گماں یک طرفہ ہے ، نظر ہے یک طرفہ

ظفری

لائبریرین
گماں یک طرفہ ہے ، نظر ہے یک طرفہ
ہماری عمر میں سارا سفر ہے یک طرفہ

جو اُس گلی میں گیا لوٹ کر نہیں آیا
کہ اس کے گھر ہر اک رہگذر ہے یک طرفہ

یہ زندگی ہے جو سمجھوتہ کر سکو اس سے
تمہارے حق میں ہے پھر بھی ، اگر ہے یک طرفہ

ہمی کو سارا سفر کرنا ہوگا جانبِ دوست
کہ دوستی کا تو سفر ہے یک طرفہ

خوشی سے زندگی کرنا ، سبھی کو خوش رکھنا
بہت ہی اچھا سبق ہے مگر ہے یک طرفہ

میں کس کے ساتھ کروں عقل و ہوش کی باتیں
یہ عقل و ہوش کا دشمن نگر، ہے یک طرفہ

خدا کے لطف و کرم کا نہ کفر کر اکبر
تمہارے دل میں جو بیٹھا ڈر ہے یک طرفہ
( اکبر حمیدی )

 

محمد وارث

لائبریرین
یہ زندگی ہے جو سمجھوتہ کر سکو اس سے
تمہارے حق میں ہے پھر بھی ، اگر ہے یک طرفہ

ہمی کو سارا سفر کرنا ہوگا جانبِ دوست
کہ دوستی کا تو سفر ہے یک طرفہ

خدا کے لطف و کرم کا نہ کفر کر اکبر
تمہارے دل میں جو بیٹھا ڈر ہے یک طرفہ
( اکبر حمیدی )

بہت اچھا کلام ہے اور زبردست انتخاب ظفری بھائی، سبحان اللہ۔
 

عمر سیف

محفلین
میں کس کے ساتھ کروں عقل و ہوش کی باتیں
یہ عقل و ہوش کا دشمن نگر، ہے یک طرفہ

بہت خوب ۔۔۔

ٹائٹل میں ایک غلطی ہے۔۔ یک طرفہ کی بجائے تک طرفہ لکھا ہے ۔۔۔
 
Top