:

اپنی پسندیدہ تین کتابوں کے نام بتائیں جو آپ چاہیں کہ محفل کے باقی اراکین بھی ضرور پڑھیں؟؟؟

آگ کا دریا (عینی آپا) ، یا خدا (قدرۃ اللہ شہاب) اور برگِ نے (ناصر کاظمی) ، قید تین کی ہے اس لئے اتنا ہی، نام تو بہت یاد آ رہے ہیں۔


ارے نہیں کوئی قید نہیں ہے آپ چاہیں تو اور بھی بہت ساری شامل کر سکتے ہیں



اگر آپ سپر مین ہوتے تھے کونسے تین کام ضرور کرتے؟؟؟

یہ سپر مینوں کے لئے چھوڑ دیتا ہوں۔ ویسے ہوتا بھی تو یہاں آنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی شاید۔

ہی ہی ہی


اپنی زندگی کے حالات اور واقعات سے آپ نے کچھ ایسا سیکھا جو آپ ہمیں بھی بتانا چاہیں؟؟؟

؟؟؟۔ جب انتقال فرما جاؤں گا تب سوچوں گا

اللہ نا کرے اللہ آپ کو اچھی صحت اور زندگی دے
یہ جواب نہیں اچھا تھا باقی سب بہت اچھے جوابات ہیں


اپنے دور(زمانے) میں اور آجکل کے دور میں کیا واضح فرق محسوس کرتے ہیں اور کیا کبھی ایسا محسوس کیا کہ کاش میں اس دور کے بجائے اس دور میں پیدا ہوا ہوتا اگر ہاں تو کیوں اور نہیں تو کیوں نہیں؟؟؟

میں تو اسی دور میں پیدا ہوا ہوں !!!۔ اس قسم کے لا یعنی فکروں سے آزاد ہوں۔ موجودہ حالات سے خوش اور راضی برضا،


:applause: :applause: :applause:
- وہ جو کہتے ہیں کہ شعراء حضرات کیلیے 'دل کی چوٹ' بہت اہم ہوتی ہے تو کیا کبھی آپ کے دل پر بھی کوئی چوٹ پڑی؟(بشکریہ وارث‌جی)

چوٹ۔۔۔ کہاں کی بات کر رہی ہو تعبیر/ کر رہے ہو وارث۔

یہ میں نے نہیں وارث نے پوچھا ہے ۔مجھے تو بس جاننے کا شوق ہے
ویسے آپ کے جواب سے کچھ کچھ لگ رہا ہے کہ پتہ نہیں کہاں کہاں کی بات اور کتنی کتنی دفعہ کی ہوگی :noxxx:
 

تعبیر

محفلین
آپکو ہی بار بار کیوں یہ محفل سوئی سوئی اور تمام لوگ سوئے سوئے لگتے ہیں :noxxx: :confused:
میں بتاتی ہوں آپکو کہ آپ کو ہر روز سوئے سوئے کیوں لگتے ہیں ۔۔ آپ آتیں ہی انٹرویو تھریڈ میں ہیں :battingeyelashes: نا آپ گپ شپ میں آکر کوئی گپ شپ لگاتیں ہیں ۔۔۔ نا آپ کھیل ہی کھیل میں آتیں ہیں ۔۔ نا اب آپ تصویری تھریڈ مین آتیں ہیں ۔۔ نا آپ شاعری میں کبھی آئیں ہیں ۔۔ نا آپ گانوں کے تھریڈ میں گئیں ہیں ۔۔ نا اب آپ ریڈیو ٹی وی فلموں پے ڈسکس کرنے تھریڈ میں جاتیں ہیں ۔۔ نا آپ '' آنے والا کون '' میں کبھی گئیں ہیں ۔۔ نا آپ '' آپکا آجکا دن کیسا گزرا میں کبھی گئیں ہیں ۔۔ نا آپ آپ کیا کررہی/رہے سوچ رہی/رہے میں کبھی گئی ہیں ۔۔ نا آپ گانے شئیر کرنے کا شوق رکھتی ہیں نا ہی شاعری کا :battingeyelashes:
نا ہی کبھی گپ شپ لگاتیں ہیں ۔۔ تو تبھی آپکو ہر روز یہی لگتا ہے ناں سبھی سوتے ہی رہتے ہیں :chatterbox: مجھے آجتک کبھی نہیں محسوس ہوا کہ یہاں سب سوئے رہتے ہیں :battingeyelashes: اسلئے کہ میں آتی ہوں خوشی ، نین ، فہیم، زین ، شمشاد جی ، ابن ِ بھیا ، خرم ان سب سے روز کسی نا کسی تھریڈ میں میری بات ہوتی ہے ۔ میں گانے شئیر کرتی ہوں کہ آئی لو میوزک ۔۔ میں شاعری پسند کرتی ہوں شاعری شئیر کرتی ہو ں۔۔ خوشی ، نین سے گپ شپ لگاتی ہوں ۔۔ کھیل ہی کھیل میں موڈ ، آپ کیا کررہے ہیں ،، آپکا دن کیسا رہا ۔۔ گانے ۔۔ان سب پے میں جاتی ہوں :battingeyelashes: اپنی تصویریں شئیر کرتی ہوں ۔۔ مجھے تو آجتک کوئی یہاں سویا ہوا نہیں ملا ۔۔ جن جن سے بات کرتی ھوں جواب بھی ملتے ہیں :happy:
تو سوچنے کی بات ہے آپکو ہر روز یہی کیوں لگتا ہے یار ؟
آپ صرف لوگوں کے انثرویو میں شوق سے آتیں جاثیں ہیں ۔۔ اور اکثریت بوُر آچکی ہے بار بار کے سوالات پوچھنے سے ۔ اسلئے آپ کو لگتا ہے سب سوئے ہوئے ہوتے ہیں ۔۔ جبکہ ہم سب ایسا محسوس نہیں کرتے :battingeyelashes:
آپکے شوق ، تھریڈ ۔۔دلچسپیاں الگ ہیں ہم سے اسلئے آپ کو ایسا لگتا ہے :happy:
اور اوپر سے آجکل آپ محفل سے تھوڑی دورُ بھی ہوچکیں ہیں اسلئے ۔۔۔

