گرافکس گمپ میں‌ کپڑے کا ٹکسچر بنانا ۔

جہانزیب نے 'گرافکس ٹیوٹوریلز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 15, 2008

  1. جہانزیب

    جہانزیب محفلین

    مراسلے:
    2,442
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    جناب الکبیر صاحب نے جھنڈا بنانے کا ایک عدد ویڈیو ٹوٹیوریل یہاں پیش کیا ہے، اس ٹوٹیوریل میں انہوں کے کپڑے کا ایک Texture استعمال کیا ہے، ہم یہ Texture خود کیسے بنا سکتے ہیں؟ ابھی اس ٹوٹیوریل میں ہم یہ سیکھیں گے ۔
    سب سے پہلے آپ گمپ کھولیں، اگر آپ کے پاس گمپ نہیں ہے تو اس ربط سے گمپ مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
    ۱۔گمپ کھولنے کے بعد File میں جا کر New پر کلک کر کے ہم ایک نئی فائل 500x400 کی کھول لیتے ہیں ۔
    ۲۔اس کے بعد اوزاروں میں Blend Tool کو منتخب کر لیں، اوزار کی ترجیحات میں ذیل کی ترجیحات منتخب کریں ۔
    Mode=Difference
    Gradient=FG to BG
    Shape=Linear

    [​IMG]

    ۳۔ اب تصویر پر آ کر Gradient کا استعمال کریں، استعمال کرنے کے لئے بے ترتیبی سے دائیں سے بائیں، بائیں سے دائیں، نیچے سے اوپر اور اوپر سے نیچے اس کا استعمال کریں، جبتکہ آپ نتائج سے مطمعن نہیں ہو جاتے ۔ میرے پاس ذیل کی شکل سامنے آئی ہے ۔

    [​IMG]

    ۴۔ ایسا کرنے کے بعد ، Filters اور وہاں Blur, پھر Gausian Blur منتخب کر لیں، اور مقدار میں 15 اور Method میں RLE کو منتخب کر لیں ۔

    [​IMG]

    ۵۔ اب دوبارہ Filters وہاں Edge Detect اور وہاں Edge منتخب کر کے مندرجہ ذیل مقدار رکھیں ۔
    Alogrithm=Sobel
    Amount=2
    Smear

    [​IMG]

    ۶۔ اب colors میں جا کر Invert منتخب کر دیں.
    ۷۔ اب Colors میں جا کر Levels منتخب کر کے قدریں ذیل کی تصویر جیسی کر لیں ۔

    [​IMG]

    ۹۔ ہمارے پاس تصویر میں تیکھا پن زیادہ ہے، کم کرنے کے لئے، Filters وہاں Blur اور پھر Gausian Blur منتخب کر کے مقدار 5 پر دھندلا کر دیں ۔
    ۱۰۔ اب colors اور وہاں Color Balance منتخب کر کے تجربات کریں ۔اور اپنی مرضی کے رنگ میں ڈھال لیں،
    [​IMG]



    ایک اور مثال ۔

    [​IMG]

    جھنڈے میں‌ اس کا استعمال ۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    جراک اللہ خیر!

    بہت عمدہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,322
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جزاک اللہ جہانزیب بھائی، بہت خوب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. جہانزیب

    جہانزیب محفلین

    مراسلے:
    2,442
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    ایک دوسرے طریقہ سے بھی ملتا جلتا نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے، اور میرے خیال میں زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اس طریقہ میں کپڑے پر سلوٹیں ڈالنے میں آپ کے پاس زیادہ اختیار ہوتا ہے ۔

    ۱۔ گمپ کھول کر، ایک نیا دریچہ کھولیں ۔ File اور وہاں New میں جا کر ایسا کر سکتے ہیں ۔
    ۲۔ پینٹ برش ٹول، کو منتخب کر کے کینوس پر جس طرز کی سلوٹیں درکار ہوں، ویسے سٹروکس کا اضافہ کریں ۔

    [​IMG]

    ۳۔ اس کے بعد، Filter میں Blur اور وہاں Gausian Blur منتخب کریں ۔ یہاں ہمیں مقدار کو اتنا بڑھانا ہے، کہ ہماری تصویر میں سفید رنگ سرمئی رنگ میں بدل جائے، یہ مقدار، تصویر کے حجم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے ۔ میں نے یہاں پہلے اس مقدار کو 70 رکھا تو ہمارے پاس ذیل کی تصویر موجود ہو گی ۔

    [​IMG]


    ۴۔ باقی مراحل وہی اوپر والے ۔ پہلے Filters وہاں Edge Detect پھر Edge منتخب کر کے ڈیفالٹ ویلیوو رہنے دی ۔
    ۵۔ پھر Colors اور وہاں Invert
    ۶۔ اس کے بعد، Colors اور وہاں Levels منتخب کر کے گہرے رنگوں کو بڑھا دیں ۔
    ۷۔ ایسا کرنے کے بعد تصویر کو دوبارہ تھوڑا دھندلا دیں ۔
    ۹۔ سب سے آخر میں Colors اور وہاں Color Balance یا Colorize کی مدد سے مرضی کے رنگ میں بدل لیں ۔
    ۱۰۔ نتیجہ میں دیکھیں، سلوٹوں کی ترتیب وہی ہے، جیسا ہم نے سٹروکس لگائے تھے ۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    بہت اچھے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. مبشر شاہ

    مبشر شاہ محفلین

    مراسلے:
    90
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    میں بھی آپ کے ٹیوٹوریلز کی مدد سے کافی گمپ کو سیکھ چکا ہوں
     
  7. Husnain Qureshi

    Husnain Qureshi محفلین

    مراسلے:
    4
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اگر اس کا ویڈیو ٹٹوریل بنا دیں تو کیا بات ہے ۔۔۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر