گناہ کا لطف

دو غلط فہمیاں‌ نہ جانے ہمیں‌کہاں سے کہاں‌لے جائیں ۔۔۔منزل کے بہت قریب ہو تے ہوئے بھی ہم کہیں‌بہت دور ہی نہ ہوجائیں ۔۔۔پہلی خوش فہمی جس میں‌ہم میں‌سے ایک واضح اکثریت مبتلا ہے کہ ہم وہ امت ہیں کہ ہماری بخشش ہو چکی ہم اپنے کردہ گناہوں کے لیے بہت تھوڑے عرصے کےلیے دوزخ میں جائیں‌گے اور پھر ہمیشہ ہمیشہ کی جنت ہمارا نصیب ٹھرے گی۔۔۔۔افسوس ہمارا دھیان کبھی اس امت کی طرف نہیں‌گیا جو ہم سے پہلے ایسے ہی دعوے کی مرتکب ہوئی اور قرآن میں ان سے بیزاری اور عذاب کی وعید کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔
ذرا سوچیے تو ایک لمحے کے لیے فرض ‌کیجیے کہ آپ پچھلی امت کا ایک فرد ہیں اور میں‌اس امت میں سے ہوں۔۔۔۔
آپ گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں‌اور میں۔۔۔۔گناہوں‌کے بارے میں‌لاپرواہی کا شکار ہوں کیونکہ میری تو بہرحال بخشش ہو ہی جانی ہے۔۔۔۔۔
اب ہو تا یہ ہے کہ ہم میدان حشر میں‌کھڑے ہیں‌۔۔۔آج یوم حساب ہے۔۔۔یہی وہ دن ہے جب ہر کسی کو پورا پورا انصاف ملے گا۔۔۔مگر یہ کیا! جب آپ کے اعمال کو تولا گیا تو کچھ گناہ زیادہ ہی ہوگئے۔۔اور آپ دوزخ میں۔۔میں چونکہ ایک خاص امت سے تھی لہذا کچھ دیر دوزخ‌اور پھر جنت۔۔۔۔۔
کیا انصاف کے دن اس نا انصافی پر آپ احتجاج نہیں‌ کریں گے۔۔۔بھلا جو عدالت لگی ہی انصاف کے لیے،وہاں سے ایسی بےانصافی کی آس ہم کیوں لگائے بیٹھے ہیں۔۔۔۔
دوسری خوش فہمی جو ہم نے اپنی کم فہمی کی بناء پر خود پر طاری کی ہوئی ہے،اور ہر دور میں‌نوجوان نسل اسکا خاص شکار رہی ہے وہ یہ کہ "گناہ کا کوئی منفی اثر لیے بغیر اسکا لطف اٹھایا جاسکتا ہے"حیرت ہے بھئی!
تھوڑا پیچھے جائیے بلکہ کچھ زیادہ پیچھے جائیے تو وہ دور بھی تھا جب متوسط گھرانوں اور خاص کر مذہبی گھرانوں میں‌ریڈیو کے خلاف مزاحمت رہی۔۔۔"گناہ کا کوئی منفی اثر لیے بغیر اسکا لطف اٹھانے" کے نظریے کے پیروکار نوجوانوں نے بغاوت کی۔۔۔۔اور آہستہ آہستہ وہ مزاحمت دم توڑ گئی۔پھر یہی کہانی ٹٰی وی ۔وی سی آر۔ڈش اور پھر کیبل کی آمد پر دہرائی گئی۔۔۔۔۔۔دقیانوسی لوگوں کوبھی آہستہ آہستہ ان چیزوں کے فوائد گنوا کر قائل کر لیا گیا۔۔۔۔۔۔
مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہو تی ۔۔۔کہانی تو یہاں‌سے شروع ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
مغرب میں "پاور فل افیکٹ آف میڈ یا" پر ہونے والی ریسرچز کے نتائج سے بے خبر ہم "مشرقی"لوگ گناہ کا لطف اٹھاتے رہے اسکا کوئی منفی اثر لیے بغیر۔۔۔۔
ان کی ریسرچز کے نتائج "بند ڈبے سے باہر آنے لگے اور ہمارانظریہ ڈبے میں بند۔۔۔۔
ڈبے پر نظر آنے والے بے لگام کردار ہمارے ارد گرد بھی چلنے پھرنے لگ گئے۔۔۔ان کی "باہم گفتگو کا مسلئہ "چھوٹی ڈبیا"نے حل کردیا۔۔۔۔۔۔
اب ذرا ان معاشروں پر ایک نگاہ ڈالیے جہاں اس نظریے کے" پیروکار " اپنے معاشرے کو اس انتہا پر لے گئے ۔۔۔کہ وہاں لوگ اپنی ذات اور شناخت کے بارے میں‌خود ایک سوال بن کر رہ گئے۔۔۔۔
ذرا سوچیے کہ محض" گناہ کے لطف "کی ہم اتنی بڑی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ہم اسی رفتار سے چلتے رہے تو ایک دہائی سے بھی کم کا عرصہ رہ جائے گا۔۔۔اپنی ذات کے بارے میں ایک سوالیہ نشان بننے میں۔۔۔۔۔۔
اب کیا کیا جائے۔۔۔۔؟؟؟‌کیا ہم اپنے ٹی وی ،پلئیرز وغیرہ گلیوں میں لا کر توڑ ڈالیں۔۔۔۔اور دنیا کے سامنے خود کو ایک تماشا بنا ڈالیں۔۔ہر گز نہیں۔۔۔ہمیں‌پہلی اور آخری تبدیلی اپنی سوچ میں لانا ہو گی۔۔۔۔۔
گناہ کو گناہ سمجھ کر کیجیے۔۔۔ اس کے بارے دلائل اکھٹے کرنے کی کوشش کی بجائے ۔۔۔۔۔۔یہ طرز فکر آپ کو ایک نہ ایک دن گناہ سے بیزاری پر ضرور مائل کر دے گا۔۔۔
 
