بہادر شاہ ظفر ::::: گُلشن میں جب ادا سے وہ رنگِیں ادا ہنسے ::::: Bahadur Shah Zafar

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 29, 2015

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,642
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزلِ
    [​IMG]

    گُلشن میں جب ادا سے وہ رنگِیں ادا ہنسے
    غُنچے کا مُنہ ہے کیا کہ جو پھر اے صبا ہنسے

    دِیوانے کو نہیں تِرے پروا، کہ اے پری !
    دِیوانگی پہ میری کوئی روئے یا ہنسے

    روئے غمِ فِراق میں برسوں ہم، اے فلک
    گر وصل کی خوشی میں کبھی اِک ذرا ہنسے

    چارہ کرے اگر تِرے بِیمارِ عِشق کا
    تدبِیرِ چارہ ساز پہ، کیا کیا قضا ہنسے

    جو دِل گرفتہ غُنچۂ تصوِیر ہو ظفر
    پھر اُس کو کیا ہنسائے کوئی اور وہ کیا ہنسے

    بہادر شاہ ظفر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمدظہیر

    محمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,930
    بہت خوب جناب
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. توصیف یوسف مغل

    توصیف یوسف مغل محفلین

    مراسلے:
    413
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ واہ
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر