گزشتہ روز معروف قاری الشیخ نورین محمد صدیق کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے !!!

ماہی احمد

لائبریرین
(7 نومبر 2020)
خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)عالم اسلام ایک عظیم قاری کی خدمات سےمحروم ہو گیا۔ سوڈان سے تعلق رکھنے والے قاری شیخ نورین محمد کی کار حادثے میں موت ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں اپنی خوبصورت اور پرسوز آواز میں تلاوت کے لیے مشہور معروف سوڈانی قاری شیخ نُورَین گذشتہ روز ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھے کہ
شمالی سوڈان کے شہر وادی حلفہ میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں شیخ نُورَین سمیت دیگر 3 حفاظ بھی جاں بحق ہوگئےخیال رہےکہ شیخ نُورَین اپنی مسحور کن اور منفرد طرز تلاوت کے لیے نہ صرف سوڈان بلکہ پوری مسلم دنیا میں مشہور تھے اور ان کی تلاوت کو دنیا بھر میں ذوق و شوق سے سنا جاتا تھا۔شیخ نُورَین کی وفات پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ روزنامہ اوصاف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں قاری صاحب کی دل کی گہرائیوں میں اتر جانے والی آواز اور انداز شریک محفل کرنا چاہتی تھی اس لئیے خبر اور اس کا لنک پہلے شئیر کر دیا اور میں چاہوں گی کہ کلام اللہ سے محبت رکھنے والے ایک بار یہ قرآت ضرور سنیں، شکریہ!
اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں آمین!
ا
EmLbO0VVMAAHbZT.jpg
 
ان للہ و انا الیہ راجعون
کتنے خوش قسمت تھے کہ جن کا دنیا میں تعارف قرآن کا قاری ہونا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کا قرآن پڑھنا اور پڑھانا قبول فرمائے، اور درجات بلند فرمائے۔ آمین
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اِنَّ للہِ وَ اِنَّا اِلیہِ رَاجِعُوْن ٍ
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ۔ مراحل کو آسان فرمائے ۔ آمین
شیخ نورین صدیق طریقہ ورش عن نافع کے اچھے قاری تھے ۔ ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے ۔ قابلِ رشک بات ہے کہ وہ اپنے پیچھے قراتِ قرآن کا صدقۂ جاریہ چھوڑ کر گئے ہیں ۔ اللہ کریم قبول فرمائے اور ہمیں بھی ایسی تو فیق نصیب فرمائے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اور دیگر حفاظ جو ان کے ساتھ ہی سفر آخرت پر روانہ ہوئے، ان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے۔ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ہمارے بس میں صرف دعا کرنا ہی ہے، سو کر رہے ہیں۔

بقول تابش بھائی کے کہ "کتنے خوش قسمت تھے کہ جن کا دنیا میں تعارف قرآن کا قاری ہونا ہے۔" اس سے بڑی سعادت اور بھلا کیا ہو گی۔
 

نور وجدان

لائبریرین
لفظ کتنے بے مایا ہو جاتے ہیں جب ہم بلند ہستی کی تعریف نہ کر پائیں. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانشین، ایسی آواز، جس سے روح لرز اٹھے. میں نے دو سال پہلے ان کو سننا شروع کیا تھا ...قراءت میں ایسے نابغے بہت کم ہوتے جو پڑھیں خود مگر روئیں دوسرے ..ہم لوگ تو قران پاک سمجھ نہیں پاتے مگر پھر بھی بال بال لرز اٹھتا ہے ..اللہ پاک درجات بلند کرے اور رحمت خاص میں جگہ دے
 

الشفاء

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ عزوجل قاری صاحب اور ان کے ساتھیوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔۔۔
خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ کہ جن کے دنیا سے جانے کا بعد ان کا ذکر اچھے حوالوں کے ساتھ جاری رہتا ہے۔۔۔
 
Top