جہانزیب

محفلین
عذر گناہ بدتر از گناہ ۔

سارہ ایک بات کہ آپ بلاگ پر جو تحریر لکھیں‌، وہ یہاں‌ پوری چسپاں‌ نہیں‌ کیا کریں‌ ۔ ایسا کرنے سے سرچ انجن آپ کے بلاگ کو چوری شدہ مواد کا اڈا سمجھ کر اگنور کر دیں‌ گے ۔
 
عذر گناہ بدتر از گناہ ۔

سارہ ایک بات کہ آپ بلاگ پر جو تحریر لکھیں‌، وہ یہاں‌ پوری چسپاں‌ نہیں‌ کیا کریں‌ ۔ ایسا کرنے سے سرچ انجن آپ کے بلاگ کو چوری شدہ مواد کا اڈا سمجھ کر اگنور کر دیں‌ گے ۔
بہت شکریہ مجھے تو یہ بات پتہ ہی نہیں تھی:(۔۔۔۔بہت شکریہ ۔۔۔۔۔:)
 
مغزل

محفلین
بھئی ماشا اللہ ، ایک سے بڑھ کے ایک خوبصورت تحریر پڑھنے کو مل رہی ہے سارہ بٹیا سے
کبھی کبھی تو یہ گمان ہوتا ہے کہ موصوفہ کوئی ساٹھ ستر برس کی نانی اماں ہیں۔ مگر تحریر میں
ثلاثت اور موضوع کاحق ادا کرکے مجھ ایسے جہل مرتب کو بھی ورطہِ‌حیرت میں غوطہ زن ہونے
پر مجبور کر دیتی ہیں۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔ سدا خوش رہو بہنا ۔ سدا سلامت رہو۔
 