بوچھی اگر کہیں رپلائی نا کیا جائے تو اسکا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ ہم محفل پر آتے ہیں نہیں ۔میں اکثر صرف پڑھنے پر گزارہ کرتی ہوں
اور یہاں‌ایسی کوئی شرط بھی نہیں ہے کہ ہر سیکشن میں جانے سے پہلے بوچھی کو بتا کر جاؤ کہ میں نے یہاں کا چکر لگایا ہے :rolleyes:
دوسری بات میں صرف انٹرویوز مٰں شوق سے نہیں جاتی اور نا ہی مجھے دوسروں کو کریدنے کا شوق ہے۔ میں نے ان سب سیکشنز جن جن کا آپ نے نام لیا وہاں کافی کچھ شئیر کر چکی ہوں۔ نا ہی میں روز ایک ہی راگ الاپتی ہوں جیسا کہ آپ نے کہا ہے۔
سویا ہوا محل میں نے مذاق میں کہا ہے اور وہ ان معنوں میں نہیں بلکہ میرا مطلب تھا اگر کوئی بھی کسی بھی جگہ نیا سلسلہ شروع کرنا چاہے تو باقی کوئی بھی آگے نہیں بڑھتا۔
یہ کوئی انٹریو تھریڈ نہیں ہے بلکہ ہر ممبر کے ساتھ ہلکی سی گپ شپ شروع کرنی چاہی تھی میں نے بس
جن جن تھریڈز کا ذکر کیا ہے وہ سب پرانے ہیں جبکہ میں کسی نئی چیز کے انتظار میں ہوں


:battingeyelashes:
اب آپ نے پھر سے کہیں لکھا ناں یہ سوئے ہوئے '' سوئی ہوئی ۔ ۔۔ تو میں پھر ایک لمبا لیکچرز سنا ڈالوں گی :battingeyelashes:

:grin:
آجکے لئے اتنا ہی کافی ھے ۔ :battingeyelashes:

یہ لیکچر کم لگ رہا ہے لتاڑ زیادہ لگ رہی ہے
اور میری توبہ جو کبھی کچھ کہا
آج سے میں نے بھی ایک پالیسی سیکھ لی کہ اپنے کام سے کام رکھو بس جو کہ بہت سے ممبرز پہلے سے فالو کرتے ہیں‌ جبکہ میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی تھی
 
تعبیر اپیا آپ کی خیر نہیں جو ایسی باتیں کیں! اتنی گدگدیاں لگاؤں گا کہ ہنسا ہنسا کر بے حال کر دوں گا۔ :grin: میں بھول جاؤں گا کہ آپ کا چھوٹا بھائی ہوں۔ :)

چلئے ایک بار پھر سوتیلیوں والا نعرہ بلند کیجئے اور اپنا وہی رنگ قائم رکھئے جس میں ہم نے ہمیشہ آپ کو دیکھا ہے۔ :)

بہت خوش رہئے، بوچھی اپیا کا مطلب سمجھنے کی کوشش کیجئے وہ بس آپ کو چھیڑ رہی ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
:battingeyelashes:

