تاسف گُلِ یاسمیں کو صدمات

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل کی چہکتی گُلِ یاسمیں کو بیک وقت اپنے بھتیجے اور کزن کی وفات کے صدمات ملے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک جانے والوں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ اور دکھ کی ان گھڑیوں میں والدین اور سب لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ جانے والوں کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
 
علی وقار

محفلین
بہت زیادہ دُکھ ہوا۔ ابھی تو اُن کے بھائی کی وفات کا صدمہ بھی تازہ ہی تھا۔ خدائے بزرگ و برتر گُل کو ہمت و حوصلہ عطا کرے کہ وہ یہ صدمہ جھیل سکیں۔ آمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!

اللہ رب العزت جانے والوں کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 
اردو محفل کی چہکتی گُلِ یاسمیں کو بیک وقت اپنے بھتیجے اور کزن کی وفات کے صدمات ملے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک جانے والوں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ اور دکھ کی ان گھڑیوں میں والدین اور سب لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ جانے والوں کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللہ پاک گل یاسمین کے بھتیجے اور کزن دونوں کی مغفرت فرمائے اور اِن کے لواحقین کو صبرِ عطا فرمائے اور صبر پر اجرِ عظیم عطافرمائے
آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بھتیجے کتنے پیارے ہوتے ہیں۔ یہ میں اچھی طرح جانتی ہوں۔ مجھے خود اپنے بھتیجے بے حد پیارے ہیں۔ میرا زیادہ وقت ان کی فکریں کرتے، ان کے کام کرتے گزرتا ہے۔
میں اندازہ کر سکتی ہوں کہ گل کو کس قدر دکھ ہو گا۔
بعض کزن بھی بہت پیارے ہوتے ہیں۔ کوئی چچا، کوئی خالہ اتنے محبوب ہوتے ہیں کہ ان کی اولاد سے خودبخود پیار ہو جاتا ہے۔
اللہ پاک گل اور سب لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ جانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین!
 
صریر

محفلین
اللہ پاک صبر کی طاقت عطا فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ زندگی مظبوط لوگوں کو پہچان لیتی ہے اور قدم قدم پہ ان کا امتحان لیتی، کائنات کے کچھ اصول اٹل ہیں، کسی کو ان سے مفر نہیں۔ 😔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو محفل کی چہکتی گُلِ یاسمیں کو بیک وقت اپنے بھتیجے اور کزن کی وفات کے صدمات ملے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک جانے والوں کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ اور دکھ کی ان گھڑیوں میں والدین اور سب لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ جانے والوں کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
آمین ثم آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت زیادہ دُکھ ہوا۔ ابھی تو اُن کے بھائی کی وفات کا صدمہ بھی تازہ ہی تھا۔ خدائے بزرگ و برتر گُل کو ہمت و حوصلہ عطا کرے کہ وہ یہ صدمہ جھیل سکیں۔ آمین!
یہ بھتیجا انھی بھیا کا بڑا بیٹا تھا۔ اللہ پاک ہمت اور حوصلہ عطا فرمائیں صدمہ جھیلنے کا۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
انسان بے حد بے بس ہے
اپنے پیاروں کو کھونا آسان نہیں بھتیجے بھائی بہت ہی پیارے ہوتے ہیں
اللہ پاک مر حومین کے درجات بلند فرمائے
گل بٹیا اور سب لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین
 
ظفری

لائبریرین
بہت دُکھ ہوا ۔ یکے بعد دیگرے صدمات جھیلنے کے لیئے کم نہیں ہوتے ۔ اللہ سب لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 
Top