بہت شکریہ ۔۔۔۔اتنے خوبصورت انداز میں تحریرکی‌تعریف کرنے کا۔۔۔۔:hatoff:
دعاوں کے لیے بہت شکریہ۔۔:):)
 
محمد نعمان

محفلین
بہت ہییییییییییی اچھی تحریر اور
بہتتتتتتتتتتتترین خیالات پر مبنی آپ کی یہ تحریر جہاں خوبصورتی سے لکھی گئی ہے
وہاں کئی ایسے خیالات بھی اٹھاتی ہے پڑھنے والوں کے ذہنوں میں
جوشاید ہم جیسے کم فہموں کے اذہان میں کہیں لاشعور کی چادر اوڑھے کسی کونے میں دبکے پڑے ہیں۔
واقعی آپ کو مانتے ہیں سارہ پاکستان بلکہ سارا پاکستان مانے گا آپکو اگر اسی طرح اچھی اچھی تحاریر آپ اسی
روانی سے لکھتی رہیں تو۔
:good::best::great::a6:
 
اور اس سائٹ‌ سے کوئی اچھا سا سانچہ منتخب کر کے اسے بلاگ پر لگا لیں‌ ۔ اردو میں‌ کرنے کے لئے یہاں‌ سے مدد لی جا سکتی ہے ۔
جہانزیب بھائی ۔۔اب میں کیا کروں جو پوسٹ ادھر کی ہیں ‌بلاگ والی انہیں یہاں‌سے ڈلیٹ‌کردوں:confused:
یا رہنے دوں اور آئندہ سے ایسا کروں؟؟؟
ایک بات اور پلیز یہ لنک دیکھیے
آپ نے جو لنکس بتائے ہیں یہ ان کے مطابق نہیں ہے :confused::confused:
یا کچھ تبدیلیاں کرنے والی ہیں:confused:
 
بہت ہییییییییییی اچھی تحریر اور
بہتتتتتتتتتتتترین خیالات پر مبنی آپ کی یہ تحریر جہاں خوبصورتی سے لکھی گئی ہے
وہاں کئی ایسے خیالات بھی اٹھاتی ہے پڑھنے والوں کے ذہنوں میں
جوشاید ہم جیسے کم فہموں کے اذہان میں کہیں لاشعور کی چادر اوڑھے کسی کونے میں دبکے پڑے ہیں۔
واقعی آپ کو مانتے ہیں سارہ پاکستان بلکہ سارا پاکستان مانے گا آپکو اگر اسی طرح اچھی اچھی تحاریر آپ اسی
روانی سے لکھتی رہیں تو۔
:good::best::great::a6:
بہت شکریہ :grin::grin:
اتنے اچھے کمینٹس بلاگ پر بھی دے دیتے تو کیا ہو جاتا:(:(
 
محمد نعمان

محفلین
بہت شکریہ :grin::grin:
اتنے اچھے کمینٹس بلاگ پر بھی دے دیتے تو کیا ہو جاتا:(:(

جناب بلاگ پر یہ پوسٹ ملی ہی نہیں۔وہاں صرف تین پیغام نظر سے گزرے جو آپ یہاں ارسال کر چکی تھیں پہلے۔
اچھا دوبارہ چکر لگاتا ہوں۔ مگر تھوڑی دیر لگ جائے گی کیونکی سائیکل توووووووو :cry:
 
جیا راؤ

محفلین
"گناہ کو گناہ سمجھ کر کیجیے۔۔۔"

بہت اچھا کہا ! :)

جنید جمشید کی کہی ایک بات یاد آتی ہے کہ

یہ تو یاد نہیں کہ کیا بھول گئے ہو مگر اتنا تو یاد رکھو کہ "کچھ" بھول گئے ہو۔"

بہت ہی اچھی۔۔۔۔۔ فکر انگیز تحریر۔۔۔۔
ڈھیر ساری داد قبول کیجئیے۔۔۔۔ :hatoff:
 