چلئے جناب ،، آپ اپنے کام سے کام رکھئیے ۔ لیجئے انٹرویوز ۔۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں تھا کہ آپ انٹرویوز ہی سے توبہ کرلیں ۔۔میں نے صرف ایک سچائی بیان کی تھی کہ یہاں سب تنگ پڑے بیٹھے ہیں ۔۔ نا ہی کسی کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ اپنے ضروری کام چھوڑ کر سوالات کے جواب لکھیں ۔۔ نا ہی ان سب کے پاس اتنا فالتو وقت ہوتا ہے کہ یہاں آکر سب کے ساتھ گپ شپ لگائے۔ :happy: ۔۔ اب آپ نے اسی تھریڈ میں جو پہلا انٹرویو کیا ہے ۔۔ وہی دیکھ لیں ۔۔ نبیل نے اتنی مصروفیت کے باوجود وقت نکال کر جواب دئیے ۔ مگر اب نبیل ہر گپ شپ میں ہر رپلائی میں شامل تو نہیں ہوسکتے کیونکہ مصروف بندے ہیں ۔۔ اگلا انٹرویو انکل جی کا ۔۔ وہ بچارے کئی مصروفیت کے باوجود سوالات لکھ لائے ہیں مگر ہر رپلائی ، ہر سوال میں پھر سے ،، پھر سے ۔۔شامل نہیں ہونگے کیونکہ ہر کوئی صرف سوالات کے جوابات ہی دے دے تو بڑی بات ہے :battingeyelashes:
اب آپ اللہ کا نام لے کر اگلا مہمان بلائیے ۔ :happy:
 

فہیم

لائبریرین
ہاں اور فارغ بندوں میں سب سے پہلا نام اپنے سعود بھائی کو۔
ماشاءاللہ سے 24 میں سے 20 گھنٹے تو محفل پر پائے جاتے ہیں۔
تو سعود بھائی آجائیں میدان میں:rolleyes:
 
ہاں اور فارغ بندوں میں سب سے پہلا نام اپنے سعود بھائی کو۔
ماشاءاللہ سے 24 میں سے 20 گھنٹے تو محفل پر پائے جاتے ہیں۔
تو سعود بھائی آجائیں میدان میں:rolleyes:

تو آپ کیا چاہتے ہیں کہ میں محفل سے غائب ہو جاؤں کچھ مہینوں کے لئے؟
 

فہیم

لائبریرین
تو آپ کیا چاہتے ہیں کہ میں محفل سے غائب ہو جاؤں کچھ مہینوں کے لئے؟

اس سے یہ ثابت نہیں ہوگا کہ آپ فارغ نہیں ہیں۔

آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ درست ہے کہ آپ کے پاس وقت کی کمی نہیں۔
انٹرویو دینے کے لیے:rolleyes:
اب سویٹ سسٹر کے بولنے پر آپ نہ تو نہیں کریں گے نہ:grin:
 
اپیا اتنی سویٹ ہیں کہ بھائی کی مصروفیات کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ ان کے سعود بھائی محفل کے علاوہ بھی کئی مصروفیات رکھتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اپیا اتنی سویٹ ہیں کہ بھائی کی مصروفیات کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ ان کے سعود بھائی محفل کے علاوہ بھی کئی مصروفیات رکھتے ہیں۔

ہاں جی ان کو معلوم ہے کہ سعود بھائی مصروفیت کے ساتھ ساتھ محفل کو بھی باآسانی وقت دے پاتے ہیں۔
سکون کے ساتھ۔
تو الف بے کےساتھ ایک پوسٹ ادھر مارنے میں ان کو کوئی مشکل پیش نہیں آنے والی:)
 
ابھی فہیم بھائی کا انٹر ویو ہونا ہے۔ اور اس کے علاوہ عارف بھائی، ملائکہ بٹیا، زہرا بٹیا اور بھی کئی ہیں قطار میں۔ سعود نے تو اپنے انٹرویو کی تاریخ پہلے ہی بتا رکھی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
ابھی فہیم بھائی کا انٹر ویو ہونا ہے۔ اور اس کے علاوہ عارف بھائی، ملائکہ بٹیا، زہرا بٹیا اور بھی کئی ہیں قطار میں۔ سعود نے تو اپنے انٹرویو کی تاریخ پہلے ہی بتا رکھی ہے۔


بلکل۔۔ میں بھی یہی کہنے آئی ہوں کہ جو نئے ممبرز ہیں انکا لیا جائے جیسا کہ ناعمہ خود کہہ رھی ہیں انٹرویو کا ۔۔:battingeyelashes: تو فہییم شروع کرو ناعمہ سے :grin: ۔ ۔ ۔۔



animated029.gif
 

فہیم

لائبریرین
ہمممم۔
سعود بھیا تو پھر ڈنڈی مارنے کے چکر میں ہیں۔
چلیں پھر کسی نئے ممبر کا ہی سہی۔
تو پھر ناعمہ گڑیا کتھے وچ ہو تم۔
 
فہیم بھائی آپ سوالات کا ٹوکرا کسی دھاگے کی شکل میں الٹیں تو سہی۔ ناعمہ بٹیا صبح سے شام تک کسی نہ کسی وقت آ ہی جائیں گی ان شاء اللہ۔
 

فہیم

لائبریرین
لیکن پہلے اس ٹوکرے میں کچھ بھرا تو ہو۔
خالی ٹوکرہ تو الٹنے سے رہا۔

آپ ہی بھرنے میں کچھ مدد کیجئے۔
 
بقول شاعر:

شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئینہ ساز میں۔

بعینہ آپ کا دھندلا تجربہ بھی ہمیں یقیناً لطف اندوز کرے گا۔
 
Top