بہت بہت شکریہ:hatoff:
یونہی حوصلہ بڑھاتی رہیے۔۔۔۔:):)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ سارہ پاکستان یہ تحریر یہاں پوسٹ کرنے کا۔

بہت ہی اچھا لکھا ہے۔ اللہ کرئے زور قلم اور زیادہ۔
 
مغزل

محفلین
سارا مجھے پروین حیدر کا ایک شعر یاد آگیا پرسوں مشاعرے میں سنا تھا ۔۔ آپ کی نذر

سزا کے واسطے لازم ہے ارتکاب ِ‌عمل ----------- گنہ ، گناہ نہیں خواہشِ گناہ تلک
پروین حیدر
 
طالوت

محفلین
دو غلط فہمیاں‌ نہ جانے ہمیں‌کہاں سے کہاں‌لے جائیں ۔۔۔منزل کے بہت قریب ہو تے ہوئے بھی ہم کہیں‌بہت دور ہی نہ ہوجائیں ۔۔۔پہلی خوش فہمی جس میں‌ہم میں‌سے ایک واضح اکثریت مبتلا ہے کہ ہم وہ امت ہیں کہ ہماری بخشش ہو چکی ہم اپنے کردہ گناہوں کے لیے بہت تھوڑے عرصے کےلیے دوزخ میں جائیں‌گے اور پھر ہمیشہ ہمیشہ کی جنت ہمارا نصیب ٹھرے گی۔۔۔۔افسوس ہمارا دھیان کبھی اس امت کی طرف نہیں‌گیا جو ہم سے پہلے ایسے ہی دعوے کی مرتکب ہوئی اور قرآن میں ان سے بیزاری اور عذاب کی وعید کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔
ذرا سوچیے تو ایک لمحے کے لیے فرض ‌کیجیے کہ آپ پچھلی امت کا ایک فرد ہیں اور میں‌اس امت میں سے ہوں۔۔۔۔
آپ گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں‌اور میں۔۔۔۔گناہوں‌کے بارے میں‌لاپرواہی کا شکار ہوں کیونکہ میری تو بہرحال بخشش ہو ہی جانی ہے۔۔۔۔۔
اب ہو تا یہ ہے کہ ہم میدان حشر میں‌کھڑے ہیں‌۔۔۔آج یوم حساب ہے۔۔۔یہی وہ دن ہے جب ہر کسی کو پورا پورا انصاف ملے گا۔۔۔مگر یہ کیا! جب آپ کے اعمال کو تولا گیا تو کچھ گناہ زیادہ ہی ہوگئے۔۔اور آپ دوزخ میں۔۔میں چونکہ ایک خاص امت سے تھی لہذا کچھ دیر دوزخ‌اور پھر جنت۔۔۔۔۔
کیا انصاف کے دن اس نا انصافی پر آپ احتجاج نہیں‌ کریں گے۔۔۔بھلا جو عدالت لگی ہی انصاف کے لیے،وہاں سے ایسی بےانصافی کی آس ہم کیوں لگائے بیٹھے ہیں۔۔۔۔
شاید کہ تیرے دل میں گھر کر جائے میری بات !
بہت خوبصورت تحریر ہے ۔۔ ریفرینس کے ساتھ اس کے استمعال کی اجازت مل سکتی ہے ؟
وسلام
 
سارا مجھے پروین حیدر کا ایک شعر یاد آگیا پرسوں مشاعرے میں سنا تھا ۔۔ آپ کی نذر

سزا کے واسطے لازم ہے ارتکاب ِ‌عمل ----------- گنہ ، گناہ نہیں خواہشِ گناہ تلک
پروین حیدر
شکریہ محمود بھائی ۔۔۔۔یہ شعر تو کچھ کچھ سمجھ آگیا۔۔۔مگر بعض اوقات آپ کچھ مشکل لفظ‌ استعمال کرجاتے ہیں:( اگر کسی اردو ڈکشنری کا ربط مل جائے تو کیا ہی بات ہے:):)
 
Top